صدرٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میںسرمایہ کاری کیلئے تیار ہے . شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور انہوں نے پاک-بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے تیار ہے نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کےلئے تیار ہے .
(جاری ہے)
25 میں ساڑھے 38 ارب ڈالر ملک بھجوائے، ملک کی اس وقت معاشی صورتحال مائیکرو لیول پر مستحکم ہوچکی ہے.
دریں اثناءوزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان میں دہشت گردی اسپانسر کیے جانے کا معاملہ اٹھادیا نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے بعد ہوئی اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی اور علاقائی امور پر بات کی. وزیراعظم نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جائے وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کشیدگی ختم کرنے، امن اور استحکام کےلئے سیکرٹری جنرل کے کردار کی ستائش کی وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ میں فوری جنگ بندی کےلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا رستہ کھولنے پر زور دیا وزیراعظم نے ملٹی لیٹرل ازم کو مضبوط کرنے اور دنیاکو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر پاکستان کے عزم کو دہرایا. وزیراعظم نے حالیہ سیلاب سے نمٹنے میں پاکستانی حکومت کے کردار کو سراہنے پر اظہار تشکر کیا اور زور دیا کہ ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کرنےوالے پاکستان جیسے ممالک کےلئے اضافی فنانسنگ کی جائے اس موقع پر انتونیوگوتریس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے موثر اور اصولی کردار کو سراہا، وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے ادھر وزیراعظم شہبازشریف دورہ امریکا مکمل کرکے جنیوا روانہ ہو گئے وزیر اعظم جنیوا میں نوازشریف کی عیادت کریں گے، سابق وزیراعظم کو دورہ امریکا کے حوالے سے آگاہ کریں گے، شہبازشریف جنیوا سے لندن روانہ ہونگے جہاں 3 روز قیام کریں گے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم شہبازشریف انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
مریم نواز کی آئرلینڈ کی سفیر سے ملاقات، سرمایہ کاری کی دعوت
—سوشل میڈیا ویڈیو گریبوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی سفیر میری اونیل نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں تجارتی مواقع، موسمیاتی تعاون، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبوں میں فروغ پر گفتگو ہوئی، تجارتی، تعلیمی اور ماحولیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئرلینڈ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ اصول پسندی اور ترقی کی علامت ہے، اسلام آباد میں آئرلینڈ کے پہلے سفارت خانے کا قیام تاریخی پیش رفت ہے، آئرلینڈ کا سفارت خانہ آئرش اداروں اور پنجاب کے عوام سے نئی شراکت داری کا ذریعہ ہو گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور آئرلینڈ امن، کثیر الجہتی تعاون اور رول بیسڈ انٹرنیشنل آرڈر کے حامی ہیں، پنجاب ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے، پنجاب آئرلینڈ کو زرعی ترقی، ڈیری فارمنگ، لائیو اسٹاک کے شعبوں میں مواقع فراہم کر سکتا ہے۔