حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں اہم پیش رفت، ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر رضامند
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
صدرِ مملکت سے حکومتی وفد کی ملاقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری تناؤ کم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور وفاقی حکومت کا ایک وفد زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا، جہاں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی گئی۔
وفد میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے صدر زرداری کو وزیرِاعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی حالیہ مشاورت سے بھی آگاہ کیا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ضمنی الیکشن، طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر سوال اٹھا دیا
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹووزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ایسا کیوں کرتی ہے کہ پنجاب میں ووٹ نہیں ڈالے جارہے اور کے پی میں ڈالے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ایک ہی روز میں ہونے والے انتخاب میں 2 مختلف اصول کیوں ہیں؟
طلال چوہدری نے این اے 96 میں ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن نمبر 263 گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی تھی، جہاں کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ این اے 96 کے 350 پولنگ اسٹیشنز پر کہیں بائیکاٹ نہیں ہوا، ضمنی الیکشن کے حساب سے ٹرن آؤٹ زائد ہے۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس مجھے بھی ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن ووٹ جیسے آئینی حق کے استعمال کو روکنے والوں کا نوٹس کب لے گا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ووٹ مریم نواز کے کام اور شہباز شریف کی کارکردگی کو پڑ رہا ہے، حالیہ الیکشن میں کہیں کوئی بڑا ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔