مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا گورنر پختونخوا سے متعلق طنزیہ اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
پشاور:
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گورنر کے خلاف طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ’’اعلانِ گمشدگی‘‘ جاری کر دیا۔
بیرسٹر سیف نے اپنےاعلانیہ بیان میں کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتا ہیں، اگر کسی کو کہیں دکھائی دیں تو انہیں گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کی خبر سنتے ہی گورنر کی ذہنی حالت بگڑ گئی اور سننے میں آیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے سندھ کے صحراؤں کا رخ کر چکے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ گورنر کو زیادہ دباؤ لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ آئین میں گورنر کے علاوہ کسی اور سے بھی حلف لینے کی گنجائش موجود ہے۔ چیف جسٹس کسی بھی ذمے دار شخص کو وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا کہہ سکتے ہیں، جب کہ صوبائی حکومت کی لیگل ٹیم نے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور جلد حلف برداری کا معاملہ حل ہو جائے گا۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ گورنر تو ویسے بھی ’’فارغ بندہ‘‘ ہیں، نہ کام کے نہ کاج کے بلکہ دشمن اناج کے، ان کا واحد کام وزیراعلیٰ سے حلف لینا تھا، وہ بھی ان سے نہیں ہو رہا۔
بیرسٹر سیف کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے جمہوری عمل کو متنازع بنانا سیاسی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے اور تاریخ میں یہ عمل نام نہاد سیاسی اشرافیہ کے سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے اس غیر جمہوری رویے سے شاید قبر میں ذوالفقار علی بھٹو کی روح بھی تڑپ اٹھی ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ گورنر بیرسٹر سیف
پڑھیں:
عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
حکومت نے بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقاف کار(business hours) تبدیل کر دئیے ۔دکانوں اور کاروباری مراکز کے بند ہونے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ ۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا نئے اوقات کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے ہونگے ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز ان اوقات سے مستثنیٰ ہوں گیشادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک ہی کھلے ہونگے۔
مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
فارمیسی، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ادارے مستثنیٰ ہونگے صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کمیٹی کی ہدایت