راولپنڈی میں ڈینگی کا حملہ، 24 گھنٹے میں 30 نئے کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 15 لاکھ 30 ہزار 631 مقامات کی چیکنگ کے دوران 23 ہزار 536 مقامات سے لاروا دریافت ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی خلاف ورزی پر 4,450 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر 1,850 مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈینگی کے رواں سیزن میں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 87 لاکھ 4,507 روپے جرمانے کی صورت میں حکومتی خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔ یہ اقدامات ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ شہری حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنے گھروں کے اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں شہر بھر میں اسپرے مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔