سندھ و پنجاب حکومتوں میں کشیدگی، صدر کی طلبی پر وزیرداخلہ کراچی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
کراچی (این این آئی)سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے صدر مملکت کی طلبی پر وزیرداخلہ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے۔کراچی پہنچنے کے بعد وزیرداخلہ کی سندھ کے وزرا سے ملاقات ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن بھی موجود تھے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔یاد رہے کہ سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی ختم کروانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کیا تھا۔ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ صدر آصف زرداری بزرگ سیاستدان ہیں وہ صلح جوئی کا کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کو منالیں گے، اپوزیشن کو زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: داخلہ محسن نقوی وزیر داخلہ
پڑھیں:
سندھ پنجاب حکومت کشیدگی ختم کروانے کیلئے صدر زرداری متحرک
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کروانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری متحرک ہوگئے۔ آصف علی زرداری نے معاملے کے حل کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کر لیا۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔