ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کا ضلعی کچہری اسلام آباد کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن) ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کا ضلعی کچہری اسلام آباد کا دورہ، مختلف عدالتوں میں جاری قانونی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔منگل کوڈنمارک سے آنے والے جج جسٹس محمد احسن نے سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ اسلام آباد سے ملاقات کی، اس موقع پر جسٹس محمد احسن نے مختلف عدالتوں کا بھی دورہ کیا اورعدالتوں میں جاری قانونی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ، جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ ودیگر عدالتوں کا دورہ کیا، جسٹس محمد احسن نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی عدالت کا بھی وزٹ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے 4 دسمبر تک معطل کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی جاری کردہ رائے پر اہم حکم جاری کرتے ہوئے اسے 4 دسمبر تک معطل کر دیا ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے واضح کیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی یہ رائے کسی بھی عدالتی فورم پر بطور حوالہ پیش نہیں کی جا سکتی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اس حوالے سے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق عدالت نے مزید کہا ہے کہ متعلقہ حکام یہ وضاحت پیش کریں کہ کون سی قانونی یا انتظامی اتھارٹی اسلامی نظریاتی کونسل کو ایف آئی اے، پولیس یا دیگر اداروں کو اس قسم کی آراء فراہم کرنے کا اختیار دیتی ہے۔ یہ حکم نامہ 12 نومبر کی سماعت کے حوالے سے تحریری صورت میں جاری کیا گیا ہے۔
بے وفائی بہت تکلیف دہ ہے، میں گووندا سے آخری سانس تک محبت کرتی رہوں گی، اہلیہ سنیتاآہوجا
مزید :