درسی کتابوں کی چھپائی میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پر سنگین الزامات، اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
کراچی:
درسی کتابوں کی چھپائی میں مبینہ سنگین خلاف ورزیوں پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، سندھ ٹیکسٹ بک پر الزام ہے کہ پانچ ارب روپے کی کتابیں مبینہ طور پر من پسند پبشلرز سے چھپوائیں۔
اینٹی کرپشن نےچیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پرویز بلوچ اور بورڈ کے سابق سیکریٹری تیمور خاصخیلی کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہیں۔اینٹی کرپشن نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کوخط بھیجا ہے۔
اس خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی سال 26-2025 کے دوران کتابوں کی چھپائی کے ٹھیکے من پسند پبلشرز کو الاٹ کیے۔اینٹی کرپشن نے سندھ ٹیکسٹ بک سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔2 اکتوبر کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ حکام کو ریکارڈ سمیت تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن نے بک بورڈ سے کہا ہے کہ این آئی ٹی، کمپنیوں کی تفصیلات، بڈ رپورٹ، ورک اور سپلائی آرڈرز، ڈیلیوری چالان اور دیگر ریکارڈ پیش کیا جائے۔بک بورڈ سے ٹھیکیداروں کو کی گئی ایڈوانس ادائیگیوں اور پروکیورمنٹ کمیٹی کے نام بھی مانگے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اینٹی کرپشن نے
پڑھیں:
میکسیکو؛ جرائم اور کرپشن کے خلاف جنریشن زی کا احتجاج، صدارتی محل کی حفاظتی دیوار گرا دی
MEXICO CITY:میکسیکو میں جنریشن زی کا ملک میں جرائم اور کرپشن کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے اور مشتعل نوجوانوں نے صدر کی رہائش گاہ نیشنل پیلس کی حفاظتی دیوار بھی گرادی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنریشن زی کے بینر تلے ہزاروں افراد رواں ماہ جرائم مخالف میئر کے قتل کے بعد بڑھنے والی کشیدگی کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دارالحکومت میکسیکو سٹی میں نوجوان کے مشتعل گروپ نے صدر کلاؤڈیا شینباؤم کی رہائش گاہ نیشنل پیلس کے گرد بنائی گئی حفاظتی دیوار گرادی، جس کے نتیجے میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے فائر کیے۔
میکسیکو ستی کے پبلک سیفٹی سیکریٹری پابلو ویزکوئیز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں 100 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 40 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور 20 شہری بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ احتجاج کرنے والے 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور دیگر 20 افراد کو بھی قانونی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
میکسیکو سٹی میں متعدد مظاہرین نے مورینا کو نکال دو جیسے نعرے لگا رہے تھے اور دیگر نے جرائم اور بدامنی روکنے کے لیے ریاستی سطح پر بھرپور اقدامات کا مطالبہ کیا اور نعرے لگائے کہ کارلوس مرا نہیں بلکہ حکومت نے انہیں قتل کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میکسیکو بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا، جن میں مغربی ریاست میچاؤکین بھی شامل ہے جہاں یکم نومبر کو اوروپان کے میئر کارلوس مانزو کے قتل پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
میئر کارلوس مانزو کو شہر میں دنیا سے چلے جانے والوں کی یاد میں منائے جانے والے روایتی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
جنریشن زی میکسیکو نامی گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے منشور میں کہا گیا ہے کہ وہ غیرجانب دار گروپ ہے اور میکسیکو کے نوجوانوں کی نمائندگی کر رہا ہے جو جرائم، کرپشن اور طاقت کے غلط استعمال سے تنگ آچکے ہیں۔
میکسیکو میں احتجاج کی قیادت کرنے والے جنریشن زی گروپ نے حکومت کو جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ جنریشن زی میں ان نوجوانوں کو شمار کیا جاتا ہے جو 1997 سے 2012 کے دوران پیدا ہوئے ہیں اور دنیا کے دیگر ممالک میں اس طرح کے گروپس کی جانب سے احتجاج کے جاتے رہے ہیں اور ملک میں کرپشن، اقربا پروری، جرائم اور بدانتظامی کے خاتمے اور سیاسی آگاہی کے لیے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے حکومتوں میں تبدیلیاں بھی لائی گئی ہیں۔