ملک بھر میں شہری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا ، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیفنس میں قائم ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا بغیر کسی پیشگی اطلاع کے دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے براہ راست ملاقات کی اور ان کے تجربات سنے۔محسن نقوی نے شہریوں سے پاسپورٹ کے اجرا کے عمل، عملے کے رویے، سروس کے معیار، اور مقررہ وقت پر پاسپورٹ کی ترسیل کے حوالے سے تفصیلی سوالات کیے۔ شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب طویل قطاروں اور گھنٹوں کے انتظار کا خاتمہ ہو چکا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ محض پانچ منٹ میں باری آ جاتی ہے اور پاسپورٹ کا پراسیس فوری طور پر مکمل ہو جاتا ہے۔ پہلے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا اور اکثر سسٹم ڈاؤن ہو جاتا تھا، لیکن اب عملہ مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے اور سارا عمل قابل تعریف ہے۔محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں شہری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ ہر فرد کو آسان، تیز اور شفاف خدمات میسر آ سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق کپتان راشد لطیف کے معاملے پر سوشل میڈیا میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو سخت جواب دیتے ہوئے ان کے بیان کو یکسر بے بنیاد قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نجم سیٹھی کے بیان پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ‘نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کی کارروائی کبھی بھی تنقید کو خاموش کرنے کے حوالے سے نہیں تھی’۔
محسن نقوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کو جان بوجھ کر پھیلانے پر وضاحت کے لیے تھی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہماری کارروائی مکمل طور پر قانون کے دائرے میں ہے اور ہماری توجہ مکمل طور پر پاکستان کرکٹ اور اس کے کھلاڑیوں کی سالمیت کے تحفظ پر مرکوز ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘راشد لطیف نے آج اپنی ٹوئٹ میں معافی مانگ لی ہے، بورڈ کے مؤقف کی واضح تائید کی ہے، ہم ان کی معافی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں’۔
مزید پڑھیں: راشد لطیف نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی
محسن نقوی نے کہا کہ ‘ہم بورڈ پر تنقید کرنے والوں کو خاموش کروانے کے لیے دوسرے ذرائع استعمال نہیں کرتے ہیں، ہم پاکستان کرکٹ اور اس کے اثاثوں کا تحفظ کرتے ہیں’۔
@NajamSethi, your comments are completely misplaced, ill-timed, and factually incorrect.
The PCB’s action against Rashid Latif was never about silencing criticism, it was about addressing the deliberate spread of false and defamatory allegations. Our proceedings have remained… pic.twitter.com/zyrx27ZXlA
قبل ازیں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘مجھے حیرت ہے کہ پی سی بی کی پالیسیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدی بیانات پر سابق کپتان راشد لطیف کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے’۔
انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں کرکٹ انتظامیہ پر زور دیتا ہوں کہ اس طرح کے جابرانہ ہتھکنڈوں سے اجتناب کریں اور عدلیہ سے ہماری آزادیوں کے تحفظ کی توقع ہے’۔
خیال رہے کہ سابق کپتان راشد لطیف نے محمد رضوان کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر پی سی بی کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی، جس پر بورڈ نے بھی اپنا ردعمل دیا تھا۔
راشد لطیف نے اب ایکس پر اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے پی سی بی اور عوام سے معذرت کی ہے۔