جنوبی کوریا میں استعمال شدہ کاروں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)جنوبی کوریا میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں استعمال شدہ گاڑیوں کی برآمدات 72 فیصد بڑھ کر 3.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور استعمال شدہ کاروں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ امریکی ٹیرف سے نئی گاڑیوں کی فروخت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔
(جاری ہے)
نچیون کے ساحلی علاقے میں واقع ملک کے سب سے بڑے استعمال شدہ کاروں کے ایکسپورٹ حب سے ہزاروں گاڑیاں مسلسل برآمد کے لیے تیار کی جا رہی ہیں اور گاڑیوں کو کنٹینرز میں لوڈ کرنے کا کام دن رات جاری ہے۔
تاجر کیون سول، جو ہر ماہ 100 استعمال شدہ گاڑیاں برآمد کرتے ہیں، نے کہاکہ ہمارے لیے خود یہ کہنا عجیب لگتا ہے کہ یہ صنعت ایک اسٹار ایکسپورٹ آئٹم ہے لیکن اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ملکی برآمدات میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے استعمال شدہ کی برآمدات
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی