بلدیہ ٹاؤن: کرنٹ لگنے سے 2 بچے جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن 8 نمبر پاور ہاؤس کے قریب کرنٹ لگنے سے 2 نوعمرلڑکے جھلس کر زخمی ہوگئے، ان کی شناخت 10 سالہ حفیظ ولد عباس اور14 سالہ حماد ولد آصف کے نام سے کی گئی،ریسکیوحکام کے مطابق بچے اتوار کی صبح گھرکی چھت پرپتنگ اڑاتے ہوئے بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہوئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین کا کینیڈا سے باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چین نے کینیڈا سے باہمی تعلقات کے فروغ پر رضامندی کا اظہار کردیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے کینیڈا سے نہ صرف باہمی تعلقات کے فروغ بلکہ مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ اعلیٰ حکام کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنی کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کینیڈا کے ساتھ تعاون دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دے سکتے ہیں۔ مذکورہ حوالے سے دوطرفہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ملاقات نے باہمی تعلقات کو کشیدگی کے بعد دوبارہ درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔