سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن معطل
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:سندھ میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات سے متعلق کٹوتی اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کا نوٹی فکیشن معطل کردیا گیا۔
سندھ کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے کے سرکاری ملازمین کی پنشن، بقایا جات سے متعلق کٹوتی اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کی منظوری دے دی۔
چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی بینوولنٹ فنڈ سے متعلق ملازمین کی شراکت، ادائیگی کے فارمولے، فوائد کے ڈھانچے اور قانونی ترامیم سے متعلق تفصیلی سفارشات تیار کرے گی۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
سندھ امپلائز الائنس نے مطالبہ کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کے لیے بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی بلوچستان حکومت کے طرز پر ریٹائرمنٹ کے وقت کی جائے اور بینوولنٹ فنڈ کے فوائد کو صرف وفات یا معذوری کی صورت تک محدود نہ رکھا جائے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین ملازمین کی
پڑھیں:
کیا کنٹریکٹ پر بھارتی ملازمین مستقل ہو پائیں گے ؟ حکومت نے نیا قانون بنا لیا
پنجاب حکومت نےمحکمہ صحت و دیگر سرکاری محکموں میں ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے نیا فیصلہ کرلیا ہے۔نئے فیصلے سے سرکاری خزانہ پر تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم ہو گا۔ ، پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے والا قانون منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب میں اب کوئی بھی ملازم اس قانون کے تحت مستقل نہیں ہو سکے گا ۔پنجاب ریگولیشن آف سروس ایکٹ 2019 کو منسوخ کرنے کی منظوری دیدی، پنجاب حکومت مستقبل میں بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر کنٹریکٹ پر بھرتی نہیں کرے گی ۔کنٹریکٹ ملازمین آئندہ یکمشت تنخواہ کی بنیاد پر بھرتی ہونگے ۔ کنٹریکٹ ملازمین ریگولر نہ کرنے سے سرکاری خزانہ پر تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم ہو گا۔