Jasarat News:
2025-11-21@12:18:44 GMT

ٹرمپ امن منصوبہ غزہ امن کیلیے بڑی پیش رفت ہے، پوپ لیو

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویٹی کن (اے پی پی) مسیحی کیتھولک فرقے کے 14ویں پوپ لیو نے اتوار کے روز غزہ کیلیے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غزہ میں امن کیلیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ ویٹی کن میں ایک بڑے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس سے غزہ میں امن مذاکرات کی امید بڑی ہے اور مجھے بڑی امید ہے کہ مطلوبہ نتائج جلد ممکن ہوجائیں گے،پوپ نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ذمہ دار لوگوں سے کہیں گے کہ وہ اس سلسلے میں امن کے اس راستے میں آگے بڑھیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فیصلہ تاریخی،نفاذعدالتی تاریخ کا سنگ میل ثابت ہوگا، حسینہ واجد کو ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے: طلبہ تحریک پارٹی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنگلہ دیش کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو سزا پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ تحریک کے نتیجہ میں اسی سال فروری میں قائم ہونے والی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت شیخ حسینہ واجد کی سزائے موت کا خیرمقدم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی انقلاب کے ہزاروں ہلاک ہونے والو اور ہزاروں زخمی جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

ناہید اسلام نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی عدالتی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا لیکن جس دن یہ فیصلہ نافذ ہو جائے گا، ہم مکمل طور پر تب مطمئن ہوں گے، جولائی انقلاب میں مرنے والوں کی روحوں کو سکون ملے گا، ان کے خاندانوں اور زخمی جنگجوؤں کو سکون ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ حسینہ کو اگلے مہینے کے اندر بنگلہ دیش واپس لایا جائے تاکہ اس فیصلے پر عمل درآمد ہو۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • سکھر میں تجاوزات کے خاتمے کیلیے جامع منصوبہ تیار
  • اسکول انتظامیہ مخصوص دکان یا اسٹیکروالی کاپی کا مطالبہ نہیں کرسکتی
  • میں اپنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہوں، ٹرمپ سے ملاقات کے بعد رونالڈو کا خصوصی پیغام
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے ٹرانسمیشن نظام کیلیے 33 کروڑ ڈالر قرض منظور
  • امریکا اور روس کا خفیہ امن منصوبہ: یوکرین سے علاقہ چھوڑنے اور فوج نصف کرنے کا مطالبہ
  • ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کا مطالبہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے،اسماعیل راہو
  • ٹرمپ کی منظوری سے سعودی عرب کیلیے جدید ایف۔35 طیاروں پر مشتمل بڑا دفاعی پیکیج
  • ٹرمپ انتظامیہ روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے خفیہ منصوبہ بنانے لگی
  • بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ نے تصدیق کردی
  • فیصلہ تاریخی،نفاذعدالتی تاریخ کا سنگ میل ثابت ہوگا، حسینہ واجد کو ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے: طلبہ تحریک پارٹی