راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےکی جانب سےجمع کرائے گئے عدالتی جواب میں کہا گیا کہ بلغاری جیولری سیٹ قواعد کےمطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا،انعام اللہ شاہ کو کبھی نہیں کہا کہ صہیب عباسی سے کم قیمت لگوائے، انعام اللہ شاہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا،اسے 2 جگہوں سے تنخواہیں لینے کی وجہ سے برطرف کیا۔

عمران خان نےکہا فرض کریں کہ انعام اللہ نےمجھے کم قیمت لگوا کر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا،تو 2 ماہ بعد اسے صرف 70 ہزار زائد تنخواہ لینے پر برطرف کیوں کروں گا؟اس بنا پر پراسیکوشن کا کیس ختم ہوتا ہے جس کے حقائق ہی درست نہیں،مرکزی گواہ انعام اللہ شاہ قابل اعتماد نہیں،وہ جہانگیر ترین کا آلہ کار تھا۔

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے

عدالت نےسوال کیا کہ ہار اور انگوٹھی کی قیمت اٹلی سے 7 کروڑ سے زائد لگی،آپ کیا کہیں گے؟ جس پر عمران خان نےکہا نیب کا دائرہ اختیار نہیں،اس لیےاٹلی سےلگائی قیمت بطورشہادت پیش نہیں ہو سکتی،چیئرمین نیب نےبغیراختیارمئی 2024 کو وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی کو معافی دی،ایف آئی اے نےکبھی تحقیقات نہیں کیں،رولز کےخلاف من گھڑت رپورٹ جمع کرائی،توشہ خانہ ون کیس میں گواہ انعام اللہ اورصہیب عباس نے بلغاری سیٹ کا ذکرنہیں کیا،ممنوعہ فنڈنگ کیس اور سائفرسےکچھ نہیں ملا تو اب یہ کیس بنا دیا۔

بانی پی ٹی آئی نےجواب میں کہا 2018 کی توشہ خانہ پالیسی کےمطابق تحفہ صرف رپورٹ نہ کرنے پر ایکشن ہوسکتا تھا،توشہ خانہ تحائف 7 سے 10 مئی 2021 کے درمیان وصول کیےجس پر نیب کیس بنا۔
ایف آئی اے کےدائر اختیار کےحوالے سے توشہ خانہ رولزمکمل خاموش ہیں،اسی بنیاد چوتھےجعلی توشہ خانہ کیس میں مجھےاورمیری بیوی کو بری کرنا چاہیے،نومبر 2022 سے میرے خلاف ایسے من گھڑت کیسز بنائے جا رہے ہیں۔

گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان کردیا

اسی پربشری بی بی نےاپنے بیان میں کہا پردہ نشین خاتون ہوں،کبھی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا،میں نےبھی انعام اللہ شاہ کوقیمت کم لگانے کا کبھی نہیں کہا،ایک جرم پر بار بار سزا نہیں ہو سکتی،توشہ خانہ میں ایسا ہی کیا جا رہا ہے۔

ملزمان نے گزشتہ روز اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں جواب جمع کرایا تھا۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: انعام اللہ شاہ توشہ خانہ کیس میں

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس کو سیاسی انتقام قرار دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں اپنے بیانات ریکارڈ کراتے ہوئے اس مقدمے کو سیاسی انتقام پر مبنی قرار دیا۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں بلغاری جیولری سیٹ کی فروخت سے متعلق تمام الزامات کو جھوٹا اور سیاسی انتقام پر مبنی قرار دے دیا۔

خصوصی عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے خلاف کیس من گھڑت ہے اور اس کا مقصد انہیں سیاست سے نااہل قرار دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ جیولری سیٹ مئی 2021 میں سعودی ولی عہد کی جانب سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تحفے میں دیا گیا تھا اور اس کی تمام قانونی کارروائی توشہ خانہ پالیسی 2018 کے مطابق مکمل کی گئی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحفہ وزیراعظم آفس کے پروٹوکول سیکشن میں رپورٹ کیا گیا، اس کی قیمت مقرر ہوئی اور قومی خزانے میں رقم جمع کرانے کے بعد اسے قانونی طور پر رکھا گیا، ہم نے توشہ خانہ پالیسی پر مکمل عمل کیا۔

انہوں نے کم قیمت ظاہر کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ انہوں نے اور نہ ہی بشریٰ بی بی نے کسی افسر پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی، عمران خان نے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات کو جھوٹا اور سیاسی بنیادوں پر دیا گیا قرار دیا۔

پی ٹی آئی بانی نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو یہ کیس چلانے کا کوئی اختیار نہیں، کیونکہ تحقیقات غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہیں، ان کے مطابق ایف آئی اے نے بغیر کسی خودمختار جانچ کے نیب سے کیس آگے بڑھایا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مئی 2022 سے اب تک ان کے خلاف 350 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں تاکہ انہیں سیاست سے باہر رکھا جا سکے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ توشہ خانہ کے پچھلے فیصلے پہلے ہی عدالتوں میں کالعدم قرار دیے جا چکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی قیدی ہیں اور ان کی عوامی خدمات ان کی دیانت داری کو ظاہر کرتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، اس لیے دفاعی شواہد پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی نے بھی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے الزامات کو مسترد کیا، ان کا کہنا تھا کہ تحفہ باقاعدہ رپورٹ، قیمت مقرر اور قانون کے مطابق رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک غیر سیاسی خاتون ہیں، مگر انہیں صرف عمران خان سے تعلق کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بشریٰ بی بی نے بھی نیب اور ایف آئی اے کے دائرہ اختیار پر اعتراض کرتے ہوئے مقدمے کو سیاسی انتقام کی مہم قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا، توشہ خانہ 2کیس میں بشریٰ بی بی نے بیان جمع کرادیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس: بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان ریکارڈ
  • توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں جمع کرایا گیا 342 کا بیان سامنے آگیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس, بشریٰ بی بی کا عدالت میں 342 کا بیان جمع کرادیا گیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدالت میں دیے گئے بیانات سامنے آگئے
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس کو سیاسی انتقام قرار دیا
  • توشہ خانہ ٹوکیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیان عدالت میں جمع
  • عمران کے وکیل کی توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا