گورنر سندھ کا سینیئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
کراچی:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
گورنر سندھ نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز میر کی صحافت کے لیے گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
اپنے تعزیتی بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ امتیاز میر کے انتقال کی خبر سن کر دل افسردہ ہے۔ اُنہوں نے آزادی صحافت کے لیے ہمیشہ جراتمندانہ کردار ادا کیا اور اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے۔
گورنر سندھ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ امتیاز میر کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ امتیاز میر کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امتیاز میر گورنر سندھ کہا کہ
پڑھیں:
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق میئرکراچی وسیم اخترکی ملاقات
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق میئرکراچی وسیم اخترکی ملاقات، ملاقات میں کراچی و حیدرآباد کیلئے جاری وفاقی ترقیاتی فنڈز پر بات چیت ہوئی، سابق میئر کراچی نے صوبے میں وفاقی فنڈزسے جاری ترقیاتی کاموں کوروکنے پراظہارتشویش کا اظہار کیا ہے-گورنر سندھ نے وفاقی ترقیاتی فنڈز سے متعلق صدر اور وزیر اعظم سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی –