سندھ میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں 3 دن کی توسیع کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
کراچی سمیت سندھ بھر میں ایچ پی وی کے خلاف مہم میں تین دن توسیع کا علان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 12 روزہ مہم میں 59 فیصد بچیوں کو ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ بقیہ41 فیصد بچیوں کو ویکسین لگانے کے لیئے اسکولوں میں سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
موبائل ٹیم کو بھی کیچ اپ مہم کے لیئے سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، اس سلسلے میں ایکسپینڈڈ پروگرام آن ایمیونائزیشن سندھ کے پروچیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار نے تمام ضلعی سطح کے ہیلتھ آفیسرز کو خط لکھ دیا ہے۔
خط کے مطابق سندھ میں جاری ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے پہلے 12 دنوں میں 59 فیصد بچیوں کو ویکسین دی گئی ہے۔ مقررہ ہدف پورا کرنے کے لیے محکمہ صحت سندھ نے آج 29 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تین روز کی توسیع کی ہے۔ اس دوران خاص توجہ ان یونین کونسلز پر دی جائے گی جہاں زیادہ بچیاں ویکسین سے محروم رہ گئی ہیں۔
اسکولوں میں سیشن بھی جاری رکھے جائیں گے جہاں کوریج 80 فیصد سے کم ہے یا ٹیمیں ابھی تک نہیں پہنچی ہیں۔ اس سلسلے میں تمام فیلڈ ٹیموں اور نگرانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی اضافی بجٹ کے کیچ اپ سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
محکمہ تعلیم کو مہم میں شامل رکھ کر اسکولوں میں رسائی بہتر بنائی جائے گی۔ ڈپٹی
کمشنرز ضلعی سطح پر کیچ اپ سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ سماجی رہنماؤں، اساتذہ، والدین اور مذہبی رہنماؤں کو آگاہی سیشنز میں شریک کیا جائے گا تاکہ عوامی تائید اور ویکسین پر اعتماد میں اضافہ ہو۔
دوسری جانب سول سوسائٹی کی تنظیموں کی مدد سے کمیونٹی آؤٹ ریچ بیھی بڑھائی جائے گی۔ ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ صحت مراکز اور ضلعی سطح پر استعمال شدہ ویکسین وائلز کا درست ریکارڈ رکھا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گئی ہے
پڑھیں:
نئی کنٹر بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم متعارف،نوٹیفکیشن جاری
ویب ڈیسک :وفاقی حکومت نےپنشن اخراجات کے بوجھ میں کمی کے مشن سےمتعلق نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم نافذ کر دی،نئے نظام کے تحت مجموعی طور پر 22 فیصد پنشن فنڈ میں جمع ہوگا۔
نئی کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کے نفاذکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق نئےنظام کےتحت مجموعی طورپر 22 فیصد پنشن فنڈمیں جمع ہوگا،وفاقی ملازمین پنشن کےلیےاپنی تنخواہ کا 10 فیصد جمع کرائیں گے،حکومت کی جانب سے 12فیصد کنٹری بیوشن دی جائے گی۔
’’پاکستانی محمدرفیع ‘‘مسعودراناکی آوازکاسحر30برس بعد بھی برقرار
وزارت خزانہ کےمطابق حکومت نے نئےپنشن فنڈ کے لیے 10ارب روپےمختص کر دیئے،پنشن واجبات 25-2024 میں 10 کھرب 55 ارب روپےتک جا پہنچے،مسلح افواج کےپنشن اخراجات 26-2025 میں 742 ارب روپے ہو جائیں گے،ملازمین ریٹائرمنٹ سےقبل پنشن اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکال سکیں گے،ریٹائرمنٹ پر اکاؤنٹ سے 25 فیصد رقم نکالنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق موجودہ سرکاری ملازمین پر نیا نظام لاگو نہیں ہوگا،نیا پنشن سسٹم یکم جولائی 2024 کےبعد بھرتی ملازمین پر لاگو ہوگا،مسلح افواج کے اہلکاروں پر نفاذ یکم جولائی 2025 سے متوقع ہے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزاؤں میں سختی، بھاری جرمانے
وزارت خزانہ کےمطابق وزارت خزانہ پنشن فنڈ کےلیےنان بینکنگ فنانس کمپنی قائم کرے گی،نظام عالمی مالیاتی اداروں بالخصوص ورلڈ بینک کے مشورے سے متعارف کرایا.