Jasarat News:
2025-10-08@01:44:03 GMT

عدالت عظمیٰ ، سپر ٹیکس کی مزید سماعت آج بدھ تک ملتوی

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251008-1-9
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کی مزید سماعت آج بدھ تک ملتوی کر دی، جبکہ مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں کہا کہ اگر سپریم کورٹ ہماری دلیل نہیں مانتی تو ہمارے حقوق متاثر ہوں گے۔انھوں نے یہ دلائل منگل کے روزدیے ہیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں کہا کہ ایف بی آر کے وکلاء نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری ہے، کمپنیز کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے استثنا حاصل ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کا کیس ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے ہے۔وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ ہماری دلیل نہیں مانتی تو ہمارے حقوق متاثر ہوں گے، 2001 کے آرڈیننس میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ اسکا ماضی سے جائزہ نہیں لیا جا سکتا، ماضی کے جائزے کے حوالے سے تعریف ہی تبدیل کر دی گئی ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ پر ٹیکس تو ایکٹ کے ذریعے لگایا گیا ہے۔وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے میں کہا ہے کہ کیس ٹو کیس مختلف ہوتا ہے، عدالت نے جمشید اقبال کیس میں ٹیکس کے حوالے سے کچھ چیزیں بتائی ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اسکی تو نظر ثانی ابھی تک زیر التوا ہے۔سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت آج بدھ تک ملتوی کر دی گئی، مختلف ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم دلائل جاری رکھیں گے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ

پڑھیں:

حق مہر وہی ہوگا جو نکاح نامہ کی انٹری 13 میں درج ہوگا، عدالت عظمیٰ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251008-08-6
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان نے قراردیا ہے کہ نکاح نامہ کی انٹری نمبر 16میں کوئی چیز لکھی ہو تووہ حق مہر میں شامل نہیں، حق مہروہی ہوگاجو نکاح نامہ کی انٹری نمبر 13 میں درج ہوگا۔بینچ نے نکاح نامہ کی انٹری نمبر 16میں درج مکان فراہمی کادرخواست گزار خاتون کامطالبہ مستردکردیا۔ جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے خاتون سکینہ بی بی کی جانب سے محمد رفیق اوردیگر کیخلاف حق مہر کی ادائیگی کے معاملے پر دائر درخواست پرسماعت کی۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ دستاویزی ثبوت درخواست گزار خاتون سکینہ بی بی کے خلاف ہیں، حق مہر کامعاملہ ختم ہے، موقع پرایک لاکھ روپے وصول کرلیے۔ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے کہیہ شرعی معاملہ ہے ہمیں محتاط رہنا چاہیے، ایک لاکھ روپے نہ دیتے تو مکان دینا پڑتا، غالباً ایک لاکھ روپے حق مہر اداہوگیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سپر ٹیکس: دلیل تسلیم نہ کی گئی تو مؤکلین کے حقوق متاثر ہونگے: وکیل 
  • متنازع ٹویٹ ،ایمان مزاری کو اگلی سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت
  • حق مہر وہی ہوگا جو نکاح نامہ کی انٹری 13 میں درج ہوگا، عدالت عظمیٰ
  • متنازع ٹویٹ کیس:ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کو فرد جرم کا جواب جمع کرانے ہدایت
  • سپر ٹیکس کیس؛ سپریم کورٹ ہماری دلیل نہیں مانتی تو ہمارے حقوق متاثر ہوں گے، وکیل کمپنیز
  • وکیل نے دوران سماعت بھارتی چیف جسٹس پر جوتا پھینک دیا 
  • سپر ٹیکس کیس کی سماعت، وکیل فروغ نسیم نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا
  • سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت، وکیل فروغ نسیم کے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، گنڈا پور کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری برقرار