پی آئی ٹی بی کی جانب سے سروائیکل کینسر بارے آگاہی سیشن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں PITB Connect360 Talk Series کے عنوان سے سروائیکل کینسر بارے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد خواتین میں صحت سے متعلق شعور دینا اور سروائیکل کینسر کی بروقت روک تھام کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ مہمانِ خصوصی کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ریلوے کیرنز ہسپتال لاہور ڈاکٹر ماریہ آزاد نے خواتین شرکاء کو سروائیکل کینسر کے اسباب، علامات اور بچاؤ سے متعلق جامع پریزنٹیشن دی اور اس بات پر زور دیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کم عمر بچیوں کی ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی سطح پر آگاہی نہایت ضروری ہے تاکہ اس مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
(جاری ہے)
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سروائیکل کینسر پی آئی ٹی بی
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔