WE News:
2025-10-06@09:32:43 GMT

جے پور کے سرکاری اسپتال میں آتشزدگی، 6 مریض جھلس کر ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

جے پور کے سرکاری اسپتال میں آتشزدگی، 6 مریض جھلس کر ہلاک

بھارت کی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع سوائی مان سنگھ (SMS) اسپتال کے ٹراما سینٹر میں اتوار کی شب لگنے والی بھیانک آگ میں کم از کم 6 نازک مریض ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی دیگر کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔

اسپتال کے ٹراما سینٹر انچارج ڈاکٹر انوراگ دھاکڑ کے مطابق آگ نیو رو آئی سی یو کے اسٹوریج ایریا میں شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی، جہاں اس وقت گیارہ مریض زیرِ علاج تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں، جن کی شناخت پنتو (سیکر)، دیلیپ، بہادر (جے پور)، شری ناتھ، رُکمِنی اور خُرمہ (بھرت پور) کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: مسافر وین میں آتشزدگی سے بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جھلس گئے

ڈاکٹر دھاکڑ نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد چودہ دیگر مریضوں کو بحفاظت دوسرے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔

آگ لگنے سے عمارت میں گھنا دھواں بھر گیا جس سے افراتفری اور خوف کا عالم پیدا ہوگیا۔ مریضوں کے لواحقین اور عملے کے ارکان نے اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کو باہر نکالا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس دوران اسپتال کا قیمتی سامان، میڈیکل ریکارڈز اور آئی سی یو کے آلات جل کر راکھ ہو گئے۔

وزیرِاعظم مودی اور وزیرِاعلیٰ بھجن لال شرما نے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، جبکہ ریاستی حکومت نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپتال ٹراما سینٹر جے پور مودی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپتال جے پور جے پور

پڑھیں:

راولپنڈی :24گھنٹے میں 34ڈینگی کے کیسز رپورٹ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251006-08-15
راولپنڈی(صباح نیوز) گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 34ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 12249 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی جس میں 793 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 82 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 ہے اور اب تک 55 لاکھ 14 ہزار 346 گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے جس میں سے 1 لاکھ 71 ہزار 050 گھر ڈینگی پازٹیو رہے۔ اسپاٹ چیکنگ 15 لاکھ 1 ہزار، 096 سپاٹ چیک کیے گے اور 23 ہزار 035 اسپاٹ پازٹیو رہے ۔ ایک لاکھ 94 ہزار 085 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے سرکاری اسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے 7 مریض ہلاک
  • وادی لیپہ میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ
  • وادی لیپہ میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا مفت علاج
  • بلدیہ ٹاؤن: کرنٹ لگنے سے 2 بچے جھلس گئے
  • راولپنڈی :24گھنٹے میں 34ڈینگی کے کیسز رپورٹ
  • راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ
  • راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ
  • کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق
  • گلشن اقبال: بحالی سینٹر میں معذور بچے پر تشدد‘ ٹیچر برطرف