ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کی حلقہ این اے 247 سے کامیابی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سید عباس حسنین نے 2024 میں خواجہ اظہار کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے اپنے وکیل کے توسط سے مذکورہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات جمع کرائے تھے۔
طرفین وکلا کو سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر درخواست مسترد کر دی۔الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن ایکٹ کی دفعہ 144 کے مطابق پٹیشنر کو درخواست دائر کرنے کے بعد اپنا حلف نامہ 45 روز کے اندر جمع کرانا ضروری ہوتا ہے چونکہ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 144 (2) (c) کی شقوں پر عمل نہیں کیا لہذا مذکورہ الیکشن پٹیشن مسترد کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ حلقہ این اے 247 سے وہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے اور پورے حلقے کے مختلف پولنگ اسٹیشنز سے فارم 45 کے مطابق درخواست گزار بھاری اکثریت سے جیت رہے تھے لیکن فارم 47 جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے افسران نے دھاندلی کی اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار خواجہ اظہار الحسن کو کامیاب قرار دے دیا۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ خواجہ اظہار الحسن کو کامیاب قرار دینا عوامی مینڈیٹ کو چوری کرنے کے مترادف ہے لہذا عدالت عالیہ خواجہ اظہار الحسن کے کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم دے کر درخواست گزار کے حق میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ اظہار الحسن درخواست گزار ایم کیو ایم
پڑھیں:
لکی مروت عسکری وسول قیادت کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی کے عزم کا اظہار
لکی مروت(این این آئی) لکی مروت میں عسکری و سول قیادت نے دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمت عملی کے مشترکہ عزم کا اظہار کر دیا۔لکی مروت میں پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تقریب میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشت گردی کے لیے مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، آر پی او اور کمشنر بنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ لکی مروت کو دہشت گردی اور فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔اس موقع پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے پر اتفاق کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہا کہ پولیس کی قربانیاں قابل فخر ہیں، سب مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔شرکاء کی جانب سیاداروں کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔