ایران کے مغربی صوبے کردستان میں ہونے والی مسلح جھڑپ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا جب مسلح افراد نے کردستان کے شہر حزب اللہ اسکوائر کے قریب قائم ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔

ذرائع کے مطابق دستی بم پھٹنے کے بعد کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم اس سے مزید جانی نقصان نہیں ہوا اور تقریباً ایک گھنٹے بعد جھڑپ ختم ہوگئی۔

ایران میں مختلف علیحدگی پسند عسکری جماعتیں متحرک ہیں جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہیں لیکن اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

پاسدارانِ انقلاب کی بیت المقدس یونٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی رضا ولی‌ زاده اور ایوب شیری کے طور پر ہوئی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ حملے میں پاسداران انقلاب کے تین دیگر اہلکار شدید زخمی ہوئے جنھیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کی تلاش میں ہیں اور جلد ان بزدل حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب گزشتہ ماہ جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں بھی مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا تھا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ کردستان اور سیستان بلوچستان ایران کے وہ صوبے ہیں جہاں نسلی کرد اور بلوچ اقلیتیں اپنی آزادی کے لیے ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہی ہیں۔

دوسری جانب ایران نے ان حملوں کو "غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی" قرار دیتے ہوئے اور حالیہ برسوں میں دونوں علاقوں میں سیکیورٹی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکی شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

مونٹگمری (الاباما): امریکا میں ایک اور فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ایک 43 سالہ خاتون اور 17 سالہ لڑکا شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب دو جامعات کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد تکرار جھگڑے میں بدل گئی، جس کے فوراً بعد متعدد افراد نے ہتھیار نکال کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس چیف نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہجوم میں کسی ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم فائرنگ کے تبادلے نے پورے علاقے کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایران میں دستی بم حملہ، پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار شہید، تین زخمی
  • خاران میں نامعلوم مسلح افراد کا قاضی کورٹ پر حملہ، عمارت کو آگ لگا دی، جج اغوا
  • درہ آدم خیل ،دہشتگردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید، ایف سی حوالدار زخمی
  • جنگ بندی دعوؤں کے باوجود اسرائیل کے فضائی حملے ،67 فلسطینی شہید، 156 زخمی
  • کوہاٹ، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید، فوجی جوان زخمی
  • خاران، جوڈیشل کمپلکس پر نامعلوم افراد کا حملہ، جج اغواء، عمارت نذرآتش
  • بلوچستان: مسلح افراد کا جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، ریکارڈ کو آگ لگا دی
  • امریکا میں فٹ بال میچ کے بعد فائرنگ سے خاتون اور لڑکا ہلاک، 14 افراد زخمی
  • امریکی شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی