data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے فلسطین کے حق میں ہونے والے پرامن ’لبیک یا اقصیٰ مارچ‘ کو روکنے کے لیے ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال شروع کردیا ہے۔

 ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق پنجاب بھر میں کارکنان کی گرفتاریاں، گھروں پر چھاپے اور مرکز جامع مسجد رحمت اللعالمین لاہور پر پولیس کا حملہ حکومت کی بوکھلاہٹ اور جبر کی انتہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے آنسو گیس اور لاٹھیوں کے ساتھ تحریک لبیک کے مرکزی دفتر پر چڑھائی کی، جس کے نتیجے میں مسجد کے اطراف صورتحال کشیدہ ہوگئی اور متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ جہاں ایک طرف یہودی فلسطینی مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں، وہیں یہاں ان کے حمایتی مسلمانوں پر ظلم کررہے ہیں،  پرامن مارچ برائے فلسطین کو جرم بنا دیا گیا ہے، جو مذہبی اور انسانی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب بھر میں ریاستی جبر اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے،  فلسطین کے حق میں نکالے جانے والے پرامن مارچ کو روکنے کی کوشش افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ طاقت کے زور پر حق کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، ظلم کا ہر وار ناکام ہوگا،  اگر گرفتاریاں اور چھاپے بند نہ ہوئے تو عوامی ردِعمل کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

تحریک لبیک کے ترجمان نے حکومت کو خبردار کیا کہ سیاسی انتقام اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے اس سلسلے کو فوری طور پر روکا جائے،  حکومت مذہبی و عوامی جذبات کو طاقت سے دبا نہیں سکتی، کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تحریک لبیک

پڑھیں:

ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیار

مشن کامیاب ہوگیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیار ہوگئے۔

پنجاب حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی۔ 

حکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ 

ذرائع کے مطابق صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات آصف علی زرداری نے حکومتی وفد سے کہا کہ اپنی پارٹی کے لوگوں کو سمجھائیں، ہم نہیں چاہتے کہ معامالات خراب ہوں۔ 

اس موقع پر ن لیگی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی بیان بازی بند ہونی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور صدر مملکت کی ملاقات میں اتفاق ہوا کہ کسی بھی بڑے ایشو پر بات کرنے سے پہلے ایک دوسرے کا موقف سُنا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیار
  • عالمی یومِ طوفانِ الاقصیٰ، کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ
  • کراچی، تحریک بیداری امت کے تحت عالمی یومِ طوفانِ الاقصیٰ پر یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد
  • لاہور، عالمی یومِ طوفانِ الاقصیٰ یکجہتی غزہ مارچ
  • کراچی: تحریک بیداری امت مصطفی ؐکے کارکنان فلسطینیوںسے اظہار یکجہتی کیلیے ریلی نکال رہے ہیں
  • اے این ایف نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا
  • مشتاق احمدکی رہائی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، پی ٹی آئی کی سابق سینیٹر کی اہلیہ کو یقین دہانی
  • سندھ حکومت نے اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی
  • بھارت: مغربی بنگال میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 24 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ