ڈ ھاکا:شیخ حسینہ کو مزید مقدمات میں 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو تین کرپشن کے مقدمات میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، یہ مقدمات حکومت کے ایک منصوبے پرباچل نیو ٹاؤن پروجیکٹ میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق ہیں۔یہ فیصلے بھی شیخ حسینہ کی غیر موجودگی میں سنائے گئے کیونکہ سابق بنگلا دیشی وزیراعظم اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ رواں ماہ شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم میں سزا موت بھی سنائی جا چکی ہے، یہ مقدمہ گزشتہ سال ان کے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ہونے والی عوامی بغاوت پر حکومتی کارروائی سے متعلق تھا۔ کرپشن کے نئے تینوں مقدمات میں عدالت نے یہ فیصلہ دیا کہ حسینہ نے اپنی اور اپنے خاندان کی زمینیں غیر قانونی طور پر حاصل کیں حالانکہ وہ ان کے لیے اہل نہیں تھیں۔ ہر کیس میں انہیں 7 سال قید کی سزا دی گئی اور ڈھاکا اسپیشل کورٹ کے جج محمد عبد اللہ المامون نے کہا کہ یہ سزائیں متواتر پوری کی جائیں گی۔حسینہ کے بیٹے سجیب واجد اور بیٹی صائمہ واجد کو بھی ایک کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔شیخ حسینہ اور ان کی سابقہ حکمران پارٹی عوامی لیگ نے ان مقدمات کی شدید مذمت کی ہے، حسینہ نے اپنا دفاعی وکیل بھی نامزد نہیں کیا۔بنگلا دیش کے اینٹی کرپشن کمیشن نے حسینہ، ان کے بیٹے اور بیٹی سمیت دیگر افراد کے خلاف یہ مقدمات ان کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد دائر کیے تھے، دیگر مقدمات بھی اسی زمینی منصوبے سے متعلق ہیں، اور ایک نیا فیصلہ یکم دسمبر کو متوقع ہے۔بنگلا دیش اس وقت عبوری حکومت کے تحت سیاسی عبوری دور سے گزر رہا ہے، جس کی قیادت نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کر رہے ہیں، اور نئی انتخابات فروری میں متوقع ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سال قید کی سزا
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :