پنشن اور بقایا جات میں تبدیلیوں کا فیصلہ مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات سے متعلق کٹوتی اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا گیا۔ سندھ کابینہ نے یہ فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بینوولنٹ فنڈ میں ملازمین کی شراکت، ادائیگی کے طریقہ کار، فوائد کے ڈھانچے اور ممکنہ قانونی ترامیم پر مفصل سفارشات تیار کرے۔
سندھ امپلائز الائنس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی بلوچستان ماڈل کے مطابق ریٹائرمنٹ کے وقت کی جائے، اور اس کے فوائد کو صرف وفات یا معذوری کی صورت تک محدود نہ رکھا جائے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سرکاری ملازمین کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ حکومت نے اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ کابینہ نے اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی۔
ترجمان کے مطابق میونسپل، یونین کونسل، ٹاؤن کمیٹی سطح پر اموات سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ ستمبر 2024 میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ نئے انتظام کے تحت حکومت سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی، شہری اموات کے سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ فیصلہ محکمہ قانون اور محکمہ خزانہ کی حمایت سے کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق چیف سیکرٹری کی توثیق کے بعد فیصلہ کابینہ میں پیش کیا گیا،اس کےعلاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت اہم واقعات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کو فروغ دینا ہے، فیصلہ صوبے کے سی آر وی ایس نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔