صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی ماڈل ٹائون کے اہلکار وں کی جانب سے ملزم رمضان کو ریکوری کے لیے نشتر لے جایا گیا تھالیکن اس دوران ملزم کو چھڑوانے کیلئے ساتھیوں نے سی سی ڈی پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آکر ملزم رمضان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا۔سی سی ڈی پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ملزم رمضان کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث تھا۔ سی سی ڈی حکام کے مطابق ملزم رمضان کئی سنگین جرائم میں ملوث تھا اور اس پر مختلف وارداتوں کا الزام تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سی سی ڈی

پڑھیں:

راولپنڈی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق

راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کے علاقے جھنڈا چیچی میں جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی جھنڈا چیچی میں سابقہ دشمنی پر جرگہ جاری تھا کہ اس دوران ملزم متال نے ٹارگٹ کرکے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ جس کی شناخت کے بعد گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد فرقان اور احتشام کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم متال، لیڈی کانسٹیبل کا بیٹا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: مطلوب ڈکیت گینگ کی پولیس پر فائرنگ، 1 ڈکیت ہلاک، 2 زخمی
  • اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی
  • راولپنڈی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق
  • برطانیہ پلٹ شخص اور اس کے ساتھیوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی
  • بچوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم کا عبرتناک انجام
  • بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم کا عبرتناک انجام
  • کراچی؛ سرسید پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
  • پی آئی اے کا سنیئر فلائٹ اسٹیورڈ آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتا ہو گیا
  • نجکاری کا مبینہ خوف، پی آئی اے کا ایک اور ملازم کینیڈا میں غائب
  • ساہیوال، پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک، اے ایس آئی زخمی