سندھ ہائیکورٹ میں طلبہ یونین انتخابات کیس کی سماعت، سرکاری وکلا نے مہلت مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی میڈیکل جامعات میں طلبہ یونین انتخابات سے متعلق درخواست پر سماعت،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیا عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کاکہنا تھا کہ اسٹوڈنٹ کونسل جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کام کررہی ہے،اسٹوڈنٹ یونین کے الیکشن کے طریقہ کار سے متعلق کام جاری ہے ،یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اور سینیٹ میں طلبہ یونین کے نمائندگی سے متعلق قانون جے ایس ایم یو ایکٹ میں ترمیم کے لیے محکمہ قانون کو لکھا ہے،درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین انتخابات سے متعلق فروری 2022 میں قانون منظور کیا تھا، ساڑھے تین سال کا عرصہ گزر گیا، اب تک انتخابات کا انعقاد نہیں ہوا، ڈاؤ یونیورسٹی اور کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے وکلا نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل دیگر جامعات کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 3 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی،درخواست گزار نے طلبہ یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طلبہ یونین
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانت منظور
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر تین مقدمات میں درخواستوں پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے تین مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل مکمل کیے اور بتایا کہ میرے مؤکل کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کیٹینر جلانے سمیت تین مقدمات درج ہیں۔
انہوں نے مؤقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ ان ہی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔