ایم پی اے شکیل خان کا خیبرپختونخوا میں تاریخ کی بدترین کرپشن کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت تاریخ کی بدترین کرپشن ہورہی ہے اور صوبے میں ایک متوازی حکومت قائم ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس مؤقف پر آج بھی قائم ہیں کہ حکومت کوئی اور چلا رہا ہے جبکہ ووٹ بانی پی ٹی آئی کے نام پر لیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم، وزیراعلیٰ کو تبدیل کرکے تحقیقات کی جائیں، اپوزیشن لیڈر عباداللہ
شکیل خان نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندر کوئی رٹ موجود نہیں اور وہ ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت تنہائی میں ہیں اور ان تک براہ راست رسائی صرف مخصوص لوگوں کو حاصل ہے، تاہم کئی حقائق بانی پی ٹی آئی تک پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی
مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے شکیل خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جلد اچھے فیصلے سامنے آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن سے متعلق فائلیں مشیر اینٹی کرپشن کو فراہم کی تھیں جن میں واضح ثبوت موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایم پی اے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا سابق صوبائی وزیر شکیل خان کرپشن متوازی حکومت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم پی اے پی ٹی ا ئی خیبر پختونخوا شکیل خان متوازی حکومت خیبرپختونخوا میں بانی پی ٹی آئی شکیل خان
پڑھیں:
صمود کاروان پر بین گویر حملہ دہشت گردی کی بدترین شکل ہے، مجاہدین موومنٹ فلسطین
جمعہ کے روز بیان میں مجاہدین موومنٹ کیطرف سے اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر بین گویر کی طرف سے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے پٹی کی طرف جانے والے صمود کے قافلے کے کارکنوں پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صمود قافلے کے کارکنوں پر اسرائیلی وزیر داخلہ بین گویر کا حملہ انسانیت کے خلاف دہشت گردی کی بدترین شکل ہے۔ فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر بین گویر کی طرف سے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے پٹی کی طرف جانے والے صمود کے قافلے کے کارکنوں پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ فلسطینی تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صمود فلوٹیلا کے کارکنوں پر بین گویر کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اسے انسانیت کے خلاف دہشت گردی کی بدترین شکل کا مظہر سمجھتے ہیں۔ فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے مزید کہا کہ صمود قافلے کے کارکنوں کو ہراساں کرنا اور گرفتار کرنا دنیا اور انسانیت کی توہین ہے اور سزا سے بچنے کی پالیسی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اسرائیلی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر بین گویر نے جمعہ کے روز حراستی مرکز کا دورہ کیا، جہاں صمود فلوٹیلا کے بین الاقوامی کارکنوں کو رکھا جا رہا ہے، اور انہیں "دہشت گرد" قرار دیا تھا۔