2025-10-14@10:27:02 GMT
تلاش کی گنتی: 658

«مقدمات کا ریکارڈ پیش»:

    تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے  متضاد اور غیر مخلصانہ قرار دے دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کے اقدامات اور بیانات ایک دوسرے سے مکمل تضاد رکھتے ہیں۔ ایک طرف امریکا ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ دوسری جانب وہ مذاکرات اور تعاون کی بات کرتا ہے ، جو کہ محض دکھاوا ہے۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز امریکی صدر نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ایران کے لیے دوستی اور تعاون کا ہاتھ ہمیشہ کھلا ہے، تاہم ایران...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 26 نومبر احتجاج کیسز کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 4 نومبر تک توسیع کردی۔ دوران سماعت وکلا مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جب کہ پولیس بھی ریکارڈ نہیں لائی۔ جج امجد علی شاہ  نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تمام 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے فریقین وکلا کو بھی آئندہ تاریخ پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ پولیس کو جیل میں بشریٰ بی بی سے تفتیش بھی مکمل کرنے کا...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب— فائل فوٹو پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر ہونے والے کامیاب مذاکرات پر وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں اُن کی امریکی محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے مضبوط معاشی اشاریوں پر وزیر خزانہ نے بریفنگ دی اور امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے رہنماؤں اور ارکان سے وزیر خزانہ کی ملاقات ہوئی جس میں معیشت کے استحکام اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ہونے والے کامیاب مذاکرات کو پاکستان کی اقتصادی سمت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹیرف ڈیل امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری بات چیت اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے، جو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو نئی جہت دے گی۔یہ بات انہوں نے امریکی محکمہ خزانہ کے معاون وزیر برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ اور قونصلر جوناتھن گرینسٹین سے ملاقات کے دوران کہی۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اس وقت واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں، جاری اسٹرکچرل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طرزِ عمل چین کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے والا ہے اور اس سے مسائل کے حل کے بجائے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ امریکا نے چین کے خلاف مسلسل پابندیاں اور محدود اقدامات متعارف کروائے ہیں جن سے چین کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور بیجنگ ان اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ خود احتسابی کے بجائے امریکا نے مزید ٹیرف کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں، جو چین کے...
    بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد تازہ 100 فیصد ٹیرف کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے، تاہم چین نے اس بار امریکی مصنوعات پر نئے محصولات عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے) چینی وزارتِ تجارت کے مطابق امریکا کے اقدامات دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں۔ وزارت نے کہا کہ نایاب ارضی معدنیات پر برآمدی کنٹرول، عسکری استعمال کے خدشات کی وجہ سے لگائے گئے ہیں، یہ کوئی مکمل پابندیاں نہیں۔چین نے کہا کہ وہ تجارتی جنگ نہیں چاہتا، مگر اگر امریکا نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو چین مناسب جوابی اقدامات کرے گا۔
    امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکا نے غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے تقریباً 200 فوجی اہلکاروں کو اسرائیل بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اہلکار بین الاقوامی مشترکہ ٹیم کا حصہ ہوں گے جس میں اس معاہدے کے شراکت دار ممالک، این جی اوز اور نجی شعبے کے افراد بھی شامل ہوں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا کی نگرانی میں دو سو اہلکاروں پر مشتمل ایک بین الاقوامی فورس غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرے گی۔ اس فورس میں مصر،...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 3مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو تینوں مقدمات کا ریکارڈ 14اکتوبر کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگرد ی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی 3مقدمات میں بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسدا ددہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، مہر بانو اور اہلیہ مہرین عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن نے کہاکہ لاہور میں امن وامان کی صورتحال سنگین ہے،اس مقدمے کا ریکارڈ دستیاب نہیں،اہلیہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریکارڈلانا اتنا مشکل نہیں، یہ ان کی نااہلی ہے۔  عادات بدلیں، زندگی بدلیں۔۔۔ عدالت...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی اور اس دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اعلیٰ سطح کے روابط، بشمول نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقاتوں سے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے...
    سعودی عرب نے بدھ کے روز انڈونیشیا کو 2-3 سے شکست دے کر 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنلز کے لیے اپنی راہ ہموار کر لی۔ الاہلی کے کھلاڑی صالح ابو الشامات کے خوبصورت گول اور فِراس البریکان کے 2 گولوں نے ٹیم کو قیمتی کامیابی دلائی۔ کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، جدہ میں کھیلے گئے ایشیائی کوالیفائرز کے چوتھے راؤنڈ کے اس پہلے میچ میں سعودی ٹیم کو ابتدا میں دھچکا لگا جب 11ویں منٹ میں حسن تمباکتی کے ہاتھ سے گیند لگنے پر انڈونیشیا کو پنالٹی ملی۔ کیون ڈکس نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ ابتدائی گول کے بعد سعودی شائقین میں تشویش پیدا ہوئی، کیونکہ ٹیم نے پچھلے مرحلے کے 10 میچوں...
    امریکا نے اگست میں طلبہ کے ویزوں کی تعداد میں تقریباً پانچویں حصے یعنی 19 فیصد کمی کی، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت پالیسیوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کمی بھارتی طلبہ کے ویزوں میں ہوئی، جس کے بعد چین امریکا کو طلبہ بھیجنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ اگست 2025 میں امریکا نے 3 لاکھ 13 ہزار 138 طلبہ ویزے جاری کیے، جو 2024 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19.1 فیصد کم ہیں، اگست امریکی جامعات میں تعلیمی سال کے آغاز کا عام مہینہ ہوتا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ’پیچیدہ‘ ہیں، تاہم ان کا یقین ہے کہ مستقبل میں ہونے والا کوئی بھی معاہدہ کینیڈا کو بہت خوش کرے گا۔ وائٹ ہاؤس میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ گاڑیاں بنانے والی کینیڈین کمپنیاں امریکی صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے حریف بن گئے ہیں۔ مزید پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مشتعل لوگوں کا ایکواڈور کے صدر پر مبینہ قاتلانہ حملہ کارنی نے اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں ممالک امریکا کے ساتھ ایک بہترین معاہدہ طے کرلیں گے۔ امریکا نے اس وقت کینیڈین درآمدات پر 35 فیصد محصولات عائد کر رکھی...
    پینٹاگون کی طرف سے اس معاملے کے اعلان کے بعد وفاقی جج کیرن ایمرگٹ نے ایک فیصلہ جاری کیا تھا جس میں ٹرمپ انتظامیہ کو اگلے نوٹس تک پورٹ لینڈ، اوریگون میں کسی بھی ریاست میں نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کرنے سے منع کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست الینوائے کے ڈیموکریٹک گورنر جے بی پرٹزکر نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس نیشنل گارڈ کے 400 فوجیوں کو الینوائے، اوریگون اور دیگر شہروں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے کی حمایت واپس لیں اور ٹرمپ کے ساتھ تعاون کرنے سے گریز کریں۔ پرٹزکر نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم موڑ پر رہے ہیں۔ حالیہ امریکی دورہ اس تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، جب وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اوول آفس میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات نے سفارتی دنیا میں ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے کیونکہ دو دنوں میں یہ تیسری باضابطہ ملاقات تھی، جو اپنے اندر کئی پہلو لیے ہوئے ہے۔ ملاقات کا دورانیہ اسّی منٹ سے زائد رہا اور ماحول میں غیر معمولی گرم جوشی اور باہمی احترام نمایاں نظر آیا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم کو ’’شاندار شخصیت‘‘ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’’بہترین انسان‘‘ قرار...
    ترک وزیر دفاع نے گفتگو میں کہا کہ جس طرح ایران ترکی کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، اسی طرح ترکی بھی سلامتی کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا، خاص طور پر مشترکہ سرحدوں پر اس کو ملحوظ رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر عزیز نصیر زادہ نے جمہوریہ ترکی کے وزیر قومی دفاع یاشار گولر کی سرکاری دعوت کے جواب میں انقرہ کا دورہ کیا اور ملک کے حکام سے ملاقات کی۔ ایرانی وزیر دفاع نے پڑوسی ملک کے دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ دفاعی تعلقات اور علاقائی امور پر براہ راست بات چیت کا موقع ہے۔ نصیر زادہ نے دونوں ممالک کے درمیان...
    مبصرین کے مطابق جنوبی کوریا میں واقع ایک ڈرون یونٹ کا فعال ہونا، پینٹاگون کے خطے میں ڈرون آپریشنز کی توسیع ہے، جہاں ایئر فورس، میرین کور اور نیوی ڈرون جاپان میں تعینات ہیں تاکہ مسلسل انٹیلی جنس جمع کرنے کی صلاحیتیں فراہم کی جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فضائیہ جزیرہ نما کوریا اور چین کے قریب مستقل طور پر ایک ڈرون یونٹ تعینات کر رہی ہے، اس طرح بحر ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کوجنگ عظیم کے دور کے سکواڈرن تعینات کر کے ہوا دی جارہی ہے۔ نیوز ویک نے رپورٹ کیا ہےکہ امریکہ نے جنوبی کوریا میں MQ-9 ڈرونز کا ایک سکواڈرن تعینات کر کے شمالی کوریا کے خلاف مشرقی ایشیا میں اپنی فوجی موجودگی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں استعمال شدہ گاڑیوں کی برآمدات 72 فیصد بڑھ کر 3.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ یہ اضافہ امریکی ٹیرف سے نئی گاڑیوں کی فروخت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انچیون کے ساحلی علاقے میں واقع ملک کے سب سے بڑے استعمال شدہ کاروں کے ایکسپورٹ حب سے ہزاروں گاڑیاں مسلسل برآمد کے لیے تیار کی جا رہی ہیں اور گاڑیوں کو کنٹینرز میں لوڈ کرنے کا کام دن رات جاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 25 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد سے امریکا کو جنوبی...
    سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)جنوبی کوریا میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں استعمال شدہ گاڑیوں کی برآمدات 72 فیصد بڑھ کر 3.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور استعمال شدہ کاروں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ امریکی ٹیرف سے نئی گاڑیوں کی فروخت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔(جاری ہے) نچیون کے ساحلی علاقے میں واقع ملک کے سب سے بڑے استعمال شدہ کاروں کے ایکسپورٹ حب سے ہزاروں گاڑیاں مسلسل برآمد کے لیے تیار کی جا رہی ہیں اور گاڑیوں کو کنٹینرز میں لوڈ کرنے کا کام دن رات جاری ہے۔تاجر کیون سول، جو ہر ماہ 100 استعمال شدہ گاڑیاں برآمد کرتے ہیں، نے کہاکہ ہمارے...
    کراچی: درسی کتابوں کی چھپائی میں مبینہ سنگین خلاف ورزیوں پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، سندھ ٹیکسٹ بک پر الزام ہے کہ پانچ ارب روپے کی کتابیں مبینہ طور پر من پسند پبشلرز سے چھپوائیں۔ اینٹی کرپشن نےچیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پرویز بلوچ اور بورڈ کے سابق سیکریٹری تیمور خاصخیلی کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہیں۔اینٹی کرپشن نے  سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کوخط بھیجا ہے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی سال 26-2025 کے دوران کتابوں کی چھپائی کے ٹھیکے من پسند پبلشرز کو الاٹ کیے۔اینٹی کرپشن نے سندھ ٹیکسٹ بک سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔2 اکتوبر کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ...
    وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ امریکی دورے اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی ہے۔ ان کے لہجے، حکمتِ عملی اور نئی ابھرتی ہوئی قیادت کے انداز نے کئی ناقدین کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف اور ملاقاتوں نے سیاسی و سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا پاکستان عالمی سطح پر ایک نئے مقام کی جانب بڑھ رہا ہے؟ اور کیا اس سب کا فائدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو طویل المدتی اقتدار کی صورت میں مل سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کار احمد ولید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف...
    اسلام آباد: پاک، امریکا تعلقات میں بہتری بڑی کامیابی ہے تاہم اسے فوری فوائد ملنے کا امکان نہیں ہے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں دوسری مرتبہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے بہت سے عالمی رہنمائوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا، یوکرین کے صدرکے ساتھ ہونیوالا تماشا ابھی تک لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ اس پس منظر میں 25 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وائٹ ہائوس کے دورے کے حوالے سے مبصرین متجسس تھے کہ ان کا استقبال کیسا ہوگا۔  صدر ٹرمپ جو ہر ملاقات کو پبلسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نے اس مصروفیت کو...
    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا 2 روزہ دورۂ پاکستان کامیابی سے مکمل ہو گیا جب کہ اس دورے کے دوران پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی گئی۔ دورے کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ کیا، تربیتی سیشنز میں شرکت کی اور کھیلوں کے دوستانہ مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار لانا تھا۔ پاک امریکا بحری تعاون کے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور انہوں نے پاک-بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے تیار ہے نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کےلئے تیار ہے . وزیراعظم نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا، اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی، انٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں، ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی انا کی خاطر خراب کیے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک...
    نیویارک، نیوجرسی(آئی این پی )وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ   ڈونلڈ ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور انہوں نے پاک-بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری  کیلئے  تیار ہے۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے  کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری   کیلئے تیار ہے۔وزیراعظم نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا،...
    نیوجرسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بہت ہی حوصلہ افزا تھی، تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداد دہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی، کرپٹو پر بات ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا، پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب گیا چالیس سال میں اس طرح...
    امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار، وزیراعظم نے ٹرمپ سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز وزیراعظم نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹوپربات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 تا 10 مئی چار روز میں پاکستانی...
     وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔  نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار  وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے معروف صحافی مہدی حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کی کوئی پریشانی نہیں کہ امریکا کے ساتھ قریبی تعاون سے چین کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات آزمودہ ہیں، اور امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات پر چین کو بھی کوئی اعتراض نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار وزیر دفاع نے کہا کہ چین ہمارا باعتماد اتحادی ہے جو آج بھی اور مستقبل میں بھی ہمیں ہتھیار فراہم کرے گا، ہمارے ہتھیاروں کا بڑا حصہ چین سے آتا ہے اور ہمارا دفاعی تعاون مزید بڑھ رہا ہے۔ خواجہ آصف...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مائیکرو سطح پر استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، مہنگائی میں کمی اور شرح سود کم ہونے سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ملک کے بہترین سفیر ہیں جنہوں نے مالی سال 2024-25 میں 38.5 ارب ڈالر ترسیلات وطن بھیجیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 32 فیصد اور پالیسی ریٹ 22.5...
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔  پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔ جیو نیوز کے مطابق پشاور، اٹک لوئردیر، اپر دیر،سوات اور چترال میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔ 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسی کے تحت بھارت کی دواسازی صنعت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے امریکا میں درآمد ہونے والی فارماسیوٹیکل مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ اس اقدام کے بعد بھارت جیسے بڑے دواساز برآمد کنندہ ملک کی مشکلات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ امریکی منڈی پر انحصار، بھارت کے لیے چیلنج بھارت ہر سال تقریباً 10 ارب ڈالر مالیت کی ادویات امریکا کو برآمد کرتا ہے، جو کہ ملک کی کل دواسازی برآمدات کا تقریباً 35 فیصد بنتا ہے۔ بھارت نہ صرف دنیا کے بڑے دواساز ممالک میں شامل ہے بلکہ امریکا میں استعمال ہونے والی تقریباً ایک تہائی ادویات...
    پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور عالمی سطح پر پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک-امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور عالمی سطح پر پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک-امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ پاک امریکا سربراہ ملاقات ختم، شہباز شریف وائٹ ہاؤس سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-01-3 نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خصوصی موسمیاتی تقریب سے خطاب ، چھوٹی تصاویر میں بل گیٹس اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کررہے ہیںنیویارک/واشنگٹن (ما نیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلا باضابطہ دو طرفہ رابطہ ہے، یہ ملاقات سابق وزیرِاعظم عمران خان کی جولائی 2019 ء میں ٹرمپ سے پہلی مدت کے 6 سال بعد ہو ئی ہے۔واشنگٹن کے اینڈریو ائر بیس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، امریکی ائر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے وزیراعظم کا...
    مشرق وسطیٰ کے بحران پر امریکا کا نیا مؤقف، مسلم قیادت کو 21 نکاتی پلان پیش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے ایک 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جسے خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ وٹکوف کے مطابق ہم پُرامید ہیں کہ...
    نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے ایک 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جسے خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ وٹکوف کے مطابق ہم پُرامید ہیں کہ آنے والے چند روز میں غزہ سے متعلق کوئی بڑا بریک تھرو ہو سکتا ہے۔ خصوصی ایلچی نے مزید بتایا کہ ایران سے بھی مذاکرات کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دور صدارت ان کے گلے کو آگیا تھا۔ انہیں کسی چیز کا کچھ پتا ہی نہ تھا۔ ابھی حلف ہی نہ اٹھایا تھا کہ ان کے نامزد مشیر قومی سلامتی جنرل فلنگ ایف بی آئی کے ہتھے چڑھ گئے۔ صدارت شروع ہوئی تو جلد اپنی ہی ٹیم ان کا دھڑن تختہ کروانے پر تل گئی۔ بات مواخذے بلکہ مواخذوں تک پہنچ گئی۔ یوں اس دور صدارت کے بعد وہ خود ہی یہ کہتے پائے گئے کہ ہاں مجھے کچھ بھی سمجھ نہ آرہا تھا۔ یوں لگتا ہے اس دوسرے دور صدارت میں ان کی ایک مستقل حکمت عملی یہ ہے کہ خود کو ڈیڑھ شانڑاں باور کرایا جائے۔ اس کے لیے وہ طرح طرح...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک اہم خطاب میں واضح کیا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم یورینیم کی افزودگی کا عمل کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔ ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اس تقریر میں رہبرِ اعلیٰ نے تین بنیادی نکات پر زور دیا: ایرانی قوم کا اتحاد، یورینیم کی افزودگی کا تسلسل اور امریکا کے ساتھ تعلقات کا مستقبل۔ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ نقصان دہ ہوں گے۔ کوئی بھی ملک دھمکی اور خطرے کے سائے میں مذاکرات نہیں کرتا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ...
    تہران: ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، نہ ہی جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہے لیکن یورینیئم افزودگی کے معاملے میں ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کریں گے اور ایران کے لیے نقصاندہ ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے ہمارے پاس مڈ رینج اور دیگر میزائل نہ ہوں، دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے اور کوئی بھی باعزت قوم دباؤ کے آگے سر نہیں جُھکاتی۔...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ابراہیم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائیں، یہ ساتوں جنگیں ان ممالک کے قائدین سے بات کرکے رکوائیں، ان جنگوں کو رُکوانے میں اقوام متحدہ کا ساتھ شامل نہیں تھا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ابراہیم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حالیہ ملاقات نے بین الاقوامی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔ یہ دورہ نہ صرف دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے بلکہ موجودہ عالمی بحرانوں کے تناظر میں بڑی طاقتوں کے درمیان ہم آہنگی کی اشد ضرورت کو بھی واضح کرتا ہے۔ دفاعی و ترویراتی شراکت داری کے معاہدوں کو دیکھتے ہوئے یہ بات سامنے آتی ہے کہ امریکا اور برطانیہ اپنی باہمی تجارت و صنعت کو نئی جہتوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی پروسپرٹی ڈیل (TPD) میں شامل کوانٹم کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور ایٹمی توانائی جیسے حساس شعبے اس بات کا اظہار ہیں کہ مستقبل کی معیشت اور سلامتی انہی عناصر پر...
    چین اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، دونوں ممالک دفاعی اور اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔ بیجنگ میں پیر کے روز امریکی قانون سازوں کے ایک وفد نے چین کے وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات کی، جس کا مقصد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان فوجی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت، محصولات میں اضافہ مؤخر اس دو جماعتی وفد کی قیادت ڈیموکریٹ رکن ایوان نمائندگان ایڈم اسمتھ نے کی، جو امریکی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں ڈیموکریٹس کے سینیئر ترین رکن ہیں۔ یہ کمیٹی امریکی محکمہ دفاع اور مسلح افواج کی نگرانی کرتی ہے۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان کا رواں مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ ہوا ہے جب کہ برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی، اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 8 فیصد بڑھیں اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد بڑھیں جب کہ پاکستان کی افغانستان سے اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا.(جاری ہے) حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی گذشتہ ماہ افغانستان سے درآمدات کا حجم 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ جولائی 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی امپورٹس 3 کروڑ 70...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان کئی برس بعد رواں سال ربیع کے سیزن کا آغاز ایک کروڑ 30لاکھ ملین ایکڑ فٹ پانی کے وافر ذخیرے کے ساتھ کرے گا، جس کے نتیجے میں سیلاب کے باعث ہونے والے زرعی نقصانات کو جزوی طور پر پورا کرنے میں مدد مل سکے گی.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے کہا کہ ہمیں کئی سال بعد ربیع کے سیزن میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق رہنے کی امید ہے، کمی اگر ہوئی تو وہ نہ صرف کم بلکہ قابلِ برداشت اور سنبھالنے کے قابل ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم کئی برس بعد اگلے خریف سیزن میں بھی مناسب ذخیرہ منتقل ہونے کے بارے میں...
    شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے کہا ہے کہ اگر امریکا یہ اصرار چھوڑ دے کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیار ترک کرے، تو امریکا سے مذاکرات کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق کم جونگ اُن نے اتوار کو سپریم پیپلز اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ذاتی طور پر میری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کم جونگ ان کی بیٹی کا تاریخی انٹرنیشنل ڈیبیو، چین کی فوجی پریڈ میں شرکت یہ پہلا موقع ہے کہ کم جونگ اُن نے جنوری میں ٹرمپ کے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد اُنہیں براہِ راست نام لے کر یاد کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیےامریکا روانگی کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور آج کے بجائے کل امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل (پیر) دوپہر برطانیہ سے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن سے امریکا روانہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج امریکا پہنچیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے سلسلے میں وزیراعظم کا امریکی دورہ اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں وہ امریکی...
    افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے: افغان طالبان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بگرام ائیر بیس واپس لینے کی دھمکی پر افغانستان کی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان افغان حکومت کا کہناتھاکہ افغانستان اسلامی اصولوں، متوازن اور اقتصادی طور پر مبنی خارجہ پالیسی کی روشنی میں تمام ممالک کے ساتھ باہمی اور مشترکہ مفادات پر مبنی مثبت تعلقات کی خواہاں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام دو طرفہ مذاکرات میں امریکا پر واضح کر دیا گیا ہے کہ افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے۔ ترجمان کے...
    بھارتی خاتون بلے باز سمرتی مندھانا نے ہفتے کے روز نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 50 گیندوں پر سنچری بنا کر بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ مندھانا نے یہ کارنامہ انجام دے کر ویرات کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2013 میں جے پور میں آسٹریلیا کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ یہ نہ صرف بھارت کی تیز ترین ون ڈے سنچری ہے بلکہ خواتین ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر دوسری تیز ترین سنچری بھی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی میگ لیننگ نے 2012 میں نیوزی لینڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو بگرام ایئربیس کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے تھا اور اب اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بگرام فوجی ایئر بیس کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور امریکا اس بیس پر دوبارہ اپنی فوجی تعیناتی چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بھی واضح کیا تھا کہ یہ ایئربیس امریکا کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ اْس علاقے سے صرف ایک گھنٹے کی پرواز کے فاصلے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 3 ماہ بعد پہلی فون کال میں تعلقات میں نرمی کا اشارہ ملا، تاہم مشہور ایپ ٹک ٹاک کے مستقبل پر کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ یہ بھی پڑھیں:توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا ٹرمپ نے کال کے بعد دعویٰ کیا کہ ڈیل قریب ہے، مگر بیجنگ کے بیان میں محتاط لہجہ اختیار کیا گیا۔ چینی صدر نے کہا کہ کاروباری مذاکرات مارکیٹ اصولوں اور ملکی قوانین کے مطابق ہونے چاہییں۔ ماہرین کے مطابق یہ کال بظاہر تعلقات میں ’برف پگھلنے‘ کا اشارہ ہے، مگر بڑے تجارتی معاہدے کا امکان اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایپیک...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو بگرام ایئربیس کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے تھا اور اب اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بگرام فوجی ایئربیس کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور امریکا اس بیس پر دوبارہ اپنی فوجی تعیناتی چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بھی واضح کیا تھا کہ یہ ایئربیس امریکا کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ اُس علاقے سے صرف ایک گھنٹے کی پرواز کے فاصلے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی حکومت نے امریکا کی جانب سے بگرام ائر بیس کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عزائم رکھنے والوں کو ’افغانستان کی تاریخ دیکھنی چاہیے۔ جمعہ کو طالبان حکومت کے قطر میں سفیر سہیل شاہین کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھی ’اگر وہ ہم سے اچھے تعلقات، افغانستان میں سرمایہ  کاری، تجارت اور سفارتی تعلقات چاہتے ہیں تو ہم ان کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’لیکن اگر وہ لالچ پر مبنی مقاصد رکھتے ہیں تو انہیں برطانوی دور میں (افغانستان پر کیے جانے والے) حملے سے لے کر...
    جماعت اسلامی نے شاہراہ قائدین پر غزہ چلڈرن مارچ منعقد کیا جس میں طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ نے فلسطین کے جھنڈے اُٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر ایک نجی اسکول کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد کیلئے حافظ نعیم الرحمٰن کو 30 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا۔اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اپنی روش تبدیل کرے، امریکا منافق ہے، اسرائیل کے ساتھ امریکا کی بھی مذمت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں صورت حال بدتر ہوتی جارہی ہے۔ اسرائیل کے خلاف اب عملی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کسی طور قبول نہیں۔ 7 اکتوبر...
    امریکا اور برطانیہ نے تجارتی شعبوں میں ایک ساتھ ملکر کام کرنے کا عہد کیا ہے اور متعدد معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے چیكرز پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور بعد ازاں وزیراعظم اسٹار کیئر سے دوبدو ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عالمی سیاست اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس کے دوران دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے، تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے صدر ٹرمپ کو...
    راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی کالج کی عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب 54.12 فیصد رہا۔ طالبات نے بہتر کارکردگی دکھائی اور ان کی کامیابی کی شرح 62.4 فیصد رہی، جبکہ لڑکوں کی کامیابی...
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے اختتام کے بعد اعلان متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے آج ونزر میں ملاقات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے اختتام کے بعد اعلان متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے آج ونزر میں ملاقات ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور یوکرین سمیت اہم اشوز پر بات چیت کا امکان ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:۔ نئی دہلی میں بھارت اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال نے کی۔دونوں فریقین نے مزید ملاقاتوں پر تو اتفاق کیا لیکن بڑے مسائل پر پیش رفت نہ ہوسکی۔ بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے تاہم روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور واشنگٹن اس پر مسلسل دبا ¶ ڈال رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسوں کو کم کرے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، مسلمان ممالک کو سمجھنا چاہیے کہ دوست کون ہے اور دشمن کون، قطر پر اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا۔ نجی ٹی وی سے گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حماس کی قیادت بھی امریکا کی مرضی سے قطر میں موجود تھی جب وہاں پر حملہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں مسلم امہ کا اتحاد اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، اسحاق ڈار وزیر دفاع نے واضح کیا کہ یہ ایک بڑا واقعہ ہے اور اس کے اثرات ظاہر ہونے میں کچھ وقت لگے گا، لیکن یقینی طور پر کوئی نہ کوئی ردعمل سامنے آئے گا۔ وزیر دفاع نے مزید کہاکہ...
    امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 12 سے 14 ستمبر تک لاہور اور قصور کے دورے کے دوران پاکستان کی سیلاب سے بحالی  کے لیے جاری  کوششوں کے حوالے سے امریکی عزم پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ، بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات  پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے ساتھ اپنی ملاقات میں ناظم الامور بیکر نے پنجاب میں جاری ہنگامی کوششوں  پر تبادلہ خیال کیا اور بحالی کی ان کوششوں میں  امریکا کی جانب سے آفات کے دوران جان بچانے والی امدادی اشیا کی فراہمی  کو اجاگر کیا۔ انہوں  نے 14 ستمبر کو دریائے ستلج  سے ملحق  سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک قصور میں امدادی کیمپوں...
    علی رامے:پنجاب میں دریائے راوی کے مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 10 ہزار کیوسک، جبکہ بلوکی کے مقام پر 29 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک رہا۔ محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ تمام مقامات پر پانی کی صورتحال قابو میں ہے اور فی الحال کسی مقام پر سیلاب کا خطرہ موجود نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
      امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیا اور کہا کہ قطر کے ساتھ امریکا کے خاص تعلقات ہیں، جبکہ قطر کے امیر کو انہوں نے عظیم رہنما قرار دیا۔ ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ قطر پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو محتاط رہنا چاہیے، انہیں حماس کے خلاف اقدامات ضرور کرنے ہیں لیکن قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے جسے اکثر لوگ نظر انداز...
    اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں گذشتہ روز امریکا چین تجارتی بات چیت کا ایک اور دور شروع ہوا ہے، جس میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے معاملے پر بھی بات ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپ میں امریکا اور چین کے درمیان بڑی تجارتی ملاقات بہت کامیاب رہی، ملاقات جلد مکمل ہو رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے جمعے کو بات کروں گا، ہمارا تعلق اب بھی بہت مضبوط ہے، تجارتی مذاکرات میں ایک خاص کمپنی کے حوالے سے بھی معاہدہ ہوگیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق اس کمپنی کو ہمارے ملک کے نوجوان بچانا چاہتے تھے، اس...
    نیتن یاہو سے ملاقات، امریکا کا ایک بار پھر اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعلان کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حماس اب کسی کے لیے خطرہ نہیں رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اور اس کے ساتھ بہت خاص تعلقات ہیں۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایک عظیم رہنما ہیں۔ لوگوں کو نشانہ بناتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ قطر پر اسرائیلی حملوں اور نیتن یاہو سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔ دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس پر پابندیاں لگانے کے لیے تیار...
    قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیا اور کہا کہ قطر کے ساتھ امریکا کے خاص تعلقات ہیں، جبکہ قطر کے امیر کو انہوں نے عظیم رہنما قرار دیا۔ ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ قطر پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے...
    میڈرڈ: امریکا اور چین کے حکام نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کشیدہ تجارتی تعلقات پر اہم مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔  ان مذاکرات میں امریکی پابندیوں، روسی تیل کی خریداری، اور مشہور چینی ایپ ٹک ٹاک کی امریکی آپریشنز کی فروخت کی ڈیڈ لائن پر بات چیت ہو رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریئر نے میڈرڈ میں چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ اور اعلیٰ تجارتی مذاکرات کار لی چنگ گانگ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گزشتہ چار ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان یورپ میں چوتھی بڑی نشست ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اجلاس سے کسی بڑے بریک تھرو کی توقع کم ہے، تاہم امکان ہے کہ...
    سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مردم اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات کو ملک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حتمی نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے مردم شمار ی اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انفرا اسٹرکچر اورکاروبار کی تباہی کا پتہ لگانے کے لیے...
    قطر پر حملے کے بعد امریکا اور اسرائیل کا اتحاد کمزور پڑ گیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز ٹرمپ کا اسرائیلی حملے پر کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی آپریشن کے ہر پہلو سے بہت ناخوش ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منگل کو حماس کے رہنماؤں پر ہونے والے اسرائیلی حملے نے امریکا اور قطر کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جس پر ٹرمپ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گزشتہ چار ماہ قبل دوحہ میں قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ایک وسیع دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ اسرائیلی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کئی بار تنقید کرنے کے بعد اچانک انہیں اپنا دوست قرار دیا تھا اور اب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم مودی سے آنے والے ہفتوں میں گفتگو کے منتظر ہیں اور یقین ہے کہ امریکا اور بھارت کے لیے کامیاب نتیجہ حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے بہترین دوست بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے آئندہ چند ہفتوں میں گفتگو کے منتظر ہیں۔ ان کے مطابق دو عظیم ممالک کے لیے کسی کامیاب نتیجے تک پہنچنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔   یہ بھی پڑھیں: امریکا بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان کا تذکرہ: امریکی ڈپٹی سفارتی مشن کی وزارت خارجہ طلبی صدر ٹرمپ کے بیان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وہ بھی ٹرمپ سے بات کرنے کے خواہاں ہیں۔...
    کراچی: سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے صوبے کے زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس پر صوبائی حکومت اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) نے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیے فوری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اہم اجلاس کی صدارت صوبائی سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو نے کی، جس میں جائیکا کے اعلیٰ نمائندوں اور محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فصلوں کو پہنچنے والے نقصان، کسانوں کے مسائل اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کپاس، تل، سبزیوں اور دیگر اہم فصلیں بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر بری طرح متاثر ہو...
    کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زرعی شعبے کو پہنچنے والے نقصان کے بعد صوبائی حکومت اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) نے متاثرہ کسانوں کی بحالی کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹری زراعت سندھ محمد زمان ناریجو کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت، جائیکا کے چیف ایڈوائزر ماساہیرو کاوامورا، ھیدی کازو تنی مورا اور محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور اراضی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت نے بتایا کہ کپاس، تل، سبزیاں اور دیگر فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ تقریباً 4 لاکھ ایکڑ کچے کا علاقہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔...
    کراچی: سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے نقصان کے حوالے سے حکومت اور جائیکا نے متاثرہ کسانوں کیلیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے اعلیٰ عہدیداران کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکریٹری زراعت سندھ محمد زمان ناریجو نے کی۔  اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت، جائیکا کے چیف ایڈوائزر ماساہیرو کاوامورا، ھیدی کازو تنی مورا سمیت محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زرعی شعبے کو پہنچنے والے نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کپاس، تل، سبزیوں اور دیگر فصلیں بارشوں کے نتیجے میں بری طرح...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے الاسکا سمٹ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو وہ سب کچھ دیا جو وہ چاہتے تھے۔ اس بیان کو ماہرین نے زیلنسکی کے لیے سیاسی طور پر خطرناک قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ذاتی سطح پر کمزور یا جھکنے کے طعنے کو برداشت نہیں کرتے۔ ماضی میں بھی ایسا ہوا ہے کہ جو لوگ ٹرمپ کو کمزور کہتے ہیں وہ ان کے سخت ردعمل کا سامنا کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین اس وقت سب سے زیادہ امریکی مدد پر انحصار کر رہا ہے اور اگر ٹرمپ کو ناراض کیا گیا تو...
    نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر گزشتہ کئی ماہ سے کی جانے والی سخت تنقید کے باوجود اچانک انہیں اپنا دوست قرار دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مودی ہمیشہ میرے دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا ایک خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، ان کے اس بیان نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کے بیان کا فوری خیر مقدم کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مثبت رویے اور تعلقات کے دوستانہ اظہار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بھارت اور امریکا کے درمیان...
    پاکستان سے امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم دبئی سے کراچی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ہے، یہ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔ سی اے اے کے شعبہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ ہوگا۔ امریکی ٹیم 12 ستمبر تک پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرے پاکستان سے واپس روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپ اور امریکا میں پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسکینڈل کے...
    نیویارک:  پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم سیفٹی آڈٹ کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سےکراچی پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی، آڈٹ میں کامیابی پر پاکستان سے امریکا کے براہ راست پروازوں کی بحالی ہوسکے گی۔
    پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم دبئی سے کراچی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ہے، یہ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔ سی اے اے کے شعبہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ ہوگا۔ امریکی ٹیم 12 ستمبر تک پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرے پاکستان سے واپس روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپ اور امریکا میں پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسکینڈل کے...