سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،وزیراعظم اپنے غیرملکی دوروں کے حوالے سے کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں توانائی شعبے کی اصلاحات، ریلوے اور قانونی امور پر غور ہوگا۔کابینہ کو پاور سیکٹر میں اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی۔
ریلوے ترامیمی آرڈیننس کے مسودے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے اور واپڈا سکیورٹی فورس کے قیام کے قانون کی بھی منظوری دی جائے گی
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔