2025-11-28@14:06:27 GMT
تلاش کی گنتی: 159720
«وزیرخزانہ محمد اورنگزیب»:
(نئی خبر)
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی تفتیش کاروں نے مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر مختلف مقامات کی تفصیلی تلاشی لی ہے۔ ایف بی آئی نے ریاستِ واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد گھروں سے الیکٹرانک آلات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ قبضے میں لے لیے ہیں جن کا تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ان شواہد سے فائرنگ کے پس منظر اور محرکات کے تعین میں مدد ملنے کی امید ہے۔ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کے مطابق گرفتار افغان شہری رحمان اللہ لکنوال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اماراتی سفیر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ پانچ سو ویزے پراسس کیے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک نے معاشی شراکت داری کے نئے دور کی جانب بڑھنے کا واضح عندیہ دیا ہے۔اہم ملاقات میں نہ صرف تجارتی و مالیاتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی بلکہ سفیر کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای ویزا پراسیسنگ اب پہلے سے کہیں تیز ہوچکی ہے اور روزانہ تقریباً 500 ویزے مکمل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ...
واشنگٹن ڈی سی کے قریب وائٹ ہاؤس کے پاس فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کی 20 سالہ اہلکار سارہ بیکاسٹرم جاں بحق ہوگئیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سارہ ویسٹ ورجینیا کے شہر سمر ویلی Summersville سے تعلق رکھتی تھیں، ایک قابل احترام، ذمہ دار اور شاندار شخصیت کی حامل تھیں۔ مزید پڑھیں: افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ سارہ نے جون 2023 میں ویسٹ ورجینیا آرمی نیشنل گارڈ میں شمولیت اختیار کی، وہ ملٹری پولیس کمپنی 863 کے ساتھ تعینات ہوئیں۔ وہ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کی ڈیوٹی پر موجود تھیں اور تھینک گیونگ تعطیلات کے دوران رضاکارانہ خدمات انجام دے رہی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اپنے والد کی جیل میں صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کو گزشتہ 6 ہفتوں سے مکمل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ان کے بیان کے مطابق، عمران خان کو جیل میں نہ اہلِ خانہ سے رابطے کی اجازت ہے اور نہ ہی ان کی صحت یا حالت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار ہوئے 845 دن گزر چکے ہیں اور اس دوران اب انہیں ’ڈیتھ سیل جیسے ماحول‘ میں رکھا جا رہا ہے۔ https://x.com/Kasim_Khan_1999/status/1994071925082214814 قاسم...
آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں شارک کے حملے کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ کائلز بیچ پر پیش آیا۔ حکام کے مطابق خاتون پر حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ زخمی شخص کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق حملہ ایک بڑی بُل شارک نے کیا۔ حادثے کے بعد ساحل کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ رواں سال آسٹریلیا میں شارک حملوں کے کم از کم پانچ...
پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی بغیر میک اَپ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جن پر مداحوں نے مزاحیہ اور دلچسپ تبصرے کیے۔ حرا مانی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول اداکارہ ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 85 لاکھ فالوورز موجود ہیں، جو ہر نئی پوسٹ پر بھرپور ردعمل دیتے ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر بغیر فلٹر اور بغیر میک اپ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے پسندیدہ شہر اسلام آباد کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں وہ سردی سے بچنے کے لیے کوٹ پہنے دکھائی دیں۔ تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے۔ ایک خاتون صارف نے لکھا:“میک اپ...
کراچی کے علاقے پورٹ قاسم، بن قاسم موڑ کے قریب جمعہ کی صبح لگنے والی آگ نے درختوں، ایک گھر اور اسکریپ کے پرانے گودام کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گھریلو سامان سمیت متعدد درخت جل کر خاکستر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق درختوں میں آگ بھڑکنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں۔ ترجمان فائربریگیڈ کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اسکریپ کے پرانے گودام میں نشے کے عادی افراد موجود تھے اور غالب امکان ہے کہ انہی میں سے کسی کی لاپرواہی کے باعث آگ بھڑکی، جو دیکھتے...
بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے چھڑی ہوئی نئی بحث مسلسل شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ سکھ، مسلمان اور دیگر اقلیتی برادریوں کے رہنما، ساتھ ہی مختلف انسانی حقوق کی تنظیمیں، وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کر رہی ہیں۔ ناقدین کے مطابق ریاستی ادارے اور فوج ہندوتوا سوچ کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کے سیکولر تشخص پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ متعدد اقلیتی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس اور مودی حکومت کے باہمی تعلق نے اداروں کے سیاسی استعمال کو بڑھا دیا ہے، جبکہ مذہبی آزادی کے ماحول پر دباؤ مزید محسوس کیا جا رہا ہے۔...
بولڈ شخصیت اور صاف گوئی کے باعث شہرت رکھنے والی ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جہاں فیشن شو میں ان کی ریمپ واک کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ وائرل ویڈیو کے بعد متعدد صارفین نے ان کی واک اور جسامت پر اعتراضات کیے۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ متھیرا پہلے زیادہ خوبصورت دکھتی تھیں جبکہ اب ان کا وزن بڑھ گیا ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ ’اس سے اچھی واک تو میں کر لوں‘، جبکہ کچھ نے انہیں ملازمہ جیسی قرار دے کر تنقید کو مزید سخت کر دیا۔ View this post on Instagram A post shared...
ویب ڈیسک:پشاور کے علاقے حسن خیل میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اڑایا، دھماکا گیس پائپ لائن کے ساتھ نصب بم سے کیا گیا۔ اس سے قبل پولیس نے گیس پائپ لائن میں دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، بارودی مواد ڈیڑھ کلو گرام وزنی تھا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان ایک آئی...
آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں شارک کے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کائلز بیچ پر پیش آیا، جہاں حکام کے مطابق خاتون شارک کے حملے میں موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ ایک بڑی بُل شارک نے کیا تھا۔ واقعے کے بعد ساحل کو عوام کے لیے فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اس سال شارک حملوں کے پانچ واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جنہوں نے ساحلی علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات...
ویب ڈیسک:پاکستان نے تاجکستان میں چینی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان پر دہشت گرد حملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا۔ دفترخارجہ نے افغان سرزمین سے دہشت گردانہ حملوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پر پوری عالمی برادری کو تشویش ہے، حملے میں ڈرون کے استعمال سے خطرے کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیاکہ تاجکستان، چین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے، چینی اور تاجک عوام کے دکھ کو پاکستان پوری طرح سمجھتا ہے، پاکستان بھی افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ شہر کی فضا بدستور آلودہ،سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ترجمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں شدید زخمی نیشنل گارڈ کی خاتون اہلکار ہلاک ہو گئی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق افغان شہری کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں شدید زخمی ہونے والی نوجوان نیشنل گارڈز اہلکار سارا بیک اسٹروم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ اہل کار کی عمر 20 سال تھی اور وہ جون 2023ء میں سروس میں شامل ہوئی تھیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلاکت کی تصدیق تھینکس گیونگ کے موقع پر سروس ممبرز کے ساتھ گفتگو کے دوران کی، جہاں انہوں نے سارا کی خدمات، حوصلے اور کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سارا بیک...
پچھلے دو دنوں سے سوشل میڈیا پر نورمقدم مرڈر کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ/ وفاقی عدالت کے جج جسٹس باقرنجفی کے فیصلے پر شور مچا ہوا ہے۔ ہمارے لبرل، سیکولر، فیمنسٹ حلقے سخت ناخوش بلکہ برہم ہیں کہ جج صاحب نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لو ان ریلشن شپ (بغیر شادی کے اکھٹے رہنے )کے خلاف جملے کیوں لکھے۔ انہیں اس کا حق نہیں پہنچتا تھا۔ وہ انصاف دیتے، فیصلہ سناتے اور بس۔ وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب پڑھ کر خاکسار کے ذہن میں بعض سوالات پیدا ہوئے۔ ایک زمانے میں ہم نے ایل ایل بی کی ڈگری لی تھی، اگرچہ پچھلے 30 برسوں میں اس پر گرد جم چکی ہے، مگر کبھی کبھار اسے نکال...
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے معاملے میں تفتیش مزید آگے بڑھ گئی ہے۔ امریکی تفتیش کاروں نے مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد مقامات کی تلاشی لی ہے۔ ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائی کرتے ہوئے کئی گھروں سے الیکٹرانک آلات، موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈز قبضے میں لے لیے جن کا تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کے مطابق گرفتار افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے تاکہ فائرنگ کے محرکات کا تعین کیا جاسکے۔ حکام نے بتایا کہ رحمان اللہ...
پٹرول موٹر سائیکل مرحلہ وار ، چنگچی کی پر پابندی کا فیصلہ ‘ سپشل افراد کیلئے ہمت کارڈوزارت اعلیٰبہت ذمہ داری ، مریم نواز
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد سموگ کے لئے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکل کی پروڈکشن بھی بتدریج مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سرکاری اداروں کے لئے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی۔ گھروں کی سطح پر پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ اجلاس میں جدید دنیا کی طرح پورے پنجاب میں رنگ دار کوڑے دان لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں علمی میدان میں بڑی فتح نصیب ہوئی اور آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد کے ارکان جنرل ایم ایم نروانے، ڈاکٹر سبرامنیم سوامی اور سچن پائلٹ عین وقت پر دستبردار ہو گئے۔ پاکستان ہائی کمشن لندن کے مطابق بھارتی وفد کی اجتماعی پسپائی کے بعد پاکستان کو آکسفورڈ یونین میں بلامقابلہ فتح مل گئی ہے۔ آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد کے عین وقت پر دستبردار ہونے سے بھارت کو نہ صرف عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ یہ ثابت ہوا کہ وہ پاکستان کا کسی بھی میدان میں مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔ پاکستانی ہائی کمشن کے مطابق اس...
معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن کم کرنے کیلئے ذیابیطس ٹائپ 2 کی دوا ’اوزمپک‘ استعمال کرنے کی تردید کر دی۔نجی ٹی وی شو میں اینکر نے اداکارہ سے ایک بار پھر وزن کم کرنے سے متعلق سوال کیا تو جواب میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ’میں اس بات پر حیران ہوں کہ ہمارے لوگ کتنے فارغ ہیں جو جھوٹی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی اوزمپک استعمال نہیں کی اور جن لوگوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں نے دوا کھا کر وزن کم کیا تو میں جلد اُن کے خلاف قانونی ایکشن لوں گی، ہمارا مذہب اسلام کسی بھی بات کے گمان سے روکتا ہے مگر لوگوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔کرکٹ شائقین نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں آخری لمحات تک سنسنی خیز کھیل دیکھا، جس میں میزبان ٹیم (پاکستان) کو 6 رنز سے شکست دے کر سری لنکن اسکواڈ نے فائنل میں رسائی بھی حاصل کر لی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو سری لنکن بلے بازوں نے محتاط مگر پُر اعتماد انداز میں اننگز کی بنیاد رکھی۔ آغاز سے ہی پاکستانی بولرز پر دباؤ محسوس ہوتا رہا۔سری لنکا کی طرف سے کامل مشارا نے نہایت دلکش اور ذمہ دارانہ بیٹنگ پیش کرتے ہوئے 76 رنز کی اننگز...
راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا 10 گھنٹے سے جاری دھرنا اپوزیشن رہنماؤں کی آمد اور مشاورت کے بعد ختم کردیا گیا۔ مشاورت میں علامہ ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی سمیت دیگر رہنما شریک تھے، جنہوں نے منگل کو اڈیالہ جیل دوبارہ آنے کی تجویز کی حمایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی تناؤ میں شدت، عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دھرنا جاری ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے دھرنے کے دوران جیل انتظامیہ سے عمران خان کی ملاقات نہ کرانے پر سخت اعتراض کیا اور تحریری طور پر وجہ بتانے کا مطالبہ کیا۔ مذاکرات فیکٹری ناکہ کے قریب ایک نجی عمارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وائٹ ہاؤس کے قریب مشتبہ افغان شہری کی فائرنگ سے نیشنل گارڈز کے شدید زخمی ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں چھاپے مار کر متعدد گھروں کی تلاشی لی۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بتایا کہ اہلکار مشتبہ شخص کی رہائش گاہ تک بھی پہنچ چکے ہیں، جہاں سے متعدد الیکٹرانک آلات، جن میں موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈز شامل ہیں، تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ ان تمام آلات کا تجزیہ جاری ہے تاکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آسکیں۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے مطابق فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے گرفتار افغان...
پاکستانی دفتر خارجہ نے تاجکستان میں افغانستان کی سرحد کے قریب چینی شہریوں پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چین اور تاجکستان کی حکومتوں اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دفترِ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاکستان نے اس بزدلانہ کارروائی کو انتہائی قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیاروں سے لیس ڈرون کے استعمال نے افغانستان سے جنم لینے والے خطرے کی سنجیدگی اور حملہ آوروں کی ڈھٹائی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ اور فائرنگ، 3 چینی باشندے ہلاک ترجمان نے کہا کہ پاکستان، جو بارہا افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کا شکار ہوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا 10 گھنٹے سے جاری دھرنا ہنگامی مشاورت کے بعد ختم ہوگیا، جس کے بعد انہوں نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کی ر پورٹ کے مطابق دھرنے میں علامہ ناصر عباس کی آمد کے بعد ایک مشاورتی نشست ہوئی جس میں مختلف سیاسی رہنماؤں سمیت محمود خان اچکزئی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی بھی شریک تھے۔مشاورت کے بعد فیصلہ سامنے آیا کہ نمازِ فجر کے فوراً بعد وزیرِ اعلیٰ اپنا دھرنا ختم کر دیں گے اور آئندہ لائحہ عمل کے لیے منگل کے روز دوبارہ کارکنوں کو احتجاج کی کال دی جائے گی۔ اسی دوران یہ بھی طے پایا کہ عدالت سے رجوع کرتے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن ملک میں آکر سنگین مسائل پیدا کر رہے ہیں، اور انہیں روکنے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ ان کا یہ بیان اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک افغان نژاد مشتبہ شخص کی فائرنگ سے نیشنل گارڈ کی خاتون اہلکار جاں بحق ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے حکام سے غیر قانونی تارکینِ وطن سے متعلق تفصیلی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سیکیورٹی اہلکار ملک کی خدمت کر رہے ہیں اور انہیں پیش آنے والے خطرات انتہائی تشویشناک ہیں۔ مزید پڑھیں:ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟ ٹرمپ نے...
پاکستان نے چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا، افغان سرزمین کا دہشت گردی کیلئے استعمال تشویشناک قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ڈرون حملے کو بزدلانہ دہشت گرد کارروائی قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملے انتہائی تشویش کا باعث ہیں اور پوری عالمی برادری اس صورتِ حال پر فکر مند ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حملے میں ڈرون کے استعمال سے خطرے کی سنگینی مزید بڑھ جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد گروہوں کو افغان طالبان کی سرپرستی میں پناہ مل رہی ہے، اس لیے افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف عملی، موثر اور قابلِ تصدیق اقدامات ناگزیر ہیں۔ترجمان نے یقین دلایا کہ پاکستان، چین اور تاجکستان کے ساتھ مل کر خطے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی زیر صدارت امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے سب ڈویڑن سعیدآباد کا اجلاس ہوا۔ایس ایس پی مٹیاری کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس مٹیاری میں امن و امان، جرائم کی روک تھام اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او سعیدآباد، ڈی ایس پی لیگل، آفس سپرنٹنڈنٹ، ڈی ایس پیز یو ٹی، سب ڈویڑن سعیدآباد کے ایس ایچ اوز، ہیڈ محررز اور ہیڈ آف برنچز نے شرکت کی۔اجلاس میں سب ڈویژن سعیدباد کی موجودہ امن و امان کی صورتحال، جرائم، اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاریوں، اور پولیس کارکردگی کا مجموعی جائزہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پولیس کی کامیاب کارروائی، چند روز قبل سنار سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کرنے والے بین الاضلاعی گروہ کے ملزمان گرفتار، چھینی گئی رقم برآمد، سہولت کار نے ٹارگٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹاؤن تھانے کی حدود کاہو بازار میں سہیل نامی سنار کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔ مذکورہ سنار جب اپنی جیولرز شاپ بند کر کے گھر پہنچا تو 125 موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم ملزمان نے سہیل میمن اور اس کے ملازم سے اسلحہ کے زور پر کیش رقم تقریباً 11 لاکھ روپے، جبکہ پرس جس میں ایک لاکھ روپے نقد، اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات موجود تھیں، چھین کر فرار ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے بھارت میں نافذ کیے گئے سخت اور جابرانہ قوانین، خصوصاً پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت بڑھتی ہوئی غیر معینہ اور غیر منطقی حراستوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین کے مسلسل اور بے دریغ استعمال نے بھارت میں منظم ریاستی جبر کو قانونی تحفظ فراہم کیا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 2800 افراد کو پابندِ سلاسل کیا گیا ہے، جن میں صحافی، طلبہ، انسانی حقوق کے رضاکار اور سیاسی کارکن شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر...
پنجاب حکومت نے 2026-2025 کی فصلی سال کے لیے گندم کے پیداواری مقابلوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد کسانوں کو پیداوار بڑھانے کی ترغیب دینا اور جدید زرعی آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! پنجاب حکومت کا بڑا اعلان محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبائی اور ضلعی سطح پر لاکھوں روپوں کے انعامات رکھے گئے ہیں جن میں مختلف ہارس پاور کے ٹریکٹرز شامل ہیں۔ تاہم پاکستان کسان اتحاد نے اس اعلان کو خوش آمدید کہتے ہوئے حکومت سے ایک مطالبہ کیا ہے کہ انعامات کے علاوہ گندم کی سرکاری خریداری اور منصفانہ امدادی قیمت کا اعلان بھی کیا جائے۔ محکمہ زراعت...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح اور وفاقی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان حکومت کی پہلی یوتھ پالیسی، نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا عزم وفاق اور صوبوں کے مضبوط تعلقات کو قومی یکجہتی اور عوامی فلاح کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے بین الصوبائی رابطوں کے فروغ پر خصوصی زور دیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا...
اسپیکر قومی اسمبلی نے متعدد بار اپوزیشن اور پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، اس کے علاؤہ سینیئر وفاقی وزرا بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، البتہ مذاکرات 2-3 نشستوں سے آگے نہ بڑھ سکے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے بھرپور کوششیں کیں، مگر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، اب عمران خان نے مذاکرات کا اختیار نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو سونپ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان اڈیالہ جیل سے منتقل نہیں ہوئے نہ ہی ان کی صحت خراب ہے، رانا ثنااللہ وی نیوز نے تجزیہ کاروں...
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے خان وزیر کی زندگی حوصلے اور جدوجہد کی ایک روشن مثال ہے۔ خان وزیر 2016 میں ایک سنگین سڑک حادثے کا شکار ہوئے جس میں اُن کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی۔ جسمانی چیلنج کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے لیے باعزت روزگار کا راستہ خود تلاش کیا۔ آج وہ فوڈ پینڈا کے رائیڈر کے طور پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں کھانا ڈلیور کرتے ہیں۔ ایک ٹانگ پر زندگی کا بوجھ اٹھانا بلاشبہ آسان نہیں، لیکن خان وزیر کا حوصلہ قابلِ تعریف ہے۔ وہ روز دفاتر اور گھروں تک آرڈر پہنچاتے ہوئے لوگوں کے چہروں پر خوشی لاتے ہیں اور ساتھ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش بھی جاری...
کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نئی سمندری فائبر آپٹک کیبل SEA-ME-WE 6 کو فعال کر دیا گیا ہے،یہ کیبل تقریباً 19 ہزار 200 کلومیٹر طویل ہے اور سنگاپور سے فرانس تک پھیلی ہوئی ہے، جو پاکستان کو جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور مغربی یورپ کے ممالک سے براہِ راست جوڑتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی یہ سسٹم Tbps100 سے زیادہ کی کل صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کو اس میں سے Tbps13.2 الاٹ کیے گئے ہیں۔ ان میں سے فوری طور پر 4 Tbps کو ایکٹیویٹ کیا گیا ہے، جس سے ملک کی بین الاقوامی بینڈوڈتھ میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ تکنیکی فوائد نئی کیبل میں پچھلی SEA-ME-WE...
راولپنڈی میں خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا گزشتہ دس گھنٹوں سے جاری دھرنا علامہ ناصر عباس کی آمد پر مشاورت کے بعد نمازِ فجر کے فوراً بعد ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ مشاورتی اجلاس میں علامہ ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ منگل کے روز دوبارہ احتجاج کے لئے کارکنوں کو کال دی جائے گی جبکہ آج ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بھی دائر کی جائے گی۔ دوسری جانب سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ مشاورت کے فوراً بعد محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر...
دبئی: متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔ دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی کردی۔ چاندی کی اس اینٹ کا وزن 1,971 کلوگرام ہے اور یہی وزن متحدہ عرب امارات کے قیام کے سال 1971 کی علامتی نمائندگی کرتا ہے، اس دیوقامت اینٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس تاریخی لمحے کا انعقاد 24 نومبر کو دبئی پریشیس میٹلز کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں دنیا بھر سے قیمتی دھاتوں کے ماہرین اور سرمایہ کار شریک تھے۔ ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور سی ای او احمد بن سلیّم نے کہا کہ کانفرنس...
اسلام ٹائمز: ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے اپنے اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستان کی قوم تک رہبرِ معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا پیغام پہنچایا اور حالیہ ظالمانہ جنگ میں صہیونی رجیم کے خلاف ایران کے دفاع میں پاکستان کی عوام اور اداروں کے ذمہ دارانہ مؤقف کی قدردانی کی۔ ایسی قوم جس نے صہیونی رجیم کی ایران کے خلاف تازہ ظالمانہ جنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کا دفاع کیا، یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی قوم ایک مستحکم اور بامقصد فکر رکھتی ہے، ہم پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ترتیب و تدوین: سید عدیل عباس ...
ANCHORAGE, ALASKA: امریکا کی ریاست الاسکا میں 6.0 شدت کے طاقتور زلزلے نے اینکریج شہر سمیت کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں 69 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جبکہ مرکز اینکریج سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 11 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ الاسکا ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ہائی ویز، ایئرپورٹس، پلوں اور سرنگوں کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور سفر میں رکاوٹوں کا بھی امکان...
واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ روز وائٹ ہاؤس سے چند گلیوں کے فاصلے پر افغان شہری کی گھات لگا کر فائرنگ میں شدید زخمی ہونے والی نیشنل گارڈز کی اہلکار سارا بیک اسٹروم دم توڑ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق اپنے تھینکس گیونگ کے روز سروس ممبرز سے گفتگو کے دوران کی۔ صدر ٹرمپ نے 20 سالہ سارا بیک اسٹروم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سارا ایک شاندار، باصلاحیت اور انتہائی باوقار نوجوان اہلکار تھیں۔ انہوں نے جون 2023 میں سروس شروع کی اور ہر لحاظ سے غیر معمولی تھیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان حملہ آور کے بھی شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت) بدین شہر کے تمام اہم سڑکوں کے اطراف غیر قانونی تجاوزات چوراہوں نجی اسکولوں اور اسپتالوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ کے علاوہ سیاسی شخصیات اور بااثر افراد کی مداخلت ، ٹریفک پولیس کی عدم توجہ نااہلی غفلت اور رشوت وصولی کے باعث ٹریفک مسائل میں شدید اور مسلسل اضافہ نے شہری کاروباری زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ، بدین شہر کی اہم شاہراہوں قائداعظم روڈ ، شاہ لطیف بدین پریس کلب روڈ ، شہباز روڈ ، کینٹ روڈ ، شاہ نواز چوک تا ڈی سی چوک مین روڈ ، سیرانی روڈ ، کڈھن روڈ ، کھوسکی روڈ کے علاوہ بدین شہر کے مرکز اور وسط میں واقع قاضیہ واہ نہر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کیخلاف طلبہ و طالبات کا احتجاج، اہل کے بجائے سفارشی اور رشوت دینے والے طلبہ کو پوزیشن دینے کا الزام، آج ضلع بھر سیکڑوں طلبہ نے شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کے نویں اور گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کیخلاف حتجاج کیا، طلبہ و طالبات نے ڈگری کالج نوشہرو فیروز سے ڈپٹی کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور بورڈ انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر آباد بورڈ انتظامیہ نے ظلم کی انتہا کردی ہے،اہل طلبہ کے بجائے سفارشی اور پیسہ دینے والے طلبہ کو پوزیشن دی ہیں جو وڈیرے، زمیندار اور بیورو کریٹس کی اولاد ہیں، ہمارا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ، میاںانوارلحق ایڈووکیٹ،میاںطاہرایوب نے 8 بازاروں کو وہیکل فری قرار دینے کے فیصلہ کی ناکامی کو انتظامیہ کی نااہلی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ 6ماہ سے زائدکاعرصہ گزرجانے کے باوجود پارکنگ کے غیر مؤثر انتظامات اور مناسب سہولیات کے فقدان نے شہریوںکی مشکلات میںشدیداضافہ کردیاہے۔ متبادل پارکنگ ایریازاور ٹریفک مینجمنٹ پلان کے بغیر اس فیصلے نے عوامی سہولت کے بجائے پریشانی بڑھا دی ہے۔انہوںنے انتظامیہ سے فوری طور پر حکمت عملی پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فوری طورپر پارکنگ کے دیرینہ مسائل کا جامع حل پیش کیا جائے اور بازاروں میں عوام کے لیے قابلِ عمل متبادل سہولیات فراہم کی جائیں۔ بڑے فیصلوں سے قبل مناسب مشاورت، پلاننگ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)رکشہ اور مویشی چوری کی واردات، موٹر سائیکل حادثے میں دو نوجوان زخمی، کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں کلتار پور محلہ میں شفیق نانگراج کا کھڑا رکشہ چابی چور چرا کر لے گیا، خان واہن پولیس تھانہ کی حدود میں رئیس اقبال جروار کی زرعی اراضی پر ٹیوب ویل پر لگی ہوئی دو لاکھ مالیت کی موٹر نامعلوم چور موٹر سائیکل پر چرا کر لے گئے، دریا خان مری پولیس تھانہ کی حدود گاؤں بروچ ڈاھری سے چور اعلیٰ نسل کا بکرا اور گاؤں محمد عمر ملاح سے دو گائے چرا کر لے گئے، بھریا سٹی پولیس تھانہ کی حدود منگو رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر دو موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں اظہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دھابیجی(نمائندہ جسارت)سی بی اے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن متحدہ ورکرز فرنٹ کے رہنماؤں کاشف شیخ،اشرف خان خٹک،محمد اقبال راجپوت،شاہد سومرو،وقار احمد,یاسر عرفات ودیگر کی قیادت میں ملازمین نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا اور سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر سی بی اے رہنما کاشف شیخ،شاہد سومرو،اشراف خان خٹک اورمحمد اقبال راجپوت ودیگر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی کی جانب سے ادارے کو آؤٹ سورس کرنے کی پلاننگ شروع کی جارہی ہے جس کی ابتدا ادارے کے میڈیکل اور ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو پرائیوٹ کرکے شروع کردی گئی ہے۔ ادارے میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین کو میڈیکل،جی بی فنڈ سمیت دیگر بنیادی سہولیات تک روک دی گئی ہیں جس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ(نمائندہ جسارت) والدین ایکشن کمیٹی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی طرز پر محکمہ تعلیم سندھ سرکاری اسکولوں میں بچوں کے لیے مخصوص رنگ کے سوئٹر کی لازمی شرط ختم کر ے سندھ حکومت اور اس پر عملدرآمد کروا کر سندھ کی سہولت فراہم کرے تاکہ حسب استطاعت کے مطابق کسی بھی رنگ اور ڈیزائن کا سوئٹر اور دستانے پہن سکتے ہیں۔ اس فیصلے کو والدین، اساتذہ اور سماجی حلقوں کی جانب سے کے پی کے کی حکومت کو وسیع پذیرائی ملی ہے، کیونکہ معاشی حالات کے پیش نظر بڑی تعداد میں والدین مہنگے میچنگ یونیفارم خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ محکمہ تعلیم نے یہ اعتراف کیا کہ بچوں کو تعلیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام ضلع سکھر کے امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ سکھر شہر سے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندگان نے عوام کو بنیادی اور بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے انہیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ شہر کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جا رہی ہے اور انتظامیہ کی غفلت کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی نیو تعلقہ سکھر کے مختلف یونٹوں، نیو پنڈ اور دیگر علاقوں کے دورے کے دوران علاقہ معززین سے ملاقاتوں میں کہی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا عبد الکریم جونیجو، قاری عبدالمنان سمیجو، مولانا محمد صدیق کندھڑ، قاری اسد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے لوگوں کو کثرت سے توبہ کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ آپؐ ایک حدیث میں توبہ کے حوالے سے اپنے عمل کا اظہار فرمارہے ہیں کہ آپؐ دن بھر میں سو مرتبہ توبہ کرتے تھے۔ آپؐ کی ذات مبارک گناہوں اور خطاؤں سے پاک تھی۔ آپؐ معصوم ومغفور تھے۔ اس کے باوجود آپ کثرت سے توبہ کرتے تھے۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ آپ کی امت یہ سیکھے کہ جب آپ مغفور ومعصوم ہوکر بھی اتنی کثرت سے توبہ کرتے ہیں؛ تو ہمیں تو اور زیادہ توبہ واستغفار کرنا چاہیے؛ کیوں کہ ہم سے چھوٹے بڑے بے شمار گناہ شب وروز ہوتے رہتے ہیں۔ حدیث میں ہے: ”اے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی کا لائحہ عمل جماعت اسلامی کا لائحہ عمل [تطہیر و تعمیر افکار، صالح افراد کی تلاش، تنظیم اور تربیت، اصلاحِ معاشرہ، اصلاحِ نظام حکومت] جس اسکیم پر مبنی ہے، اس کی کامیابی کا سارا انحصار ہی اس کے توازن پر ہے۔ اس کا ہر جز دوسرے اجزا کا مددگار ہے، اس سے تقویت پاتا ہے اور اس کو تقویت بخشتا ہے۔ آپ کسی جز کو ساقط یا معطل کریں گے تو ساری اسکیم خراب ہو جائے گی۔ اور اس کے اجزا کے درمیان توازن برقرار نہ رکھیں گے تب بھی یہ اسکیم خراب ہو کر رہے گی: کامیابی کی صورت یہ ہے کہ ایک طرف دعوت وتبلیغ جاری رکھیے تاکہ ملک کی آبادی زیادہ سے زیادہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دعا انبیائے کرام علیہم السلام کی سنت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا ہی تھی کہ سیدنا عمرؓ کی تقدیر بدل گئی اور اسلام کے صفحۂ اول میں داخل ہوگئے۔ ”اے اللہ عمرَین (عمر بن خطاب یا عمر بن ہشام) میں سے کسے ایک ذریعے سے اسلام کو تقویت عطا کر“۔ بدر کے سنگلاخ میدان میں آپؐ کی دعا نے جبرئیلِ امین کو لا کھڑا کیا اور شیطان کو شکست کھانی پڑی۔ اُحد میں فتح کے بعد فاتحِ لشکر کو مدینہ منورہ کے دروازے پر دستک دینے کی ہمت نہ ہوئی۔ حالانکہ ظاہری اعتبار سے اب کوئی رکاوٹ نہ تھی اور کوئی رکاوٹ تھی تو وہ نالۂ نیم شب کی اثر انگیزی تھی کہ وہ بدقسمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">1۔ہر آدمی پر نکاح کے بعد، جب بیوی اس کے پاس ہو، نفقہ واجب ہے (شامی)۔ 2۔بیوی مریضہ ہو اور شوہر کے گھر میں ہو تو اس کا کھانا کپڑا وغیرہ بہر صورت واجب ہے (شامی)۔ 3۔بیوی گھریلو کوئی کام نہ کرتی ہو اور شوہر کے گھر میں ہو تب بھی اس کا نفقہ لازم ہے (شامی)۔ 4۔اگر بیوی مستقل ملازمہ ہو، دن بھر ملازمت میں رہتی ہو۔ اور دن کے گھریلو کام کاج، شوہر کا ضروری کام نہ کر سکتی ہو، گو رات میں گھر ہی رہتی ہو تو ایسی صورت میں اس کا نفقہ لازم نہیں (شامی)۔ 5۔اگر عورت دن میں رہتی ہو اور رات میں گھر میں نہ رہتی ہو تو اس کا نفقہ شوہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چھینک آنا اچھی بات ہے، چھینک انسان کی صحت کی علامت ہے، نزلے کے وقت، نیز عام اوقات میں بھی جب چھینک آتی ہے تو انسان کا دماغ، کان اور ناک کے راستے صاف ہوتے ہیں، آنکھوں میں ٹھنڈک پیدا ہوتی ہے، سر کا بوجھ کم ہوجاتا ہے، جب نومولود بچہ چھینکتا ہے تو والدین اور معالجین چھینک کو بچے کی تندرستی کی علامت سمجھ کر خوش ہوجاتے ہیں، غرض کہ چھینک انسان کی نشاط وچستی کا سبب ہے، جس سے انسان کو اعمال وطاعات، نیز دنیوی کاموں میں نشاط پیدا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اللہ کے نبی علیہ السلام نے فرمایا: اللہ تعالیٰ چھینک کو پسند فرماتے ہیں (رواہ البخاری عن ابی ہریرة)، کیوں کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سہلہ یا رملہ نام، ام سُلیم کنیت غمیصاء اور رمیصاء لقب۔ (دُور کے رشتے کی وجہ سے) ام سلیمؓ آپؐ کی خالہ مشہور ہیں۔ آپ کا پہلا نکاح مالک بن نضر سے نکاح ہوا۔ مدینہ میں اوائل اسلام میں مسلمان ہوئیں۔ مالک چونکہ اپنے آبائی مذہب پر قائم رہنا چاہتے تھے اور ام سلیمؓ تبدیلی مذہب پر اصرار کرتی تھیں، اس لیے دونوں میں کشیدگی پیدا ہوئی اور مالک ناراض ہو کر شام چلے گئے اور وہیں انتقال کیا۔ ابو طلحہ نے، جو اسی قبیلے سے تھے، نکاح کا پیغام دیا، لیکن ام سلیم کو اب بھی وہی عذر تھا یعنی ابو طلحہ مشرک تھے، اس لیے وہ ان سے نکاح نہیں کر سکتی تھیں۔ غرض ابو طلحہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی دفعہ 237 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے شیئرنگ آف ڈیکلیریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023ء میں اہم ترامیم متعارف کرا دی ہیں۔ مذکورہ ترامیم اس سے قبل 7 اکتوبر 2025 ء کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن 1912(I)/2025 کے تحت شائع کی گئی تھیں جنہیں قانون کے مطابق عوامی رائے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ایف بی آر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پنجاب حکومت نے پیٹرول پر چلنے والی موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد اسموگ کیلیے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ پنجاب میں پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکلوں کی پروڈکشن بھی بتدریج اور مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سرکاری اداروں کیلیے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی جب کہ گھروں کی سطح پر پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی بھی عاید کردی گئی۔اجلاس میں پورے پنجاب میں جدید دنیا کی طرح رنگ دار کوڑے دان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک) پاکستان ریلوے نے ٹرین آپریشن میں نیا جدید واکی ٹاکی سیٹ متعارف کروا دیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کے پرانے واکی ٹاکی سیٹ کے ساتھ مختلف ٹرین عملہ کا رابطہ مشکلات کا شکار رہتا تھا۔ ریلوے کے نئے جدید واکی ٹاکی سیٹ کے ذریعے لاہور، کراچی اور پشاور تک باآسانی رابطہ ممکن ہوگا۔ ریلوے کے جدید سسٹم سے ٹرین ڈرائیور، گارڈ اور کنٹرول آفس کے درمیان کمیونیکیشن پہلے سے زیادہ تیز اور مؤثر ہوگی۔ پاکستان ریلوے کا یہ اہم قدم ٹرین آپریشن کو مزید بہتر بنانے کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سبی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ایف سی ہیڈکوارٹر سوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل،امن و استحکام کے قیام، ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان(نارتھ) کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن و اتحاد سے وابستہ ہے، بلوچستان کے عوام نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، ہم سب نے مل کر وطن دشمن عناصر کی سازشوں کو شکست دینی ہے، علاقے میں امن قائم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم(انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان نے ریپڈ سپورٹ فورسز کا جنگ بندی کا اعلان سیاسی چال قرار دے دیا۔ وزیرِ اطلاعات خالد الاعیسر نے کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو عرف حمیدتی کا اعلان محض ایک سیاسی چال ہے ، وہ زمینی حقائق چھپ نہیں سکتے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ماضی کی جنگ بندیوں کو اپنی فورسز تک اسلحہ کی ترسیل کے لیے استعمال کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمانڈر محمد حمدان دقلو کا تازہ بیان بین الاقوامی برادری کو دھوکا دینے اور اپنا تشخص بہتر بنانے کی ایک نئی کوشش ہے۔ فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کا پیش کردہ روڈ میپ ہی جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) لاہور ہائیکورٹ نے پیکا قانون کے تحت سزا پانے والے مجرم سلمان مرتضیٰ کی 3 سال قید کی سزا معطل کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض اس کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مجرم کی جانب سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے سلمان مرتضیٰ کو اپنی کزن کی قابل اعتراض تصاویر چوری کرنے اور شیئر کرنے کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنائی تھی حالانکہ مدعی اور متاثرہ لڑکی نے عدالت میں تسلیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمار کی فوجی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 8ہزار 665 افراد کے خلاف مقدمات ختم کرے گی یا انہیں معاف کرے گی، جس سے یہ افراد آئندہ ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔ مغربی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان انتخابات کو جعلی قرار دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق فوجی حکومت نے ان افراد کے خلاف اقدامات کیے ہیں جو دفاعی یا سیاسی بیانات کے الزام میں سزا یافتہ تھے۔ اس اقدام میں 3ہزار سے زائد افراد کی سزا میں کمی کی گئی، جبکہ 5ہزار 580 افراد کے خلاف مقدمات ختم کر دیے گئے جو ابھی بھی آزاد ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ ان میں کتنے لوگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم جاری کردیا اور قرار دیا کہ سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی بھی ضروت ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے شہری ثاقب الرحمان کی جانب سے ٹک ٹاک لائیو سیشنز میں بڑھتے ہوئے غیر اخلاقی مواد اور پشتو زبان میں نازیبا حرکات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دیا اور قرار دیا کہ پیکا ایکٹ کے تحت کام کرنے والے اداروں کو بھی متحرک ہونے کی ضرورت ہے اور اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بساؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک گنی بساؤ میں فوج نے صدر اومارو سسکو ایمبالو کو ہٹا کر اقتدار پر قبضہ کرلیا۔ سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں فوجی افسران نے اعلان کیا کہ حکومت برطرف کر دی گئی ہے، انتخابی عمل معطل کر دیا گیا ہے، ملک کی سرحدیں بند اور کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایک اعلیٰ عسکری کمان تشکیل دی گئی ہے جو اگلے حکم تک ملک کا انتظام چلائے گی۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخابات کے عبوری نتائج سامنے آنا تھے۔انتخابات میں صدر ایمبالو کا مقابلہ اْن کے حریف فرننڈو ڈیاس سے تھا اور دونوں نے پہلے مرحلے میں اپنی جیت کا دعویٰ کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے دو طرفہ فوجی روابط اور تعاون کو بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ سعودی فوج کی مشترکہ کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد السلمان نے لندن میں اپنے برطانوی ہم منصب جنرل پیری سے ملاقات کی ،جس کے دوران دونوں اعلیٰ فوجی عہدے داروں نے دوطرفہ فوجی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں رابطوں کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔دونوں کمانڈروں نے علاقائی اور عالمی سطح پر جاری پیش رفت میں استحکام کی کوششوں کو تقویت دینے کی کوششوں میں اضافے پر بھی زور دیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ عالمی قرأت مقابلہ کے شرکاء میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقدہ جاب فیئر سے خطاب کرر ہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
ترکیہ: وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان استنبول میں منعقدہ ای سی او وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فُک کورٹ کے رہائشی ٹاور بلاکس میں لگنے والی المناک آگ نے تباہی مچا دی، جس کے بعد فائر فائٹرز سینکڑوں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق یہ آگ ہانگ کانگ کی گزشتہ سات دہائیوں کی بدترین آتشزدگی ثابت ہوئی ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہوگئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رہائشی عمارتیں حال ہی میں وسیع پیمانے پر مرمت اور تعمیراتی کام کے مرحلے سے گزر رہی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی بیرونی جانب موجود تعمیراتی مواد نے آگ کو تیزی سے پھیلنے میں کردار ادا کیا ہوسکتا ہے۔ پولیس نے تین تعمیراتی کمپنیوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق حالیہ ’افواہوں‘ پر حکومت سے وضاحت طلب کی ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کی اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کا فوری انتظام کیا جائے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ ہفتوں میں عمران خان کی بہنوں کو بارہا ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث انہوں نے سابق وزیرِاعظم کی موجودگی پر سوالات اٹھائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ کر احتجاج کیا۔ مزید یہ کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد اکاؤنٹس نے ان کی ’موت‘ سے متعلق غیر مصدقہ دعوے شیئر کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس سے چند بلاکس کے فاصلے پر دن دہاڑے فائرنگ کے واقعے میں امریکی نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو ’دہشت گردی قرار دیا ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ اس واقعے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے، جو ’بدی، نفرت اور دہشت گردی کا عمل تھا، یہ ہمارے پورے ملک کے خلاف ایک جرم تھا۔امریکی صدر نے تصدیق کی کہ دن کی روشنی میں وائٹ ہاؤس سے دو بلاکس کے فاصلے پر ہونے والی فائرنگ کے بعد زیر حراست شخص افغانستان سے آیا ہوا غیر ملکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اب افغانستان سے آنے والے ہر فرد کا دوبارہ جائزہ لینا ہوگا۔ٹرمپ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں رواں سال مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 955 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔پختونخوا پولیس نے رواں سال کے دوران صوبے بھر میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا ڈیٹا مرتب کرلیا۔سینٹرل پولیس آفس کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے مختلف آپریشنز کے دوران 423 دہشت گردوں کو ہلاک کیاجبکہ سیکورٹی فورسز نے 532 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا۔ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق آپریشنز میں 33 اہم دہشت گرد کمانڈرز بھی مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، کوہاٹ سمیت مختلف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکام وزارت داخلہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے مل رہے ہیں۔ سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای اور سعودی عرب میں پابندی لگتے لگتے بچی ہے،دونوں ملک پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عاید کرنے کے قریب تھے لیکن آخری لمحے پر رک گئے، اگر پابندی لگ گئی تو اسے ہٹوانا مشکل ہوگا۔حکام کا کہنا تھا کہ یو اے ای والے ویزا نہیں دے رہے، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزے مل رہے ہیں۔ حکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو تین کرپشن کے مقدمات میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، یہ مقدمات حکومت کے ایک منصوبے پرباچل نیو ٹاؤن پروجیکٹ میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق ہیں۔یہ فیصلے بھی شیخ حسینہ کی غیر موجودگی میں سنائے گئے کیونکہ سابق بنگلا دیشی وزیراعظم اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ رواں ماہ شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم میں سزا موت بھی سنائی جا چکی ہے، یہ مقدمہ گزشتہ سال ان کے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ہونے والی عوامی بغاوت پر حکومتی کارروائی سے متعلق تھا۔ کرپشن کے نئے تینوں مقدمات میں عدالت نے یہ فیصلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسانی دماغ صدیوں سے سائنسی تحقیق کا سب سے پیچیدہ اور پراسرار میدان رہا ہے۔ کبھی اسے ایک جامد عضوی سمجھا جاتا تھا، مگر جدید نیورو سائنس نے یکسر مختلف تصویر پیش کی ہے ایک ایسا دماغ جو مسلسل بنتا، بگڑتا، سنورتا اور نئے سانچوں میں ڈھلتا رہتا ہے۔ تازہ ترین جامع تحقیق نے انسانی ذہنی ارتقا کے پانچ واضح ’’عہد‘‘ متعین کر دیے ہیں، جن میں چار بڑے فیصلہ کن موڑ 9، 32، 66 اور 83 سال کی عمر میں رونما ہوتے ہیں۔ یہ وہ عمرانی مقام ہیں جہاں دماغ گویا ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتا ہے اور پورا نظام اپنی سمت بدلنے لگتا ہے۔ یہ تحقیق نہ صرف دماغی نشوونما کے بارے میں روایتی مفروضوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(2) سوال یہ ہے کہ عوام کے نام پر، عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے تشکیل دی جانے والی جمہوریت دنیا بھر میں سرمایہ داروں کی منہ لگائی ڈومنی کیوں ہے؟ یہ سرمایہ داروں کے کوٹھے پر ہی کیوں ناچتی ہے؟ اس کا ریموٹ غریب عوام کی اکثریت کے بجائے سرمایہ داروں کی اقلیت کے ہاتھ میں کیوں ہے؟اس نظام میں کرپشن by Design ہوتی ہے۔ قوانین اس طرح بنائے جاتے ہیں کہ لوٹ مار قانونی دکھائی دے، احتساب کا شور تو بہت ہو لیکن کسی بڑے کا احتساب نہ ہوسکے۔ جمہوریت کا پورا معاشی، قانونی اور سیاسی نظام ایسے ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ بڑے صنعت کار، سیاسی خاندان، طاقتور گروپ، سرکاری ایلیٹ، بین الاقوامی کمپنیاں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قوموں کے رویوں اور رجحانات کی تشکیل کے سلسلے میں ان کے ’’تصورِ ذات‘‘ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ جن قوموں کا تصورِ ذات پست ہوتا ہے ان میں خود تکریمی کی کمی ہوتی ہے۔ اور جن قوموں کا تصور ذات بلند ہوتا ہے وہ ساتویں آسمان پر براجمان ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو ہندوستان کا تصورِ ذات بہت بلند ہے۔ ہندوئوں کی اعلیٰ ذاتیں سمجھتی ہیں کہ ان کا مذہب یعنی ہندوازم دنیا کا قدیم ترین مذہب ہے جس کی عمر چھے ہزار سال ہے۔ ہندوئوں کا خیال ہے کہ ان کے پاس دنیا کی قدیم ترین آسمانی کتابیں یعنی ’’وید‘‘ ہیں۔ ’’گیتا‘‘ ہے۔ ہندو سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس عظیم انسانوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی پاکستان کا تاریخی اجتماع عام ختم ہوچکا ہے‘ یہ محض ایک اکٹھ نہیں تھا اور نہ ہجوم اور کسی پر دھاک بٹھانے کا کوئی پروگرام تھا۔ یہ ایک فکری بیداری کی تحریک تھی، نظریاتی استقامت کی بے مثال کوشش اور اجتماعی شعور عظیم مظہر تھا۔ جس سے پاکستان کے معاشرے کی اصَاہ (امید؍ آرزو) کے لیے ایک نئی ارتعاش اور لہر پیدا کرنا تھی ’’بدل دو نظام‘‘ کا عنوان ہی بتاتا ہے کہ مقصد کیا تھا یوں کہہ لیجیے یہ روڈ میپ قوم کو روشنی میں لے آئے گا۔ روایتی سیاست، موروثی قیادت سے نجات دلائے گا اور استحصالی نظام دفن کرے گا۔ سب جانتے ہیں کہ قوموں کی تباہی کی جڑ صرف معاشی بدحالی یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پونچھ ایک نیم خود مختار ریاست اور اس کے بعد ریاست جموں وکشمیر کے حصے کے طور پر ایک مردم خیز خطہ رہا ہے۔ تقسیم ہند کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات نے نہ صرف ریاست جموں وکشمیر کو بلکہ خطہ ٔ پونچھ کو بھی دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ نقل مکانی کے جو دکھ برصغیر کے دوسرے علاقوں کو جھیلنا پڑے وہی زخم خطہ ٔ پونچھ کو بھی سہنا پڑے۔ غیر مسلم آبادی نے بھارت کی جانب نقل مکانی کی تو پونچھ کے علاقوں سے مسلمان آبادی نے پاکستان کے زیر انتظام علاقوں کا رُخ کیا۔ پونچھ کا مرکز پونچھ شہر تھا۔ اس سرزمین نے برصغیر کی سطح کے صحافی اْستاد قانون دان پیدا کیے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکمران مسلم لیگ (ن) کے صدر اور تین بار کے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے طویل عرصے بعد چپ کا روزہ توڑا ہے اور ملکی صورت حال پر زبان کھولی ہے اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب ارکان اسمبلی سے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے انہیں انتخابی کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی ہے، عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیا ہے، الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود انتخاب میں حصہ لے کر ہار گئے ۔ دو سال سے زیادہ مدت سے جیل میں قید...
الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کوآرڈینیٹر کراچی شعبان علی بھٹی،فوڈ سیکریٹری ڈسٹرکٹ ساؤتھ محمد اصغر ،صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ محمد اکبر اور دیگر کا لیا گیا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس ڈیسک)مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ خطہ کے ایوی ایشن سے سب سے بڑے گروپوں میں سے ایک سعودیہ گروپ نے GE ایرو اسپیس((NYSE: GE) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان کیا ہے تاکہ سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ کی جانب سے 2023میں آرڈر کئے گئے 39بوئنگ 787-9اور 787-10طیاروںمیں GEnx-1B انجن نصب کئے جاسکیں۔اس معاہدے میں انجنوں کی فراہمی، ایک سالہ دیکھ بھال، مرمت، اور اوور ہال (MRO) پروگرام، اور اضافی انجن کی فراہمی بھی شامل ہے۔اس معاہدے میں سعودیہ ٹیکنک، گروپ کی دیکھ بھال اور انجینئرنگ بازو کے ذریعے صلاحیت سازی کے اقدامات کا ایک سلسلہ بھی شامل ہے،جو تکنیکی تربیت اور علم کی منتقلی کے ذریعے مملکت کی ایرو اسپیس مہارت کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںبدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 37.364 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 45،350 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت14.970 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد کوٹس کے سودوں کی مالیت7.652 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت7.720 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت2.301 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت1.964 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت1.017 بلین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت271.617بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت372.292ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت780.799ملین روپے، جاپان ایکویٹی 225 کے سودوں کی مالیت41.868 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت137.666...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈ یسک)ملکی معیشت مسلسل دباؤ میں ہے پاکستان کا اقتصادی ڈھانچہ خطرناک حد تک غیر مستحکم ہو چکا ہے۔ پرانے قرضوں کی ادائیگی کے لیے مسلسل نئے قرضے لینے سے مجموعی قرضوں کا بوجھ تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ نجی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔ متعدد کاروباری گروپ اپنے سرمائے کو بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں جس سے صنعتی پیداوار، روزگار اور ٹیکس وصولی پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ مقامی ماہرین کے بعد اب عالمی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی، کمزور حکمرانی اور غیر شفاف انتظامی ڈھانچے پر تشویش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (کامرس رپورٹر)ڈویڑنل کمرشل آفیسر کراچی،پاکستان ریلوے جہاں بابر نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے ساتھ مل کر تاجروں اور صنعتکاروں کا پاکستان ریلوے پر اعتماد بحال کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیمبر کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات پر مکمل عمل کیا جائے تو نا صرف حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کو بین الاقوامی طرز کا بنایا جاسکتا بلکہ پاکستان ریلوے کو بھی بہتر ریونیو جنریٹ کر کے دیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے دورے پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بدین لائن کے ساتھ سندھ میں موجود ریلوے کی زمینوں پر انکروچمنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)سسکو پارٹنرز ایوارڈ نائٹ میں ٹیکنالوجی سیکٹر کے نمایاں اداروں کو مالی سال 2024-2025 میں شاندار کارکردگی پرمختلف اعزازات سے نوازا گیا۔ یہ تقریب سسکو اور انگرام کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں ان پارٹنرز کی کامیابی اور جدت کو سراہا گیا جنہوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔تقریب میں ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو متعدد اعزازات دیے گئے، جن میں انٹرپرائز پارٹنر آف دی ایئر 2025، سافٹ ویئر پارٹنر آف دی ایئر 2025 اور انفرادی ایکسیلنس ایوارڈ شامل ہیں۔ یہ اعزازات کمپنی کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ بڑے اور پیچیدہ منصوبوں کو اعلیٰ تکنیکی مہارت کے ساتھ مکمل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیزکے سی اواو،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فارما سیٹیکل اور صحت کے شعبے کی مصنوعات کی مارکیٹ کی موثر نگرانی کے لئے معلومات اور ڈیٹا کے تبادلے کو منظم اور مستقل شکل دینے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔مفاہمتی یاداشت پر کمپٹیشن کمیشن کے ممبر سلمان امین اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبیداللہ نے دستخط کیے۔ کمپٹیشن کمیشن کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں کمپٹیشن کمیشن کے ممبر سعید احمد نواز، ڈریپ کے ڈائریکٹر لیگل افیئرز عامر لطیف اور دونوں اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔یہ ایم او یو دونوں اداروں کے درمیان بایمی تعاون کا فریم ورک فراہم کرتا ہے۔...