Jang News:
2025-10-14@10:05:08 GMT

پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب— فائل فوٹو

پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر ہونے والے کامیاب مذاکرات پر وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں اُن کی امریکی محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے مضبوط معاشی اشاریوں پر وزیر خزانہ نے بریفنگ دی اور امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے رہنماؤں اور ارکان سے وزیر خزانہ کی ملاقات ہوئی جس میں معیشت کے استحکام اور نجی شعبے کے قائدانہ کردار پر زور دیا گیا۔

اعلامیے میں امریکی حکام سے تجارتی معاہدے کو پاکستان کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے جبکہ ریکوڈک منصوبے کے مالیاتی معاملات جلد طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پولیتی سے بھی وزیر خزانہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اسلام آباد میں آئی ایف سی کے علاقائی دفتر کے قیام کا خیرمقدم کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے

غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ فوجی غزہ میں داخل ہوئے بغیر مصر، قطر اور ترکیے کے فوجیوں کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ امن معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اسرائیلی فوج غزہ امن معاہدے کے مطابق طے شدہ حدود تک واپس جا چکی ہے۔ اس عمل کی نگرانی کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا غزہ کا دورہ اس بات کا جائزہ لینے کے لیے تھا کہ سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کیسے قائم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں کوئی امریکی فوجی تعینات نہیں ہوگا، بلکہ تعاون کا عمل باہر سے جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اورامریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات
  • پاک امریکا کامیاب مذاکرات، نئی ٹیرف ڈیل سے تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدہ طے پا گیا، وزیرِ خزانہ کا خیر مقدم
  • امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ٹیرف ڈیل عمل میں آئی، وزیر خزانہ
  • امریکی صدر ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف دھمکیوں پر چین کا سخت ردعمل
  • پاکستان اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان ریکوڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل پر اتفاق
  • امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے
  • چین کا امریکا پرجوابی وار، ٹرمپ کے نئے ٹیرف کو منافقانہ قرار دیدیا
  • غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے