پاکستان کی امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی معاون وزیرخزانہ رابرٹ کیپ روتھ سمیت دیگر حکام سے ملاقات ہوئی۔وزیر خزانہ نے امریکی حکام کو پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں، ورچوئل اثاثوں سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کیا، اور امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے دولت مشترکہ وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب میں موسمیاتی فنانسنگ کی اہمیت اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ فعال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات کی جہاں انہوں نے موٹروے Six کے دو حصوں کی فنانسنگ کی منظوری پراظہار تشکر کیا۔ پولیو کے خاتمے اور تیل فراہمی کے منصوبوں میں مزید تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیرخزانہ نے آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر اور سٹی بینک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیرخزانہ نے یوایس پاکستان بزنس کونسل کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
پڑھیں:
دنیا میں عزت بڑھنے کے باوجود سرمایہ کاری نہیں آرہی: مفتاح اسماعیل
کراچی – سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خبردار کیا ہے کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھنے کے باوجود ملک میں نئی سرمایہ کاری نہیں آرہی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کی شرح میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ ملک میں معاشی نمو کی رفتار سست ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے بغیر 6 فیصد معاشی نمو کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ انہوں نے موجودہ ٹیکس سسٹم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم چھوٹے کمانے والوں سے ٹیکس لیتے ہیں، لیکن بڑے زمین دار یا صنعتی مالکان سے نہیں۔
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستانی صنعت کو ایکسپورٹ کے قابل بنانے کے لیے صرف ٹیکس ریٹ کم کرنا کافی نہیں، بلکہ بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی کم کرنی ہوں گی تاکہ کاروباری ماحول سازگار بنایا جا سکے۔