ٹی ایل پی احتجاج میں گاڑیاں جلانے کی ویڈیوز وائرل، ’ریاست کو انتشار پسندوں سے سختی سے نمٹنا ہوگا‘
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
پنجاب کے شہر مریدکے میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کے پرتشدد احتجاج کے دوران متعدد عوامی اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ سوشل میڈیا پر وائرل متعدد ویڈیوز میں دکھائی دے رہا ہے کہ مظاہرین نے میٹرو بس اور’ستھرا پنجاب‘ کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور بعض گاڑیاں آگ لگا کر جلائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے انتہاپسندوں کی پولیس کو یرغمال بنانے کی ویڈیو وائرل،’یہ کھلی دہشتگردی ہے‘
مقامی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوز شائع کر کے واقعے کی مزاحمت کی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایک صارف نےٹی ایل پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب کی گاڑیاں فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ تھیں ٹی ایل پی کے کارکنان نے ان گاڑیوں کو جلا کر یہ رکاوٹ ختم کر دی۔
ستھرا پنجاب کی گاڑیاں فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ تھیں ٹی ایل پی کے بلوائیوں نے ان گاڑیوں کو جلا کر یہ رکاوٹ ختم کر دی ھے pic.
— صحرانورد (@Aadiiroy2) October 13, 2025
ایکسپوز پراپیگنڈا نامی پیج نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آگ میں جلنے والی املاک ریاست کی نہیں بلکہ آپ کے اور میرے ٹیکس کے پیسوں سے بننے والا انفراسٹرکچر ہے اس کو گنتی کے چند افراد نے ذاتی ایجنڈے کی بنیاد پر جلا کر راکھ کردیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کو اپنی عوام کے تحفظ کے لیے ان انتشار پسندوں سے سختی سے نمٹنا ہوگا۔
کل بھی کہا تھا عوامی انفراسٹرکچر پبلک پراپرٹیز کو نقصان پہنچانے والے ایک مخصوص مذہبی شدت پسندوں کے جتھے نے جو نقصان کیا ہے ریاست کو ان واضح نظر آتے چہروں پر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اس سب نقصان کا ازالہ ان اشخاص سے کر کے مثال قائم کرنی چاہیے @MaryamNSharif https://t.co/tbZSIZOfws pic.twitter.com/TFeoDe9nLL
— Expose Propaganda (@EPropoganda1) October 14, 2025
واضح رہے کہ مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کے واقعے پر پولیس نے قیادت سمیت کارکنوں کے خلاف سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘
تھانہ مریدکے سٹی میں درج کی گئی ایف آئی آر میں ٹی ایل پی قائدین اور کارکنوں پر دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، ڈکیتی سمیت مجموعی طور پر 32 سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں۔ یہ مقدمہ مریدکے میں تعینات سب انسپکٹر محمد افضل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹی ایل پی ٹی ایل پی احتجاج ستھرا پنجاب گاڑیاں سرکاری املاک کو نقصان سعد رضوی گاڑیاں جلانے کی ویڈیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹی ایل پی ٹی ایل پی احتجاج سرکاری املاک کو نقصان سعد رضوی
پڑھیں:
پنجاب میں ٹریفک قوانین مزید سخت، بار بار چالان ہونے والی گاڑیاں نیلام ہوں گی
پنجاب حکومت نے ٹریفک کے نظام میں اصلاحات کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ نئی ترامیم کے تحت 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اب پنجاب میں بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو نیلام کیا جائے گا، اور سرکاری گاڑیاں بھی قانون سے مستثنیٰ نہیں ہوں گی۔ خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔
ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ یوٹرن کی ری ماڈلنگ سے سڑکیں مزید محفوظ اور منظم بنائی جائیں گی۔ حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو فوری دیت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
میراج ہالز کو مناسب پارکنگ کے بغیر اجازت نہیں دی جائے گی، اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔ انڈر ایج ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی کے مالک کو چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
پنجاب بھر میں بس کی چھت پر سواریاں ختم کرنے کے لیے بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
وزیر علیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ شہر سے دوسرے شہر جانے والی گاڑیوں کو تیز رفتاری پر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی کے ساتھ امتیاز نہیں برتا جائے گا۔