WE News:
2026-07-24@06:25:33 GMT

چین اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا آغاز ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

چین اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا آغاز ہوگیا

چین اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، دونوں ممالک دفاعی اور اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔

بیجنگ میں پیر کے روز امریکی قانون سازوں کے ایک وفد نے چین کے وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات کی، جس کا مقصد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان فوجی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت، محصولات میں اضافہ مؤخر

اس دو جماعتی وفد کی قیادت ڈیموکریٹ رکن ایوان نمائندگان ایڈم اسمتھ نے کی، جو امریکی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں ڈیموکریٹس کے سینیئر ترین رکن ہیں۔ یہ کمیٹی امریکی محکمہ دفاع اور مسلح افواج کی نگرانی کرتی ہے۔

ایڈم اسمتھ نے کہا ’ہم 2019 کے بعد ایوان نمائندگان سے چین آنے والا پہلا وفد ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ مزید کثرت سے ملاقاتیں اور جامع گفتگو ہونی چاہیے۔ ہم خاص طور پر فوجی معاملات میں بات چیت کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں۔‘

چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے اس موقع پر کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مواصلاتی روابط مضبوط کرنے کی کوششوں میں ایک ’اچھا‘ مرحلہ ہے۔ انہوں نے امریکی قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ رکاوٹیں ختم کریں اور ایسے عملی اقدامات کریں جو فوجی روابط اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں

ان کا کہنا تھا کہ چین کی فوج مستحکم اور مثبت تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن ساتھ ہی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ بھی اس کی ترجیح رہے گا۔

یہ دورہ اس فون کال کے بعد ہوا جو جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہوئی۔ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی کشیدگی، سیمی کنڈکٹر چپس پر امریکی پابندیوں، ٹک ٹاک کی ملکیت، بحیرہ جنوبی چین میں چینی سرگرمیوں اور تائیوان کے مسئلے جیسے حساس معاملات پر بات کی۔

دونوں صدور نے اکتوبر کے آخر میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایک فورم کے موقع پر مزید مذاکرات پر بھی اتفاق کیا۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ اگلے سال کے اوائل میں چین کا دورہ کریں گے، جبکہ صدر شی بعد میں امریکہ آئیں گے۔

ایڈم اسمتھ نے بتایا کہ امریکی وفد نے بیجنگ میں چینی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارت پر محصولات کے اثرات، فینٹانائل جیسے مہلک نشے کی اسمگلنگ روکنے میں چین کے کردار، اور ٹک ٹاک کے مستقبل پر جاری مذاکرات پر بھی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ، امریکا اور چین میں فریم ورک ڈیل طے پاگئی

ان کے بقول اہم معدنیات (critical minerals) کی سپلائی چین اور نایاب معدنیات پر چین کی پابندیوں کے خدشات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وفد نے زور دیا کہ دونوں ممالک میں زیادہ سے زیادہ شفافیت اور مکالمہ ضروری ہے، خاص طور پر فوجی سطح پر، اور یہ کہ امریکہ تائیوان کے مسئلے پر پُرامن حل چاہتا ہے۔

وفد کی ملاقات چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ سے بھی ہوئی، جنہوں نے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کو کھلے دل سے بات چیت کرنی چاہیے، باہمی اعتماد بڑھانا چاہیے اور شکوک و شبہات دور کرنے چاہییں تاکہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات مستحکم اور پائیدار بن سکیں۔

امریکی وفد نے اتوار کو چین کے وزیر اعظم لی چیانگ، جو ملک کے دوسرے بڑے سیاسی رہنما ہیں، سے بھی ملاقات کی۔

یاد رہے کہ کووڈ-19 وبا کے بعد 2020 میں امریکی ایوان نمائندگان کے وفود کے باضابطہ دورے معطل ہوگئے تھے اور اس دوران کورونا کی ابتدا پر شدید تنازعات کے باعث تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا ایڈم اسمتھ چین دفاعی مذاکرات ڈونگ جون.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایڈم اسمتھ چین دفاعی مذاکرات ڈونگ جون کے درمیان میں چین چین کے وفد نے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا