پیپلز پارٹی یا تو سنجیدہ نہیں یا اپوزیشن کی جگہ لینا چاہتی ہے،کامران مرتضیٰ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکمران اتحاد میں اختلافات کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے سینٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی حکومتی معاملات میں سنجیدہ ہے تو اتحاد کی “مقناطیسی طاقت” کمزور ہوچکی ہے، اور اگر وہ سنجیدہ نہیں تو بظاہر اپوزیشن کی نشست پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکمران اتحاد میں اختلافات بیانات پر نہیں بلکہ مفادات پر ہوسکتے ہیں۔ ان کے مطابق سیاسی جماعتوں کے درمیان پالیسی کے بجائے ذاتی یا جماعتی مفادات کی بنیاد پر فاصلے بڑھ رہے ہیں۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کے اس بیان نے حکمران اتحاد میں پائی جانے والی اندرونی بےچینی کو مزید نمایاں کر دیا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب حکومت مختلف اہم قانون سازی اور معاشی فیصلوں پر اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کامران مرتضی
پڑھیں:
اتحادِ اہلسنت صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ وقت کا تقاضا اور بقاء ملت کی ضمانت ہے، ثروت اعجاز قادری
تاجدار ختم نبوت و دفاع صحابہ و محبت اہلبیتؑ کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین پی ایس ٹی نے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقدساتِ اسلام کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کریں، ورنہ عوامی غم و غصے کے سامنے کوئی رکاوٹ کھڑی نہ رہ سکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تاجدارِ ختمِ نبوت و دفاعِ صحابہ و محبتِ اہلبیتؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام مخالف سرگرمیوں، عقائد پر حملوں اور دہشت گردانہ ذہنیت کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو لگام ڈالنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ تاجدار ختم نبوت و دفاع صحابہ و محبت اہلبیتؑ کانفرنس میں پیر طریقت مفتی اعظم سندھ محمد جان نعیمی، مفتی اسد علی سکندری، حافظ حاجی محمد سمون، مفتی غلام نبی سمون قادری، مرکزی کوآرڈینیٹر پاکستان سنی تحریک طیب حسین قادری اور دیگر اکابرین اہلسنت نے شرکت کی۔
ثروت اعجاز قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمنانِ اسلام منظم منصوبہ بندی کے تحت امت کے ایمان، نظریات اور مقدسات کو نشانہ بنا رہے ہیں، مگر افسوس کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں سنگین غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اتحادِ اہلسنت صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ وقت کا تقاضا اور بقاِ ملت کی ضمانت ہے، اگر اہلسنت ایک قوت بن کر صف آرا نہ ہوئے تو اسلام دشمن عناصر اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب ہونے کی کوششیں تیز کر دیں گے۔
ثروت اعجاز قادری نے واضح کیا کہ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ، صحابہ کرام کی عظمت اور اہلِ بیت اطہارؑ سے وفاداری ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اور ان مقدسات کے خلاف سازش یا ہرزہ سرائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جو عناصر گستاخی، انتشار اور مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں وہ ملکی سلامتی کے دشمن اور امن کے قاتل ہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی اسلام مخالف سرگرمیاں اداروں اور حکومت کے لیے لمح فکریہ ہیں، ایسے عناصر کو روکا نہ گیا تو معاشرے میں نفرت، شدت پسندی اور بے چینی کو مزید ہوا ملے گی۔