2025-10-14@07:06:17 GMT
تلاش کی گنتی: 132870
«وزیرخزانہ محمد اورنگزیب»:
لاہور: سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ آپ نے محاذ کھول دیا جو افسوسناک ہے، کئی افغانی ہماری سرزمین پر پلے بڑے اور آج ان کو نکالا جا رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آپ بات چیت کرنے کو تیار ہیں مگر افغانستان کے ساتھ آپ بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔ ٹی ایل پی احتجاج کے خلاف آپریشن پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ مریدکے واقعے پر افسوس ہوا اور ہمارے ساتھ بھی 26 نومبر کو یہی کیا گیا، ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انہوں نے 14 معصوم لوگوں کو شہید کیا، ن لیگ نے...

غزہ امن منصوبہ، صدر ٹرمپ نے اپنا وعدہ نبھایا، ہم امن کے لیے ان کے کردار کی تعریف کرتے رہیں گے: شہبازشریف
شرم الشیخ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ جب میں شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے بعد وطن واپسی کے لیے طیارے میں سوار ہو رہا ہوں تو میں ان واقعات پر کچھ خیالات شیئر کرنا چاہتا ہوں جو ممکنہ طور پر ایک نیا باب ثابت ہو سکتے ہیں اور یہ کہ پاکستان اس میں اتنی گہری دلچسپی کیوں رکھتا ہے۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کردہ نسل کش مہم کا فوری خاتمہ تھی، دوسرے برادر ممالک کے ساتھ مل کر اسی بات پر زور دیا گیا، صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر، آنجہانی صنعتکار سنجے کپور کی حادثاتی موت کے بعد ان کی جائیداد سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے اور کرشمہ کپور کے بچوں، سمیرا اور کیان کپور نے اپنی سوتیلی ماں پریا کپور کی جانب سے پیش کردہ وصیت نامے کو جعلی قرار دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ بچوں کا مؤقف ہے کہ ان کے والد کی 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو پریا کپور کے نام منتقل کرنے والی یہ وصیت جعلی اور ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ ہے۔ ان کے مطابق وصیت میں ایڈریس اور ناموں کی اسپیلنگ کی متعدد غلطیاں موجود ہیں، جس...
راولپنڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں، تاجروں اور دکانداروں پر کوڑا ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے گھروں، دکانوں، پلازوں اور کوڑھی مالکان کو 500 سے 5 ہزار روپے تک کے بل تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوڑا ٹیکس یکم ستمبر سے لاگو کیا گیا، جبکہ اکتوبر میں وصولی کے لیے بل بھیجنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ چھوٹے گھروں پر 500 روپے ماہانہ اور دکانوں پر 1100 روپے ماہانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ٹیکس کے نفاذ پر شہریوں اور دکانداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کوڑا ٹیکس کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انجمن تاجراں کمرشل مارکیٹ کا کہنا ہے کہ “صفائی کا نظام بہتر نہیں،...
پشاور: خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کی دستیابی جاننے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہ لیے جانے سے متعلق درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل گورنر کی دستیابی کے بارے میں معلوم کرکے آج دوپہر ایک بجے سے قبل عدالت کو آگاہ کریں تاکہ حلف برداری کے عمل میں تعطل کی وجوہات واضح کی جا سکیں۔ عدالت کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ درخواست صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اور اراکین اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت دائر کی...
راولپنڈی میں پولیو مہم کے پہلے دن 9,89,924 بچوں کا ہدف کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق 2,72,696 بچوں کو ویکسین پلوائی گئی۔ گھر گھر مہم میں 2,07,427 گھروں کی ٹیموں نے وزٹ کیا اور 88 فیصد ہدف مکمل کیا۔ پولیو مہم کے دوران 54,343 بچے پولیو ویکسینیشن سے رہ گئے۔ 28,628 بچوں کو پہلے دن کور کر لیا گیا۔ اب بھی 25,715 بچے ویکسین سے محروم مزید دنوں میں ترجیحی بنیادوں پر کور کیے جائیں گے۔ اسکولوں میں 35,418 بچوں کو ویکسین دی گئی اور مہمان بچوں کی تعداد 16,856 رہی۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی نے کہا کہ ڈینگی و پولیو کے خلاف اقدامات جاری ہیں، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ریاض: سعودی عرب نے اپنی پریمیم رہائش (Premium Residency) اسکیم کے لیے اکتوبر 2025 کا نیا اپڈیٹ جاری کر دیا ہے، جس میں فیس، فوائد اور درخواست دینے کے نئے طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ پروگرام غیر ملکی شہریوں کو سعودی عرب میں بغیر کفیل کے رہائش، کاروبار اور روزگار کی آزادی فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اس وقت دو اقسام کی پریمیم رہائش پیش کر رہی ہے۔ پہلی پائیدار رہائش (Permanent Residency) ہے جس کے لیے ایک مرتبہ SAR 800,000 (تقریباً 213,000 امریکی ڈالر) ادا کرنے ہوں گے، جو تاحیات رہائش فراہم کرے گی۔ دوسری قابلِ تجدید رہائش (Renewable Residency) ہے، جس کے لیے سالانہ SAR 100,000 (تقریباً 26,700 امریکی ڈالر) فیس مقرر کی...
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ پاکستان کے 378 رنز کے تعاقب میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔ پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد 216 رنز بنے تھے تاہم تیسرے دن 269 رنز بناکر تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور پاکستان کو برتری حاصل ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے 378 رنزکے جواب میں دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کا اسکور 6 وکٹوں پر 216 رنز پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے 3 اور سلمان آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تیسرا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں آج علیمہ خان پر فرد جرم عائد ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے کل بدھ 15 اکتوبر...
اورنج لائن ٹرین پانچ روز بند رہنے کے بعد آج سے دوبارہ چلا دی گئی، میٹرو بس سروس چار دن کی بندش کے بعد بحال کی گئی ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث سروسز عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں۔ شہر کے تمام میٹرو بس اسٹیشنز اور اورنج لائن ٹرین سٹاپس شہریوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور شہر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آ گئی۔ اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔ اورنج لائن ٹرین پانچ روز بند رہنے کے بعد آج سے دوبارہ چلا دی گئی، میٹرو بس سروس چار دن کی بندش کے بعد بحال کی گئی ہے۔ ماس...
ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم انڈسٹری نے اپنی ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو بھجوا دی۔اوگرا آج شام پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی۔وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دے گی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 6 وکٹ پر 216 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور مزید 53 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ یوں پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹونی ڈی زورزی نے 104 رنز بنائے جبکہ ریان ریکلٹن نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی 6، ساجد خان 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 216 رنز بنا...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو سے میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پسندیدہ قرار دینے کے بعد اب ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس دوران شہبازشریف اور امریکی صدر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران پیچھے کھڑے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے رہیں گے ‘ ، ٹرمپ نے شہباز شریف سے کہا کہ ’ میں درست کہہ رہا ہوں ‘ ، شہباز شریف امریکی صدر کی بات سن کر مسکرائے اور دھیمی سی آواز میں کہا...
سٹی42: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں انفرا اسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اہم اور انقلابی فیصلے کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں مختلف محکموں نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں ٹرانسپورٹ، تعمیرات، توانائی بچت، اور شہری خوبصورتی کے منصوبے شامل تھے۔ پنجاب کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی کا نظام ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب 38 ٹال پلازوں پر موٹروے کی طرز پر “ون ایپ، ون سسٹم” متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو اور آمدورفت میں شفافیت اور تیزی آئے۔ افغانیوں کی واپسی، بابِ دوستی جزوی طور پر فعال اجلاس میں 5 بڑی سڑکوں...
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ٹیم آج روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی۔ابتدائی میچ میں میزبان ملائیشیا کو شکست دینے والی پاکستان ٹیم کو دوسرے میچ میں برطانیہ کے ہاتھوں 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اگرچہ پاکستان نے بہتر انداز سے مقابلہ شروع کیا، مگر برطانیہ نے ابتدا ہی میں تین گول کرکے برتری مضبوط کرلی تھی۔پہلے کوارٹر میں ہینری میرکھم اور جونی ہیبٹ نے گیندکو جال میں پہنچایا۔ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول بناکر پاکستانی ٹیم کا خسارہ کم کیا لیکن پھر حریف دفاعی پلیئرز نے مزید کوئی گول بنانے کا موقع نہیں دیا۔تیسرے کوارٹر میں گول نہ ہوسکا اور چوتھے کوارٹر میں برطانیہ نے مزید دو گولز...
ویب ڈیسک : پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں بابِ دوستی کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے کہا کہ سرحد کو 3 روز قبل کشیدگی کے سبب بند کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سے افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے, سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے مہاجرین کی رجسٹریشن، سکریننگ اور سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ شاہدرہ ٹاون، تیز رفتار کار...
مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کی کال کے باعث گزشتہ دنوں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہنگامی صورت حال دیکھنے کو ملی۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا کیے، گاڑیاں اور سرکاری اسلحہ چھینا؟ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹی ایل پی پر خوب تنقید کی جا رہی ہے...
سٹی42:شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار نے خاتون اور بچے کو کچل دیا۔ حادثے میں خاتون جان کی بازی ہار گئی جبکہ بچہ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ پولیس کے مطابق تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی جاری ہے۔ لیسکوکامختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندکرنیکا فیصلہ
شاہدسپرا:لیسکو نےتعمیراتی وترقیاتی منصوبوں کی بنیادپرمختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ شہرمیں بجلی کےترقیاتی وتعمیراتی کاموں کیلئےشٹ ڈاؤن دینےکی منظوری دیدی گئی,لیسکو کا15اکتوبرسےشٹ ڈاؤن منظورکرکےترقیاتی وتعمیراتی کاموں کاشیڈول جاری کر دیا ہے،ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں 6سے 8گھنٹے بجلی بند ہو گی۔ جاری کردہ شیڈول کےمطابق گرڈسٹیشنز اور الیون کے وی فیڈرز کو بند کر کے کام کیا جائےگا،صبح 7سے لیکر دوپہر 2 بجے تک بجلی بند کرنے کا شیڈول بنایا جائےگا،شٹ ڈاؤن کے دوران درختوں کی کٹائی، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی جائےگی،بجلی کی کمزور کیبلز اور ٹرانسفارمرز کے جمپرز کو مضبوط بنایا جائےگا۔ سردیوں کی آمد ہوتے ہی مرغی اور انڈے مہنگے سسٹم اپگریڈیشن سےآئندہ سال موسم گرمامیں بلا...
—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کا عمل چیلنج کر دیا گیا۔جے یو آئی (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی لطف الرحمان نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گیا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کا عمل غیرقانونی و غیرآئینی ہے۔ محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے دراخواست میں استدعا کی گئی کہ سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16اکتوبر سے پیٹرول کی قمیت میں 6روپے 10پیسے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 2.75 اور لائٹ ڈیزل 1.64 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔ انڈسٹری نے ورکنگ اوگرا کو بھیج دی،اوگرا کل سمری بھیجے گی، قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ حکومت نے لیوی ٹیکسز بڑھائے تو ریلیف کم یا ختم ہوسکتا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔ دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے...
سعودی دارالحکومت (ریاض) میں FOMEX 2026 کے عنوان سے میڈیا اور ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی عالمی نمائش منعقد ہوگی، جو دنیا بھر کی ممتاز کمپنیوں، ماہرین، اور تخلیقی صنعتوں کو ایک جگہ اکٹھا کرے گی۔ یہ ایونٹ سعودی میڈیا فورم کے تحت منعقد ہو رہا ہے اور اسے خطے میں میڈیا، ابلاغ، اور تخلیقی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ نمائش 4 تا 6 فروری 2026 کو ریاض میں ہوگی، جس میں 6 بڑے موضوعاتی زونز شامل ہوں گے۔ اس موقع پر میڈیا پروڈکشن، براڈکاسٹنگ، آڈیو، ویڈیو، کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انوویشن سے متعلق جدید ترین مصنوعات اور حل پیش کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے سعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی کا سب سے...
لاہور ٹیسٹ میں نعمان علی اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 269 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ پاکستان کی پہلی اننگز کے 378 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے کھیل کے تیسرے روز 216 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا۔ ٹونی ڈی زورزی (104) کی سنچری کے باجود جنوبی افریقی ٹیم گزشتہ روز کے اسکور میں بڑا اضافہ کرنے میں ناکام رہی اور 269 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ رائن ریکلٹن 71 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے چھ، ساجد خان نے تین اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں جنوبی افریقا پر 109...
بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے منافقت کی کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ بھارت اقوام متحدہ میں متعدد بار افغانستان کی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کے الزامات عائد کرتا رہا لیکن بھارت نے ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی کے لیے انہی افغان طالبان حکومت سے اپنے مفادات کے لیے ہاتھ ملا لیا۔ افغان طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت اور پھر پاکستان پر حملہ اس بات کا قوی ثبوت ہے۔ پاکستان متعدد بار شواہد کے ساتھ یہ بات ثابت کر چکا ہے کہ بھارت فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان کا سہولت کار ہے۔ مفاد پرست مودی کے افغان طالبان سے ہاتھ ملانے پر پورا بھارت اور اپوزیشن جماعت اس کے...
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے سیاسی مخالفین کے استعفے کے مطالبات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوسرے اور آخری صدارتی دور (2027) کے اختتام سے قبل مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ ایمانوئل میکرون کی حکومت کو اس وقت دو عدم اعتماد کی تحریکوں کا سامنا ہے، جو ممکنہ طور پر ہفتے کے اختتام تک حکومت گرا سکتی ہیں۔ تاہم صدر میکرون نے اپنے مخالفین پر ملک کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ تسلسل اور استحکام کے حامی ہیں۔ فرانسیسی صدر اس وقت مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق اجلاس میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر...
اسلام آباد: کسٹم اپیلٹ ٹربیونل نے گلگت بلتستان سے متعلق 85 درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ کسٹم اپیلٹ ٹربیونل نے 2 ہفتوں میں 85 اپیلوں پر سماعت مکمل کی، چیئرمین حافظ انصار الحق اور ممبر ٹیکنیکل عبدالوحید مروت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کسٹمز سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی، ٹربیونل نے کسٹمز کو سامان دوبارہ چیک کرنے اور منصفانہ معائنہ کی ہدایت کردی۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے نمائندے کی موجودگی میں سامان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے، ڈیوٹی و ٹیکس کی ادائیگی کے بعد سامان جاری کیا جا سکتا ہے۔ ٹربیونل نے کہا کہ موجودہ امپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی والا سامان ضبط رہے گا، درخواست گزاروں کے تمام جرمانے اور...
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا۔ مودی حکومت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے ہر حد پار کر رہی ہے، بھارت میں خود مودی کی دوغلی پالیسی پر شدید تنقید جاری ہے۔ بھارت کا افغان طالبان حکومت سے گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں افغان سرزمین سے دہشتگردی کے الزامات لگانے والا بھارت، آج انہی طالبان سے ہاتھ ملا رہا ہے۔ افغان وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ بھارت اور اس کے بعد پاکستان پر حملہ اس دوغلی پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔مودی سرکار کی اس مفاد پرستانہ روش پر خود بھارت کے اندر سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ...
کراچی:بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی کرکٹر اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کے بعد مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک سینئر بولر میچ جتوانے کے فوراً بعد میدان میں ہی گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا، جہاں اتر پردیش ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مرادآباد اور سنبھل کی ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا۔ مرادآباد کے خلاف سنبھل کی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے آخری 4 گیندوں پر 14 رنز درکار تھے۔ اس موقع پر مرادآباد کے سینئر لیفٹ آرم فاسٹ بولر احمر خان نے...
شہبازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’مین آف دی پیس‘ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کیلئے دوبارہ نامزد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے انکا کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ ٹرمپ جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ نا رکواتے تو کوئی یہاں یہ بتانے کیلئے موجود نا ہوتا کہ کیا ہوا۔ پیر کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف یہاں غزہ امن معاہدے پر دستخطوں کے بعد امریکی صدر کی پریس کانفرنس کے دوران عالمی رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس...
دہلی ٹیسٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ 121 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ربھارت نے کھیل کے آخری روز 63 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا۔ بھارت نے سائی سدھرسن (39) اور کپتان شبمان گل (13) کی وکٹیں گنوانے کے باوجود ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ کے ایل راہول 58 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے دو اور جومیل وریکن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز بھارت کے 518 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 248 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری...
شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر، جن کی ایک پوسٹ پر ہزاروں مداح دیوانہ وار دوڑے چلے آتے ہیں ایک پریشان کن پوسٹ سے تشویش میں مبتلا ہوگئے۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کچھ تصاویر پیش کی جس میں نے اکثر تصاویر میں اپنے روایتی انداز میں زندگی کا مزہ لیتی نظر آئیں۔ تاہم دو تصاویر نے مداحوں کے دلوں میں سوالوں کا طوفان برپا کر دیا۔ کیپشن میں بھی صرف ایک مبہم جملہ لکھا کہ “کس نے نظر لگائی پریتی کو؟” کیا براہ مہربانی اس قانون کو توڑ سکتے ہیں۔ ان دو تصاویر سے افواہیں گردش کرنے لگیں کسی نے کہا کہ شاید یہ کسی ڈرامے کا سین ہے اور کسی نے کہا کہ...
بالی وڈ اداکار بوبی دیول نے اپنےو الد لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کی دو بیویوں کی رہائش گاہ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندرا نے رواں برس انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک اُداس تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا تھا کہ ’دوریاں دِلوں میں بڑھتی ہی جا رہی ہیں، کب ملے گا چھٹکارا، ان غلط فہمیوں سے‘۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر افواہیں سامنے آئی تھیں کہ دھرمیندرا 2 بیویوں اور 6 بچو ں کی موجودگی کے باوجود فارم ہاؤس پر تنہا زندگی گزارہے ہیں جس کے بعد اب بوبی دیول نے خاموشی توڑتے حقیقت دنیا کو بتادی ہے۔ بوبی دیول کی گفتگوحال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بوبی دیول نے اپنے...
بھارتی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ سمرتی ایرانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انہیں اپنی پہلی ملاقات میں شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا سےگفتگو کے دوران سمرتی ایرانی نے بتایا کہ ان کی شاہ رخ سے پہلی ملاقات اپنے شوہر زوبن ایرانی کے ذریعے ہوئی تھی اس لیے جب شاہ رخ نے انہیں شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تو انہیں یہ مشورہ بڑا عجیب وغریب اور مضحکہ خیز لگا۔ بھارتی اداکارہ و سیاستدان سمرتی ایرانی کے مطابق ’میرے شوہر شاہ رخ کو جانتے تھے اس لیے میں ان کے پیچھے پڑی ہوئی تھی کہ شاہ رخ سے میری ملاقات کروائیں اور جب میری...
بالی ووڈ کے جونیئر بچن کہلائے جانے والے ابھیشیک بچن نے بالآخر 25 سالہ فلمی سفر کے بعد وہ کارنامہ سرانجام دے دیا جس کا انتظار نہ صرف انہیں بلکہ ان کے مداحوں کو بھی برسوں سے تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک بچن نے پہلا فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین اداکار حاصل کرلیا۔ یہ ایوارڈ انھیں 2024 کی فلم “I Want To Talk” میں بھرپور کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے۔ جس میں ابھیشیک بچن نے کینسر سے جنگ جیتنے والے شخص کردار ادا کیا ہے جس کی اپنی بیوی علیحدگی ہے اور بیٹی بھی اسے اچھا نہیں سمجھتی۔ فلم “I Want To Talk” ایک ایسے شخص کی اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 130 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ایک لاکھ سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں، جب کہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وسطی ریاستوں میں بارشوں نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے، جہاں پانچ ریاستوں میں بجلی کا نظام مکمل طور پر متاثر ہو چکا ہے۔میکسیکو کی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ اس سطح کی شدید بارشوں کی پیش گوئی نہیں کی گئی تھی، اور حکام نے مزید نقصانات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری سرگرمیوں کا آغاز غیر معمولی تیزی کے ساتھ ہوا، جس نے گزشتہ روز کی گہری مندی کے تمام اثرات زائل کر دیے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انڈیکس میں ابتدائی طور پر ہی 3 ہزار 652 پوائنٹس کا شاندار جمپ دیکھا گیا، جس سے مارکیٹ ایک لاکھ 62 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔کاروبار کے دوران تیزی کا سلسلہ مزید بڑھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 4 ہزار 249 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 693 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کے چہروں پر اطمینان نظر آیا جبکہ مارکیٹ میں خریداری کا رجحان خاص طور پر بینکنگ، آئل...
حماس کا بڑا اقدام، 20 یرغمالیوں کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 زندہ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جن مغویوں کی لاشیں حماس نے حوالے کی ہیں ان میں گائے ایلوز، یوسی شارابی، بپن جوشی اور ڈینیئل پریز شامل ہیں۔ لاشوں کی حوالگی کا عمل مکمل بین الاقوامی نگرانی میں انجام پایا۔ حماس کا کہنا ہے کہ مزید 24 اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کی بازیابی میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ غزہ...

خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ کے حلف اور انتخاب کے خلاف سماعت کچھ دیر میں، کیا سہیل آفریدی حلف اٹھا سکیں گے؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت ہو گی، جبکہ اپوزیشن نے سہیل آفریدی کے انتخاب کے عمل کو ہی چیلنج کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے نوجوان رکن محمد سہیل خان آفریدی اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوئے۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے انتخاب کے بعد نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو خط لکھا تھا۔ تاہم پی ٹی آئی نے گورنر پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ وزیراعلیٰ سے فوری طور پر حلف لیا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سبزیوں کے نرخ کم کرانے کیلئے متحرک ہوگئیں ،اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیدیا- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا،،،، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی،،،،،اجلاس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفا ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے؟. درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے نے مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے۔ پچھلے...
ویب ڈیسک:رواں سال موسم سرما کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور خشک سردی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم کے دروازے پر سردی نے آہستہ سی دستک دے دی لیکن اس سرما میں بارشوں کا کوئی خاص امکان نہیں۔ پنجاب کے میدانی علاقے آئندہ ہفتوں اسموگ اور خراب فضائی معیارکی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ موسم کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس بار موسمِ سرما میں بارشیں کم اور ہوا خشک رہے گی۔ پہاڑوں پر برفباری بھی معمول سے کم ہونے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقے بھی بارش کی بوند بوند کو ترسیں گے۔ اسلام آباد کے کونسے راستے بند کون سے کھلے؟ ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹنگ فاروق...
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام تصاویر اور ویڈیوز حذف کر دی ہیں، جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ عروب جتوئی، جو شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی فعال رہی ہیں، نے بغیر کسی وضاحت کے اپنے انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز سے تمام موجودہ تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں ہیں۔ ان کے اس اقدام نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ تاحال عروب جتوئی کی جانب سے اس اقدام کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی کہ انہوں نے ایسا...
کینسر سے صحتیابی کے بعد سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ دین کے خاطر شوبز کی خیرباد کہہ کر انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنے روحانی تجربات اور احساسات سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کینسر کے خلاف کامیاب جدوجہد کے بعد عمرہ ادا کرنا ان کے لیے نہایت جذباتی اور شکرگزاری کا لمحہ تھا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، ہم نے عشاء کے بعد نہایت سکون اور اطمینان کے ساتھ عمرہ مکمل کیا اور دل سے...
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی سب سے بڑی صحت سے متعلق نمائش اور کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 22 ویں ہیلتھ ایشیا بین الاقوامی نمائش 23 تا 25 اکتوبر تک کراچی میں منعقد کی جائے گی۔ نمائش کا انعقاد وزارتِ قومی صحت خدمات، ریگولیشنز و کوآرڈینیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ ایونٹ میں عالمی ماہرین، طبی ادارے، دواساز کمپنیاں اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے منعقدہ ایونٹ غیر ملکی سرمایہ کاری اور صحت کے شعبے میں سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔ ایونٹ میں چین، ایران، ہنگری، ترکی اور روس سمیت 24 ممالک کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔نمائش میں 400 سے زائد ملکی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سمندری کیبل کی مرمت ، آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ اجلاس میں...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں بابِ دوستی کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کو 3 روز قبل کشیدگی کے سبب بند کر دیا گیا تھا البتہ گزشتہ روز سے افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے مہاجرین کی رجسٹریشن، اسکریننگ اور سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر انسانی رہائش کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی سمت ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ادارے نے ایسا منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت خلانورد چاند پر شیشے کے گنبد نما ببلز میں رہائش اختیار کریں گے، جو چاند کی اپنی مٹی سے تیار کیے جائیں گے۔یہ منفرد تصور ناسا کے ایک تحقیقی منصوبے کا حصہ ہے جس کے لیے ادارہ مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ چاند کی سخت اور غیر موزوں فضا میں ایسا ماحول تخلیق کیا جائے جو انسان کے رہنے کے قابل ہو اور اس کے لیے چاند ہی کے قدرتی وسائل استعمال کیے جائیں، تاکہ زمین سے بھاری سامان...
سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال کی رہائشی خاتون نے اپنے والد اور دیگر افراد پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو سرگودھا گھمانے کے لیے بلانے والوں نے لاہور سے آئی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ سرگودھا پولیس کے مطابق لاہور سے سرگودھا آئی 23 سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار بنایا گیا تھا۔ سرگودھا پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بی جے پی کا کشمیر اسمبلی سے راجیہ سبھا کی تینوں نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ، دھاندلی کا منصوبہ بے نقاب
کشمیر اسمبلی میں حکمران نیشنل کانفرنس کے 42 جبکہ ہندوتوا بی جے پی کے پاس صرف 28 ارکان موجود ہیں اور بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی تینوں نشستوں پر کامیابی کیلئے ارکان اسمبلی کی واضح اکثریت کی ضرورت ہے جو کہ اس کے پاس موجود نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتندر سنگھ کی طرف سے رواں ماہ کے آخر میں راجیہ سبھا کے انتخابات میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے تینوں نشستوں پر کامیابی کے دعوے سے مقبوضہ علاقے میں انتخابات میں دھاندلی اور جوڑ توڑ کی سیاست بے نقاب ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ایک حالیہ بیان میں 24 اکتوبر کو ہونے والے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے؟ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے نے مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کیلئے گورنر کی دستیابی...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب— فائل فوٹو پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر ہونے والے کامیاب مذاکرات پر وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں اُن کی امریکی محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے مضبوط معاشی اشاریوں پر وزیر خزانہ نے بریفنگ دی اور امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے رہنماؤں اور ارکان سے وزیر خزانہ کی ملاقات ہوئی جس میں معیشت کے استحکام اور...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔ دوسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 216 رنز بنا لیے تھے جبکہ اس کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 162درکار ہیں۔ پاکستان کے نعمان نے 85 رنز کے عوض 4، سلمان علی آغا اور ساجد خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگز 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سلمان علی آغا اور امام الحق 93، 93 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے سینورن متھوسوامی نے 6، پرینیلان سبرائن نے 2 جبکہ سائمن...
انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ایک دلچسپ واقعہ اسٹیڈیم میں کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا جس نے سوشل میڈیا پر زبردست چرچا مچا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم سنبھلنے کی کوشش کر رہی تھی وہیں تماشائیوں کی ایک جوڑی نے اپنی شرارتوں سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بیٹنگ کے دوران ایک لڑکی نے ایک لڑکے کو بار بار تھپڑ مارے اور بعد ازاں اس کا گلا پکڑ لیا اور پھر دونوں ہنسنے لگے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سوار کی رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی، دوپٹہ کھینچنےکی ویڈیو وائرل یہ ویڈیو فوراً سوشل...
پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ٹیم، خاص طور پر ہمایوں سعید اور ان کی پروڈکشن ٹیم کے رویے پر کھل کر بات کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ثروت گیلانی متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر چکی ہیں، انہوں نے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور اس کے سیکوئل میں بھی یادگار کردار ادا کیا۔ ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل میں جوانی پھر نہیں آنی 3 سے بھاگ رہی ہوں، ندیم بیگ بہت پیارے انسان ہیں اور میں ہمایوں سعید اور احمد علی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے گورنر خیبر پختونخوا کی دستیابی معلوم کریں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کل ایک بجے سے پہلے عدالت کو آگاہ کریں۔ وزیراعظم نے ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کو نوکری سے فارغ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عدالت میں داخلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت سے اچھے فیصلے کی امید ہے، اب تو کوئی ایشو باقی نہیں رہا۔ 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں، اگر کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب مسترد کردیا، عدالت جانے کا اعلان دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمان بھی نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعیناتی...
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری تعطیل یا بندش کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، آج اسکول، کالج اور دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آج اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔
افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن، قلعہ سیف اللّٰہ اور چاغی سے پاک افغان سرحد دو روز سے بند ہے۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہفتے کی شب پیدا ا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ میں بادینی بارڈر اور چاغی میں براہمچہ کے مقام پر پاک افغان سرحد بند ہے۔ سرحد بند ہونے سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی عارضی طور پر معطل ہے، چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ میں پانچ ہزار سے زائد افغان مہاجر سرحد پر رکے ہوئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کھلتے ہی ان...
ویب ڈیسک :مریم نواز نے ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر نرخ کم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لیے یکساں طرز کی ریڑھیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ سیمنٹ سستاہوگیا وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے...
اپنے ایک انٹرویو میں ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کے درمیان کسی بھی وقفے سے بچنے کیلئے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد الانصاری" نے سوموار اور منگل كی درمیانی شب، شرم الشیخ میں غزہ امن منصوبے پر دستخط كے بعد كہا كہ امید ہے کہ یہ قدم علاقائی امن و استحکام کے لئے سنگ میل ثابت ہو۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک خاص دن ہے جس کا برسوں اور بالخصوص گزشتہ دو سالوں سے انتظار تھا۔ ہم نے پہلے مرحلے کے تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے دوسرے...
راولپنڈی: تحرک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی سمیت مقامی قیادت و کارکنوں پر راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ روات پولیس نے پابندی کے باوجود شاہراہ عام بلاک کرنے اور پولیس پر سیدھی فائرنگ کرنے سمیت مزاحمت کرکے ایمونیشن چھیننے پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ انسداد دہشتگری ایکٹ کی دفعات، اقدام قتل، ڈکیتی اور سازش مجرمانہ و عوام کو اکسانے وغیرہ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں تحرک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی سمیت قاری بلال وغیرہ 21 رہنماؤں و کارکنوں کو نامزد اور 35 نامعلوم رکھا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس مدعیت میں سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھا...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گورنر کے خلاف طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ’’اعلانِ گمشدگی‘‘ جاری کر دیا۔ بیرسٹر سیف نے اپنےاعلانیہ بیان میں کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتا ہیں، اگر کسی کو کہیں دکھائی دیں تو انہیں گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کی خبر سنتے ہی گورنر کی ذہنی حالت بگڑ گئی اور سننے میں آیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے سندھ کے صحراؤں کا رخ کر چکے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ گورنر کو زیادہ دباؤ لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ آئین میں گورنر کے علاوہ کسی اور سے بھی حلف لینے کی گنجائش...
لاہور: عثمان بزدار دور میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب ہو گئی، جس میں سرکاری افسران کو ملوث قرار دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں ایک بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاالدین میں 200 ملین روپے (20 کروڑ) کی مبینہ مالی ہیر پھیر کی گئی۔ اس سلسلے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے حکم پر باقاعدہ انکوائری عمل میں لائی گئی، جس کے بعد ممبر انکوائری نے تفصیلی تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ کمیٹی کو ارسال کر دی ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں محکمہ صحت نے...

KP میں بحران، نیا وزیراعلیٰ منتخب، گورنر کا حلف لینے سے گریز، PTI کا عدالت سے رجوع، اپوزیشن آج چیلنج کرے گی
پشاور (نیوزڈیسک ) خیبر پختو نخوا میں نیا سیاسی بحران‘ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب‘اپوزیشن ارکان کا ایوان سے احتجاجا واک آئوٹ‘ گورنر خیبرپختونخوا نے حلف لینے سے گریز کردیا۔ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا پیر کو ہونے والا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفیٰ منظور نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا جبکہ اپوزیشن لیڈر نے سہیل آفریدی کے انتخاب کو آج عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کیلئے درخواست جمع کرادی گئی‘ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے درخواست...
کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی میری آٹھویں کامیاب صلح ہےاور اب میری توجہ کابل اسلام آباد تنازع پر ہے۔ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارتی توازن قائم نہ ہوا تو 200 فیصد تک ٹیرف عائد کر دوں گا۔میرے ان اقدامات کا مقصد دونوں ممالک کو مذاکرات اور تعاون پر مجبور کرنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ بندی ان کے دورِ قیادت میں ختم کیے گئے آٹھویں بڑے بین الاقوامی تنازعے کی علامت ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں کئی تنازعات کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور اب ان...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک اعلیٰ سطح کامشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اسلام آباد میں 136؍ کنال قیمتی زمین کے غیر قانونی انتقال میں بڑے پیمانے پر فراڈ بے نقاب کیا ہے، جس میں ایک لینڈ مافیا پر الزام ہے کہ اس نے زمین کے اصل مالک اور پاکستان نیوی بینیوولنٹ ایسوسی ایشن (پی این بی اے) دونوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر شروع کی گئی اس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ زمین کے نگراں اور اس کے ساتھی نے ایک نجی لینڈ ڈیلر کے ساتھ ملی بھگت کر کے پاور آف اٹارنی میں جعلسازی کے ذریعے زمین فروخت کی۔ تاہم، جے آئی ٹی میں شامل پاک بحریہ کے نمائندے نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ صدر ٹرمپ نے تقریب کے دوران کہا کہ ’پاکستان سے میرے فیورٹ فیلڈ مارشل یہاں نہیں آسکے، مگر وزیراعظم یہاں موجود ہیں۔‘ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ عاطف رؤف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہبازشریف صاحب کی تقریر کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا شہبازشریف صاحب کی تقریر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ہونے والے کامیاب مذاکرات کو پاکستان کی اقتصادی سمت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹیرف ڈیل امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری بات چیت اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے، جو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو نئی جہت دے گی۔یہ بات انہوں نے امریکی محکمہ خزانہ کے معاون وزیر برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ اور قونصلر جوناتھن گرینسٹین سے ملاقات کے دوران کہی۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اس وقت واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں، جاری اسٹرکچرل...
پاکستان میں صحت کے شعبے میں ترقی کا نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ ہیلتھ ایشیا 2025 کراچی میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں درجنوں ممالک کے ماہرین اور ادارے شریک ہوں گے- پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی صحت نمائش ہیلتھ ایشیا 2025 کا انعقاد 23 سے 25 اکتوبر تک کراچی میں ہو گا۔ ایس آئی ایف سی اور وزارتِ قومی صحت کے اشتراک سے منعقدہ اس ایونٹ میں 24 ممالک سے کمپنیاں، طبی ادارے اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ نمائش میں 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں جدید طبی ٹیکنالوجی اور خدمات پیش کریں گی، جبکہ 26 ہزار سے زائد تجارتی زائرین کی شرکت متوقع ہے۔ ایونٹ میں 24 ورکشاپس اور...
عالمی امدادی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ حماس اور قابض صیہونی رژیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں 1968 فلسطینی اور 20 صہیونی قیدیوں کیساتھ ساتھ 4 اسرائیلی لاشوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ عالمی امدادی تنظیم ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے قابض صیہونی رژیم اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت اسرائیل نے کل 1 ہزار 968 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے جن میں عمر قید کی سزا پانے والے 250 اور غزہ کی پٹی سے گرفتار کئے گئے 1 ہزار 718 قیدی بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان...
شرم الشیخ (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں بھارت اور پاکستان بہترین ہمسائے بن کر رہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب دیکھ کر انہیں عظیم رہنما قرار دیا، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے بھارت کے 7 طیارے گرائے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو بھی فیورٹ فیلڈ مارشل قرار دے دیا اور کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور یہ کہوں گا کہ میرے فیورٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر جو کہ یہاں موجود نہیں ہیں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امریکی صدر نے آج ائیر فورس ون میں صحافیوں...
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے...
واشنگٹن( نیوزڈیسک) پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کی کامیابی کے بعد ٹیرف ڈیل طے پا گئی۔ اس حوالے سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے معاون امریکی وزیرخزانہ رابرٹ کپروتھ سے ملاقات کی جس میں ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی گئی۔ محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔ دولت مشترکہ وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے موسمیاتی فنانسنگ کی اہمیت اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ فعال کرنے کی ضرورت پر زور...
بیجنگ (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چینی مصنوعات پر 100 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ میں آخری حد تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا سو فیصد ٹیرف کا اقدام سوشل میڈیا پوسٹ میں سامنے آیا جو بیجنگ کی جانب سے بنعت۔ ہفتے نایاب معدنیات کے شعبے میں وسیع پیمانے پر نئی برآمدی پابندیوں کے اعلان کے جواب میں تھا۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی اعلان کیا کہ واشنگٹن یکم نومبر سے تمام اہم سافٹ ویئرز پر برآمدی پابندیاں عائد کرے گا۔ واضح رہے کہ اس تازہ کشیدگی نے مارکیٹوں...
ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی تجویز مسترد کر دی ہے جس کے بعد ملک میں آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 6 ارب ڈالر مالیت کی پالیسی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اب براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی 2023 میں ترامیم پر غور کر رہی ہے تاکہ ملکی ریفائنری سیکٹر کے مستقبل کو تحفظ دیا جا سکے اور وہ منصوبے جو پہلے تعطل کا شکار ہو چکے ہیں دوبارہ فعال کیے جا سکیں۔ سیمنٹ سستاہوگیا وزارت توانائی کے سینئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن اس وقت ایک نئی سمری تیار کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے واضح مؤقف کو ایک بار پھر دہرایا ہے کہ فلسطین میں حکمرانی کا حق صرف اور صرف وہاں کے عوام کو حاصل ہونا چاہیے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عالمی برادری بھی اسی اصول کی حمایت کرتی ہے کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی ہی حکومت ہونی چاہیے۔وانگ ژی نے مزید کہا کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق کوئی بھی فیصلہ فلسطینی عوام کی مرضی کے بغیر اور ان کی خواہش کے برعکس نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی تمام...
اب بات کرتے ہیں ملک بھر میں موسم کی صورتحال کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی شدت بڑھے گی۔ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی حصوں میں سردی میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت، اور ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا، تاہم رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافہ ہوگا۔
کراچی: پاکستان میں آج منگل کے روز انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو سست روی اور جزوی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل نیٹ ورک میں اہم مرمتی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی سی ایل تکنیکی ٹیم کے مطابق یہ ٹیکنیکل سرگرمی عالمی سطح پر بچھائی گئی زیرِ سمندر کیبل میں نصب ایک اہم رپیٹر کی مرمت کے لیے کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے اس کام کی مرمت آج 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع کرنے کا شیڈول جاری کیا ہے، جو تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو...
ویب ڈیسک: مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ریڈ زون مکمل بند رہا، زیرو پوائنٹ جزوی بحال کر دیا گیا۔ شہر کی مختلف داخلی سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں، پیر ودھائی، منڈی نور، فیض آباد بس اڈے بھی تا حال بند ہیں، روات ٹی چوک بھی جزوی طور پر کھول دیا گیا، لاہور سے اسلام آباد، ملتان اور سیالکوٹ موٹر ویز کھول دی گئیں۔ راولپنڈی میں سکیورٹی انتہائی سخت رہی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، میٹرو بس سروس کی چوتھے روز بھی بند رہی، گجرات میں دریائے چناب کے پل کو دونوں اطراف سے کھول دیا گیا، ٹریفک رواں دواں ہوگئی۔ سیمنٹ سستاہوگیا لالہ موسی اور کھاریاں سے بھی جی ٹی روڈ...
ذرائع کے مطابق سونم وانگچک کے وکیل مصطفی حاجی نے ایک بیان میں کہا کہ وانگچک ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں تاہم وہ لداخ کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کی جودھ پور سینٹرل جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے لداخ خطے کے علاقے لیہہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں چار شہریوں کی ہلاکت کی آزادانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سونم وانگچک کے وکیل مصطفی حاجی نے ایک بیان میں کہا کہ وانگچک ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہیں تاہم وہ لداخ کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں۔ مصطفی حاجی نے کہا کہ وانگچک نے لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی)،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوں میں فوری کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ صوبے بھر کی ہر دکان پر نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں اور ہر بازار کے داخلی راستے پر ریٹ لسٹ بھی نمایاں طور پر لگائی جائے تاکہ صارفین کو شفاف معلومات حاصل ہوں۔ مزید پڑھیں:’جہاں ناانصافی ہو وہاں انتشار جنم لیتا ہے‘، مریم نواز کا عالمی یومِ انصاف پر پیغام اجلاس...
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مکیش کمار مہتا نامی ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے، واردات کو حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے انشورنس حاصل کرنے کا سازش بھی رچائی لیکن جلد ہی اس کا پول کھل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ کے ضلع هزارہ باغ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل کیا اور پھر اسے موٹرسائیکل حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے کی انشورنس رقم حاصل کرنے کی سازش کی۔ یہ بھی پڑھیے ٹک ٹاک انفلوئنسر پورے خاندان سمیت قتل قانون نافذ کرنے والوں کے مطابق مقتولہ سِوانتی کماری عمر 27 سال تھی، اور اس کی شادی مکیش کمار مہتا نامی شخص سے یکم جون کو ہوئی...
بھارت کی جیلوں میں کئی سال قید رہنے والے 54 پاکستانی ماہی گیر آخرکار رہائی کے بعد واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ طویل اور مشکل اسیری کے بعد ان کی واپسی نے اہل خانہ کے لیے خوشی کا لمحہ پیدا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ ماہی گیر 2017 سے 2021 کے درمیان بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں سرکریک کے قریب سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: دن بھر کی مشقت کے باوجود دو وقت کی روٹی سے مجبور گوادر کے ماہی گیروں کی دکھ بھری داستان واپسی پر ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیموں نے انہیں واہگہ بارڈر پر وصول کیا اور خصوصی گاڑیوں کے ذریعے کراچی منتقل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: افغان سرحد پر کشیدگی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز 5 کھرب کا نقصان ہوگیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس میں صرف ایک دن میں 5 کھرب 33 ارب روپے سے زائد سرمایہ ڈوب گیا ۔بازارِ حصص میں گزشتہ روز کاروبار کے دوران KSE-100 انڈیکس 2.85 فیصد کمی کے ساتھ 158,443 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دورانیے میں انڈیکس نے ایک موقع پر 5,400 پوائنٹس سے زائد کی مندی بھی دیکھی، جب کہ مجموعی طور پر 78 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں۔واضح رہے کہ مارکیٹ میں یہ مندی اس صورت حال کا نتیجہ ہے، جس...
علی ساہی:صوبہ بھر میں سموگ کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری ہیں, ٹریفک پولیس نے ماحولیاتی آلودگی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 13 روز میں ایسی گاڑیوں پر 3 کروڑ 92 لاکھ 88 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ رواں ماہ کے دوران مجموعی طور پر 11 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 19 ہزار 600 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، 82 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور 27 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل...
سٹی42: شہر میں میٹرو بس اور میٹرو ٹرین سروس کو تین روزہ بندش کے بعد مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز بند کی گئی یہ سروسز اب معمول کے مطابق اپنے مقررہ روٹس پر رواں دواں ہیں۔ ذرائع کے مطابق، میٹرو بس اور میٹرو ٹرین کے ساتھ ساتھ سپیڈو اور گرین بس سروس بھی معمول کے مطابق چل رہی ہیں، جس سے شہریوں کو سفری سہولت میں نمایاں بہتری محسوس ہو رہی ہے۔ سیمنٹ سستاہوگیا انتظامیہ نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ دورانِ سفر قوانین کی پاسداری کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو اپنا “فیورٹ فیلڈ مارشل” قرار دیا۔مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک — مصر، ترکیہ، قطر اور امریکا — نے باضابطہ دستخط کیے۔تقریب کے بعد صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ “غزہ امن معاہدہ ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ میں تمام شرکا کا شکر گزار ہوں اور سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی دوست ممالک کے تعاون سے ممکن ہوئی۔”انہوں نے خصوصی طور پر وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا، “میں وزیرِاعظم شہباز...
فاروق رحمانی نے طالبان حکومت کو یاد دلایا کہ تمام ممالک حق خودارادیت کے اصول کے پابند ہیں اور سیاسی مصلحت کے لیے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر کے بارے میں اپنے جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے طالبان حکومت کو استعمال کرنے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کابل کس طرح کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے سابقہ...
ہنزہ (نیٹ نیوز) گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر دور تھا۔

پی ٹی آئی ارکان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپی کے منتخب کرلیا : ’’ابھی گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہو اپوزیشن : اجلاس کا بائیکاٹ
پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے نتیجے میں حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تو اس کے جواب میں اسرائیلی حکام کو بھی تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنا پڑا۔مغربی کنارے اور دیگر فلسطینی علاقوں میں جب یہ قیدی اپنے گھروں کو لوٹے تو اہلِ خانہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ خوشی، آنسو، اور عقیدت کے ملے جلے جذبات نے ہر دل کو چھو لیا۔ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، سب سے پہلے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں باعزت آزادی دلائی۔ ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔ یہ رہائی صرف...