شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت ؛پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کاحکم
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 3مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو تینوں مقدمات کا ریکارڈ 14اکتوبر کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگرد ی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی 3مقدمات میں بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسدا ددہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، مہر بانو اور اہلیہ مہرین عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوشن نے کہاکہ لاہور میں امن وامان کی صورتحال سنگین ہے،اس مقدمے کا ریکارڈ دستیاب نہیں،اہلیہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریکارڈلانا اتنا مشکل نہیں، یہ ان کی نااہلی ہے۔
عادات بدلیں، زندگی بدلیں۔۔۔
عدالت کا تینوں مقدمات کا ریکارڈ 14اکتوبر کو پیش کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے حکم دیا کہ پراسیکیوشن آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہو۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی کا ریکارڈ
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ: توہین مذہب کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزم حسن عابد کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ کو کیس کا ٹرائل دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔
وکیل ہادی علی ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ اس عدالت نے ڈی جی این سی سی آئی اے کو 8 اکتوبر کو تمام گواہان پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود کچھ گواہان پیش نہیں ہوئے۔
وکیل نے کہا کہ گواہان کی عدم پیشی پر ٹرائل کورٹ سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، جو گواہ عدالت آئے ان پر جرح مکمل کرلی گئی، ضعیم ذوالفقار کیس میں چالان جمع نہیں ہوا، تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہورہا۔ جس پر وکیل عادل عزیزقاضی نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر دونوں سماعتوں پر موجود رہے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کب سے گرفتار ہے؟ جس پر وکیل ہادی علی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ایک سال اور سات ماہ سے زیر حراست ہے۔
ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں سماعت مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
کے ساتھ درخواست ضمانت مسترد کردی۔