سعودی عرب نے بدھ کے روز انڈونیشیا کو 2-3 سے شکست دے کر 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنلز کے لیے اپنی راہ ہموار کر لی۔ الاہلی کے کھلاڑی صالح ابو الشامات کے خوبصورت گول اور فِراس البریکان کے 2 گولوں نے ٹیم کو قیمتی کامیابی دلائی۔

کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، جدہ میں کھیلے گئے ایشیائی کوالیفائرز کے چوتھے راؤنڈ کے اس پہلے میچ میں سعودی ٹیم کو ابتدا میں دھچکا لگا جب 11ویں منٹ میں حسن تمباکتی کے ہاتھ سے گیند لگنے پر انڈونیشیا کو پنالٹی ملی۔ کیون ڈکس نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔

ابتدائی گول کے بعد سعودی شائقین میں تشویش پیدا ہوئی، کیونکہ ٹیم نے پچھلے مرحلے کے 10 میچوں میں صرف 7 گول کیے تھے۔ تاہم، صرف 6 منٹ بعد سعودی عرب نے شاندار انداز میں برابری حاصل کر لی۔ مصعب الجویر کے خوبصورت پاس پر صالح ابو الشامات نے دفاعی کھلاڑی کو چکمہ دیتے ہوئے بائیں پاؤں سے گیند کو نیچے کے کونے میں پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے

پہلے ہاف کے اختتام سے 10 منٹ قبل سعودی عرب کو پنالٹی ملی جسے فِراس البریکان نے گول میں تبدیل کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں سعودی ٹیم نے تیسرے گول کے لیے دباؤ برقرار رکھا، جو بالآخر 61ویں منٹ میں حاصل ہوا۔ الجویر کے طویل فاصلے سے مارے گئے شاٹ کو گول کیپر مارٹن پیس نے روکا مگر ریباؤنڈ پر موجود البریکان نے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔

انڈونیشیا نے میچ کے آخری لمحات میں ایک اور پنالٹی حاصل کی جسے کیون ڈکس نے 89ویں منٹ میں گول میں بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سعودی عرب اب میرا گھر ہے‘، رونالڈو

میچ کے اختتام پر سعودی ٹیم نے محمد کنو کے ریڈ کارڈ کے باوجود 9  منٹ کے اضافی وقت میں برتری برقرار رکھی اور قیمتی فتح اپنے نام کی۔

اب سعودی عرب منگل کے روز عراق کا سامنا کرے گا۔ اس میچ میں کامیابی انہیں باضابطہ طور پر 2026 ورلڈ کپ کے فائنلز میں پہنچا دے گی، جبکہ ایک پوائنٹ بھی ان کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

گروپ بی کا اگلا میچ ہفتے کو عراق اور انڈونیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گروپ بی کی فاتح ٹیم براہِ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی، جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم گروپ اے (قطر، عمان، اور یو اے ای) کی رنر اپ کے ساتھ پلے آف کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعودی عرب فٹ بال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سعودی عرب فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے

پڑھیں:

اندرونِ ملک ایئرلائنز کی کارکردگی رپورٹ جاری

سٹی42: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی ایئرلائنز کی 6 ماہ کی کارکردگی پر مبنی رینکنگ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2025 سے جون 2025 کے درمیان پروازوں کی منسوخی اور بروقت آمدورفت کے اعتبار سے مختلف ایئرلائنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اندرون ملک پروازوں کی سب سے کم منسوخی کے حوالے سے فلائی جناح سرفہرست رہی، جس کی فلائیٹ ریگولیٹری 95.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایئرسیال دوسرے، پی آئی اے تیسرے، ایئربلیو چوتھے اور سیرین ایئر آخری نمبر پر رہی۔

صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا

بروقت پروازوں کی فہرست میں ایئرسیال پہلے نمبر پر آئی، جس کے بعد فلائی جناح دوسرے، پی آئی اے تیسرے، ایئربلیو چوتھے اور سیرین ایئر اس فہرست میں بھی آخری نمبر پر رہی۔

رپورٹ کے مطابق طیاروں کی دستیابی، فلائٹ شیڈول کی پابندی اور تکنیکی عوامل ایئرلائنز کی کارکردگی پر براہِ راست اثر انداز ہوئے۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • مصر کی شاندار کامیابی، 2026 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاری، سعودی سول ڈیفنس ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری
  • ریاض: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ میں 21 ممالک کی شرکت
  • ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کہ قرعہ اندازی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی
  • کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ 2025‘ کا انعقاد
  • آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
  • اندرونِ ملک ایئرلائنز کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج
  • اوپن اسکواش کلاسک: نور زمان کی شاندار کارکردگی، کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی