شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے آپس میں ملامت کرنے لگے۔ o کہنے لگے ہائے افسوس! یقیناً ہم سرکش تھے ۔o کیا عجب کے ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے دے ہم تو اب اپنے رب سے ہی آرزو رکھتے ہیں۔ o یوں ہی آفت آتی ہے اور آخرت کی آفت بہت بڑی ہے‘ کاش انہیں سمجھ ہوتی۔ o
سورۃ القلم (آیت: 30 تا 32 )
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عازمینِ حج 27 اکتوبر تک کوائف کی درستگی کروا لیں، وزارت مذہبی امور کی ہدایت
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو 27اکتوبر تک اپنے کوائف کی درستگی کروانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کرنے کا آغاز
وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج 2026 سے کہا ہے کہ اگر عازمینِ حجاج کی حج درخواست میں کوائف کی درستگی کی ضرورت ہے (سوائے شناختی کارڈ نمبر اور حج پیکج کے ) تو27 اکتوبر تک متعلقہ بینک برانچ سے درستگی کروا لیں، آن لائن درخواست گزار یہ سہولت دوسری قسط کے دوران حاصل کرسکیں گے۔
وزارت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شناختی کارڈ تصحیح، گروپنگ کے لیے درخواست انچارج آئی ٹی سیل، وزارت مذہبی امور، کوہسار بلاک، پاک سیکرٹریٹ، اسلام آباد کے نام تحریری درخواست بھجوائیں یا مقام روانگی کے متعلقہ حج افسر کو ای میل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ کا اعلان، خواتین کو اہم رعایت مل گئی
کراچی، سکھر [email protected] 0519205827،لاہور،رحیم یار خان [email protected] 519203910 ملتان، کوئٹہ، فیصل آباد، سیالکوٹ [email protected] 0519201564 اسلام آباد[email protected] 0519207134 رابطہ کرسکتے ہیں ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان حج درخواستیں عازمین حج وزارت مذہبی امور