راولپنڈی ،خیبرپختونخواکے ضلع  اورکزئی میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہیدہونےوالے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق (عمر: 39 سال، ضلع راولپنڈی کے رہائشی) اور میجر طیب راحت (عمر: 33 سال، ضلع راولپنڈی کے رہائشی) کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ یہ دونوں بہادر سپوت ان 11 شہداء میں شامل تھے جنہوں نے اورکزئی ضلع میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، وفاقی وزراء، عسکری و سول افسران ور عوام کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

وزیراعظم نے اورکزئی واقعے کے 11 شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے اس ناسور کے خلاف پوری ثابت قدمی اور پختہ عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہداء کی یہ عظیم قربانی ہمیں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتی ہے۔
شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247

قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے