مرکزی مسلم لیگ کراچی میں تنظیم نو مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی نے تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنانے کے لیے شہر بھر میں تنظیم نو مہم کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ اس موقع پر پارٹی صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ جماعت عوامی خدمت اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ورکرز کنونشنز کے ذریعے تمام ٹاؤنز میں نئی قیادت سامنے لائی جا رہی ہے تاکہ مقامی سطح پر عوامی مسائل بہتر طور پر حل کیے جا سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔