آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر شاہ اپنے عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
مظفرآباد( نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مظہر شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہ وہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر وزارتِ اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ غور و خوض کے بعد ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا۔
یاد رہے کہ مظہر شاہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے علماء و مشائخ کی مخصوص نشست پر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
سیاسی ذرائع کے مطابق، ان کے استعفے کے بعد حکومتِ آزاد کشمیر میں ایک بار پھر نئی تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے اپنی وزارت اور عہدے سے استعفی دے دیا pic.
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) October 14, 2025
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مظہر شاہ
پڑھیں:
میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔
میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا
منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
مری میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔
گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔
کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔