پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے ای پی اے کا بڑا اقدام
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
سٹی42: پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے (اسٹبل برننگ) کی روک تھام کے لیے ماحولیات تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے مؤثر اور منظم اقدامات کا آغاز, ڈی جی ای پی اے پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر خصوصی سرویلنس اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں جو فصلوں کی باقیات جلانے کی نگرانی کریں گے۔
اسٹبل برننگ سیزن کے دوران یہ اسکواڈز پنجاب کی موٹر ویز اور زرعی علاقوں میں مسلسل گشت کریں گے۔ اسکواڈز کو 24 گھنٹے، تین شفٹوں میں مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کو فوری رپورٹ کیا جا سکے۔ایم-11، ایم-3، ایم-2، ایم-4 اور ضلع قصور میں ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی ٹیموں کو جلد متحرک کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کے پی کے حلف کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ کا درخواست پر فیصلہ محفوظ
کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے ہونے والے نقصانات اور ماحولیاتی اثرات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ڈی جی ای پی اے کے مطابق، زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا، اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
خلاف ورزی کی صورت میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ای پی اے کی ہیلپ لائن 1373 پر شکایات درج کروائیں۔ اسکواڈز کو گشت کے دوران واٹس ایپ لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کی نقل و حرکت کی نگرانی ممکن ہو۔
بغیر آنسو بہائے پیاز کاٹنا چاہتے ہیں؟ سائنسدانوں نے آسان طریقہ دریافت کرلیا
تمام ڈپٹی کمشنرز کو ان اسکواڈز کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان ظفر کو اسٹبل برننگ کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 فصلوں کی باقیات جلانے کی گئی ہے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔