ملاقات کے دوران رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گریٹر اسرائیل صہیونیوں کے لئے اب خواب ہی بن جائے گا، اسرائیل اپنے زوال کے آخری دن گن رہا ہے، حزب اللہ و حماس خطے میں مسلم اتحاد کا مظہر ہیں اور استعماری قوتوں کے خلاف عظیم جہاد کر رہی ہیں، ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے ناقابل تسخیر صہیونی خود ساختہ پروپیگنڈہ ختم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے وفد کی رہنما علامہ علامہ صادق جعفری کی قیادت میں وفد کی مرکزی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، مسلم پرویز و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور 11 اکتوبر کو بریٹو روڈ میں منعقدہ شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی اجتماع شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں علامہ مبشر حسن، علی نئیر، زین رضا، عسکری رضوی، کلب جواد، کاظم عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر کو بریٹو روڈ میں شہداء کی یاد میں تاریخی تعزیتی اجتماع بعنوان شہدائے راہ مقاومت کانفرنس میں ہوگا، شہید حسن نصر اللہ خطے میں مظلوموں کی طاقتور آواز تھے، حسن نصر اللہ کی تمام زندگی خطہ میں عالمی استعمار کے خلاف مقاومت میں گزری، شہید اسماعیل ہانیہ، حسن نصر اللہ، یحییٰ سنوار، ہاشم صفی الدین سمیت دیگر بے گناہ معصوموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گریٹر اسرائیل صہیونیوں کے لئے اب خواب ہی بن جائے گا، اسرائیل اپنے زوال کے آخری دن گن رہا ہے، حزب اللہ و حماس خطے میں مسلم اتحاد کا مظہر ہیں اور استعماری قوتوں کے خلاف عظیم جہاد کر رہی ہیں، ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے ناقابل تسخیر صہیونی خود ساختہ پروپیگنڈہ ختم کیا، اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے فلسطین صرف فلسطینیوں کی سر زمین ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی یکجہتی سے غاصب اسرائیک کو شکست دی جاسکتی ہے، مسلم ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیں تو اس کو وجود ختم ہو جائے۔ ملاقاتوں میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ہونے والے شہداء کے مشترکہ مرکزی برسی  تعزیتی اجتماع کی حمایت اور اپنی بھرپور جماعتی شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حسن نصر اللہ

پڑھیں:

فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کیلئے مہلک ثابت ہوگا، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے  متعلق کہا کہ دونوں جماعتوں کی نورا کشتی صرف دکھاوا ہے، دراصل ان کے مفادات ایک ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لیے اقتدار چھوڑنا ممکن نہیں، کیونکہ وہ عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے سیاست کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کیلئے مہلک ثابت ہوگا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے، مگر افسوس کہ موجودہ حکومت نے قومی مؤقف کو کمزور کیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد خان کی بخیریت واپسی پورے ملک کیلئے اطمینان کا لمحہ ہے اور ان کی استقامت ہر کارکن کے لیے مثال ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے  متعلق کہا کہ دونوں جماعتوں کی نورا کشتی صرف دکھاوا ہے، دراصل ان کے مفادات ایک ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لیے اقتدار چھوڑنا ممکن نہیں، کیونکہ وہ عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے سیاست کر رہی ہیں۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام قومی فلسطین سیمینار 9 اکتوبر کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا، جس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ فلسطین پر حکومت کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، لیاقت بلوچ
  • فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کیلئے مہلک ثابت ہوگا، لیاقت بلوچ
  • حیدرآباد میں چلڈرن غزہ مارچ:75 ہزار فلسطینیوں کا قاتل ٹرمپ کیسے امن کا داعی بن سکتا ہے،لیاقت بلوچ
  • اسرائیل نے عرب و مسلم رہنماؤں کی پیش کردہ تجاویز میں تبدیلیاں کردیں، قطر کا انکشاف
  • شہید حسن نصراللہ کی برسی، کراچی میں آئی ایس او کے تحت شہید مقاومت کانفرنس
  • کراچی میں آئی ایس او کے تحت شہید مقاومت کانفرنس
  • پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ کی اسرائیل کیخلاف ریلی، ملازمین و طلبہ کی شرکت
  • ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت شہید حسن نصراللہ کی برسی پر دعوت ناموں کی تقسیم
  • پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟ لیاقت بلوچ