Jang News:
2025-11-22@21:36:29 GMT

وفاقی حکومت کا وفد صدر زرداری سے ملنے نوابشاہ روانہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

وفاقی حکومت کا وفد صدر زرداری سے ملنے نوابشاہ روانہ

—فائل فوٹوز

پنجاب حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا وفد صدر آصف علی زرداری سے ملنے نوابشاہ روانہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا وفد خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے روانہ ہوا۔

صدر آصف علی زرداری سے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی ملاقات ہو گی، اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔

حکومتی وفد صدر آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچائے گا۔

مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات کے بعد سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان لفظی گولہ باری بند ہو جائے گی۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم سیاسی فیصلوں کے لیے 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں جہاں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی این ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اے ڈی بی کے وفد میں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، پروگرام آفیسر خیام سہیل عباسی شامل ، پروجیکٹ آفیسرز حامد خان اور عدنان علی بھی اجلاس کا حصہ رہے جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن، شہری ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تحفظ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل حل ہونے پر بریفنگ دی جس میں ریڈ لائن پر کام دوبارہ شروع ہونے پر وزیراعلیٰ نے اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کیلئے اے ڈی بی کے منصوبے خوش آئند ہیں۔ ایشین بینک سندھ حکومت کا دیرینہ، قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار ہے۔ ٹرانسپورٹ، پانی، موسمیاتی تحفظ اور انفراسٹرکچر میں پائیدار اقدامات جاری رکھیں گے جبکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ نے ایشین بینک وفد کو ریڈ لائین منصوبے کی تمام رکاوٹیں دور کرنے اور کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے سندھ حکومت کے عزم اور کارکردگی کو سراہا۔

ایما فین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ شہری ٹرانسپورٹ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے اے ڈی بی شراکت داری جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں، سرفراز بگٹی صدر زرداری سے ملنے دبئی پہنچ گئے
  • وفاقی وزیر اطلاعات کی ایمبیسیڈر ایشیا سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر اطلاعات اور امبیسیڈر اسیاکا سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وفاق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گا، امیر مقام
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان ملاقات کررہے ہیں
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
  • ٹرمپ آج نیویارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی سے ملاقات کریں گے
  • عطاء اللہ تارڑ سے سری لنکا کے نائب وزیرامور نوجوانان و کھیل کی ملاقات
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ
  • گزشتہ 18 ماہ میں اقتصادی اشاریوں میں بہتری اور مالیاتی استحکام میں اضافہ ہوا، وزیر خزانہ