وزیر زراعت پنجاب کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کا چین کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز

بیجنگ :وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت میں صوبہ پنجاب کا ایک اعلیٰ سطح وفد چین کے دورے پر ہے۔ وفد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو بھی شامل ہیں۔منگل کے روز محکمہ زراعت، حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وفد نے چائنا ایگریکلچر مشینری ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن (سی اے ایم ڈی اے ) کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات اور تفصیلی مذاکرات کئے ۔
وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے میں فارم میکانائزیشن کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے تحت جدید زرعی مشینری تیار کرنے والی 125 کمپنیاں شامل ہیں، جو پنجاب کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی بڑی صلاحیت رکھتی ہیں۔ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب میں جدید زرعی مشینری کے فروغ میں گہری دلچسپی ظاہر کی گئی، جبکہ حکومتِ پنجاب اور چائنا ایگریکلچر مشینری ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ گروپ زرعی مشینری کے تبادلے، تربیت، اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے امور پر کام کرے گا۔وزیر زراعت نے مزید کہا کہ چینی وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لے کر سرمایہ کاری کے امکانات کو عملی شکل دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زرعی میکانائزیشن کے میدان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ چین زرعی شعبے میں ایک عالمی لیڈر ہے، جبکہ پنجاب زرعی خدمات کے لیے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن چکا ہے۔

وفد نے چائنا نیشنل فوڈ اینڈ اسٹریٹجک ریزرو ایڈمنسٹریشن کے ساتھ پوسٹ ہارویسٹ نقصانات میں کمی اور زرعی تحقیق میں تعاون بڑھانے سے متعلق ایک مفاہمتی معاہدے (MoU) پر دستخط بھی کیے۔یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں پائیدار تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے کی ایک نئی سمت متعین کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور ویتنام کا تجارتی مستقبل انتہائی روشن ہے، عاطف اکرام شیخ عثمان بزدار دور کی 200 ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی ، سرکاری افسران ملوث قرار مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث مسلسل 6 دنوں بند فیض آباد کو کھولنے کا فیصلہ مرید کے : ٹی ایل پی کا پُر تشدد احتجاج اور حملے، پولیس افسر شہید، 12 اہلکار زخمی مذہبی جماعت کا احتجاج: سعد رضوی سمیت 3500 سے زائد کارکنان کے خلاف دہشتگردی اور قتل کا مقدمہ درج جے یو آئی نے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا انسداد دہشتگردی عدالت کا بشریٰ بی بی کیخلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ

سٹی 42: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں  نے امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ۔

 یونیورسٹی آف شکاگو کا دورہ

 چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹل مہارتوں، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں،  عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور مواقع فراہم کرے گی، یونیورسٹی آف شکاگو نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا.

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ

چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا جدید تحقیق، طبی تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں عالمی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو جدید علوم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) نے پاکستان کے ساتھ تحقیق، طبی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

ڈی پال یونیورسٹی کا دورہ

 چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور قائدانہ تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلیمی تعلقات کی عکاس ہے، بیرونِ ملک زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ملک کے بہترین سفیر ہیں،  وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پال یونیورسٹی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا.

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا