برازیل میں مچھر فیکٹری کا افتتاح، ہر ہفتے 19 کروڑ کی پیداوار، لیکن کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
برازیل نے ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک انوکھا اور حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی مچھر فیکٹری کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ فیکٹری ہفتہ وار 19 کروڑ مچھر پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال کے دوران اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے کتنے کیس رپورٹ ہوئے؟
یہ فیکٹری برازیل کی ریاست ساؤ پالو کے شہر کمپیناس میں واقع ہے اور اس کا رقبہ تقریباً 1،300 مربع میٹر ہے۔
یہاں ماہرین مسلسل اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کروڑوں مچھر بالغ ہونے کے بعد افزائش نسل کے لیے چھوڑ دیے جائیں جو سننے میں ڈراؤنا لگتا ہے لیکن اس کے پیچھے ایک سائنس پر مبنی حکمتِ عملی کارفرما ہے۔
اس فیکٹری میں پیدا ہونے والے مچھر دراصل Aedes aegypti نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ وہی مچھر ہیں جو ڈینگی وائرس پھیلاتے ہیں۔
لیکن فیکٹری میں ان مچھروں کو ایک خاص بیکٹیریا (’وولباچیا) سے متاثر کیا جاتا ہے جو ان کے جسم میں ڈینگی وائرس کی افزائش کو روکتا ہے۔
نتیجتاً یہ مچھر جب انسانوں کو کاٹتے ہیں تو وائرس منتقل نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیے: ڈینگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت نے کون سا نیا طریقہ اختیار کیا ؟
مزید برآں جب یہ مچھر افزائش نسل کرتے ہیں تو وولباچیا بیکٹیریا ان کی نسلوں میں منتقل ہوتا رہتا ہے اور یوں طویل مدت کے لیے حفاظتی اثر برقرار رہتا ہے۔
مچھر کیسے پیدا کیے جاتے ہیں؟فیکٹری میں مچھر پیدا کرنے کا عمل اس طرح ہوتا ہے کہ ہزاروں ٹرے میں پانی موجود ہوتا ہے جس کا درجہ حرارت کنٹرول کیا جاتا ہے تاکہ لاروا نشوونما پا سکے۔
بالغ ہونے پر مچھروں کو پنجروں میں منتقل کیا جاتا ہے۔
نر مچھروں کو روئی میں ڈالی گئی میٹھا محلول دیا جاتا ہے۔
جبکہ مادہ مچھروں کو جانوروں کا خون فراہم کیا جاتا ہے جو انسانی جلد کی ساخت جیسی تھیلیوں میں رکھا جاتا ہے۔
4 ہفتے تک یہ مچھر پنجروں میں رہتے ہیں اور اسی دوران وہ انڈے دیتے ہیں۔
برازیل: ڈینگی کا ہاٹ اسپاٹبرازیل نے اس طریقہ کار کو بڑے پیمانے پر اپنانے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ ملک میں ڈینگی کے کیسز ہر سال خطرناک حد تک بڑھتے جا رہے ہیں۔
سنہ 2024 میں برازیل نے تاریخ کی بدترین ڈینگی وبا کا سامنا کیا، جو دنیا بھر کے 80 فیصد سے زائد کیسز پر مشتمل تھی۔
مزید پڑھیں: ہوائی کے جزیروں میں ڈرونز کے ذریعے ہزاروں مچھروں کی بارش کیوں برسائی جارہی ہے؟
یہ فیکٹری 19 کروڑ مچھر فی ہفتہ پیدا کر سکتی ہے جو ایک سال میں 10 کروڑ افراد پر اس طریقے کا اطلاق کرنے کے لیے کافی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برازیل ساؤ پاؤلو مچھروں کی فیکٹری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برازیل ساؤ پاؤلو کیا جاتا ہے مچھروں کو کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر، نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ امید ہے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی پہنچ جائیں گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنا اور مزید 500 بسیں لاناچاہتے ہیں۔صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے بس روٹس کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔