کراچی:

سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد جامعہ الرشید مدرسے کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا، مقتول اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس کے باعث مقتول پیٹ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے احسن آباد جامعہ الرشید مدرسے کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار شہری کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، مقتول کی شناخت 30 سالہ رحمان اللہ ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقتول کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب بھی عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے۔

مقتول کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن کا رہائشی اور آبائی تعلق وہاڑی سے تھا، مقتول دو بچوں کا باپ تھا، مقتول بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے والی این جی او تعمیر خلق فاؤنڈیشن میں فیلڈ مانیٹر یوسف گوٹھ سرجانی ٹاؤن میں تعینات تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول صبح گھر سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر یوسف گوٹھ سرجانی ٹاؤن جا رہا تھا کہ احسن آباد جامعہ الرشید مدرسے کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتول کے پاس اس کا موبائل فون، پرس اور موٹرسائیکل سمیت تمام سامان موجود ہے، مقتول کو ایک گولی سینے کے قریب لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ 26 اکتوبر کو بھی مسلح ڈاکوؤں نے ہمارے ایک ساتھی منصور محسود کو قتل کیا تھا اور آج یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوگیا، سپر ہائی وے جمالی پل اور احسن آباد کے اطراف کا علاقہ لاوارث ہے، آئے روز ڈاکو لوٹ مار کے دوران شہریوں کو قتل اور زخمی کرکے فرار ہو جاتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور چور، ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نہیں، مقتول گزشتہ 10 ماہ سے ملازمت کر رہا تھا، ڈاکوؤں نے مقتول کو روکنے کی کوشش کی لیکن مقتول رکا نہیں اس لیے مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مقتول کے اہلخانہ نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نہیں ہے لہٰذا واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کا فی الفور سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرے۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار 3 نامعلوم مسلح ملزمان نے مقتول کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر چلتی موٹر سائیکل پر فائرنگ کی، مسلح ملزمان نے پہلے جہاں مقتول کو روکنے کی کوشش وہاں فائرنگ کی اور پھر آگے جا کر دوبارہ مقتول پر فائرنگ کی جس کے باعث مقتول پیٹ میں ایک گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کا ایک خول بھی ملا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے اور پولیس دو سے تین پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے کہ واقعے کی کیا نوعیت تھی، پولیس جلد اس کیس کی تہہ تک پہنچ جائے گی۔

پولیس نے مقتول کے کزن کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسلح ملزمان نے فائرنگ کر نامعلوم مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل سوار روکنے کی کوشش فائرنگ کرکے نے بتایا کہ قتل کر دیا واقعے کی مقتول کے مقتول کو کے قریب کو قتل

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار