کراچی، یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق مقتول قاری محمد انس بلدیہ ٹاؤن یوسی 12 کا اہلسنت و الجماعت کا سیکرٹری اطلاعات تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ این ای ڈی یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کے سامنے دن دیہاڑے گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی موٹر سائیکل خریدنے کیلئے مذکورہ مقام پر پہنچے تھے، جہاں انہیں گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کی بناء پر کی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول سمیت دیگر شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ مقتول موٹرسائیکل پر اپنے ساتھی کے ہمراہ سوار ہو کر آیا تھا اور مقتول جسے ہی مذکورہ مقام پر آکر رکا اور اس نے کسی کو فون کال کرکے بتایا کہ میں پہنچ گیا ہوں، مقتول موبائل فون پر بات ہی کر رہا تھا کہ اسی دوران عقب سے ایک مسلح ملزم پیدل چلتے ہوئے آیا اور اس نے اندھادھند فائرنگ کر دی، مقتول کے سر پر گولی لگنے سے موقع پر جان سے گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول، مقتول کا موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل ملی ہے، جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ مقتول محمد انس اور زخمی شاہد بلدیہ ٹاؤن میں رہائش پزیر تھے اور بلدیہ ٹاؤں میں کسی مدرسے میں بچوں کو دینی تعلیم دیتے تھے، مقتول اور زخمی کی موٹرسائیکل خریدنے کی کسی سے ڈیل چل رہی تھی اور وہ موٹر سائیکل کی خریداری کیلئے ہی مذکورہ مقام پر پہنچے تھے، جہاں انہیں فائرنگ کے قتل اور زخمی کر دیا گیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کی بناء پر کی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے، ادھر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں پینٹ شرٹ میں ملبوس کیپ لگائے ملزم کو پیدل آکر شہری کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم بھاگ کر کچھ فاصلے پر کھڑے اپنے ساتھی کے پاس پہنچتا ہے اور موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔ ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق مقتول قاری محمد انس بلدیہ ٹاؤن یوسی 12 کا اہلسنت و الجماعت کا سیکرٹری اطلاعات تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اہلسنت و الجماعت کے مطابق اور زخمی واقعے کی بتایا کہ ایک شخص
پڑھیں:
کراچی: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور ٹکر مارنے کے بعد جائے حادثہ پر ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا، میمن گوٹھ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری تھی، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا، ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔