ٹیکنالوجی میں نئی پیش رفت، چین کا زیرِ آب ڈیٹا سینٹر عملی طور پر فعال
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل قائم کرتے ہوئے دنیا کا پہلا زیرِ آب کمرشل ڈیٹا سینٹر متعارف کرا دیا ہے۔
یہ جدید منصوبہ صوبہ ہائنان کے علاقے لینگشوئی میں تعمیر کیا گیا ہے، جس کا مقصد توانائی کی بچت اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔
یہ منصوبہ شینزن ہائی کلاؤڈ ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کمپنی نے مکمل کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق سرورز کو 1300 ٹن وزنی ڈیٹا کیبنز میں رکھا گیا ہے، جو سمندر کی سطح سے 35 میٹر نیچے نصب ہیں۔ ہر کیبن میں 24 سرورز رکھے گئے ہیں، جب کہ مجموعی طور پر 400 سے 500 سرورز کو ایک ساتھ کام کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔
ڈیٹا سینٹر کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے سمندری پانی استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے توانائی کے استعمال میں نمایاں کمی آئے گی۔ کمپنی نے اگلے پانچ سالوں میں 100 مزید زیرِ آب ڈیٹا کیبنز تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین پر قائم ڈیٹا سینٹرز بجلی کا بے پناہ استعمال کرتے ہیں، خاص طور پر کولنگ سسٹمز کے لیے۔ زیرِ آب ڈیٹا سینٹرز کے ذریعے ان اخراجات میں 90 فیصد تک کمی ممکن ہو سکے گی، جو مستقبل میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے لیے ایک بڑی پیش رفت ثابت ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈیٹا سینٹر
پڑھیں:
پوپ لیو نے ٹرمپ منصوبہ غزہ امن کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویٹی کن:۔ مسیحی کیتھولک فرقے کے 14ویں پوپ لیو نے گزشتہ روز غزہ کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غزہ میں امن کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ پوپ کے یہ ریمارکس ایک سفارتی بیان کی صورت سامنے آیا ہے جو انہوں نے حماس کی طرف سے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر مثبت ریسپانس سامنے آنے کے بعد دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ چند گھنٹوں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جس سے غزہ میں امن مذاکرات کی امید بڑھی ہے اور مجھے بڑی امید ہے کہ مطلوبہ نتائج جلد ممکن ہو جائیں گے۔
وہ ان خیالات کا اظہار ویٹی کن میں ایک بڑے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے۔ پوپ لیو نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ وہ تمام ذمہ دار لوگوں سے کہیں گے کہ وہ اس سلسلے میں امن کے اس راستے میں آگے بڑھیں، تاکہ جنگ بندی ہو اور اسرائیلی قیدی رہا ہوں۔ جس کے نتیجے میں ایک منصفانہ اور پائیدار امن ممکن ہو سکے۔
کیتھولک مسیحی فرقے کے سربراہ نے دنیا میں یہود مخالف نفرت بڑھنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر جمعرات کے روز ایک یہودی عبادت گاہ پر حملے میں دو افراد کے ہلاک اور تین کے زخمی ہونے پر بھی تشویش ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں غزہ میں فلسطینیوں پر بیتنے والے مصائب پر بھی بہت رنجیدگی ہے۔