اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی اور اس دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ اعلیٰ سطح کے روابط، بشمول نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقاتوں سے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کاوشوں کو اجاگر کیا اور پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے پاکستان کے توانائی، اہم معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں امریکی کمپنیوں کی گہری دلچسپی سے نائب وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارر وطن واپس پہنچ گئے
ویب ڈیسک:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو اور برسلز کے دوروں کے بعد مدینہ منورہ میں حاضری دے کر اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار اپنے سرکاری دوروں کی تکمیل کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، انہوں نے 17 سے 19 نومبر تک ماسکو اور 19 سے 21 نومبر تک برسلز کا اہم سفارتی دورہ کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے واپسی پر مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا، جہاں انہوں نے روزۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے مذکورہ دوروں میں اہم دوطرفہ ملاقاتیں، بین الاقوامی تعاون اور علاقائی حالات پر تبادلۂ خیال شامل تھا۔
اسحاق ڈار کے یہ دورے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں۔